Bolta Pakistan Comics

aimless

Minister (2k+ posts)
35hkzyd.jpg
 
Last edited by a moderator:

kashif83

MPA (400+ posts)
بولتا یا ڈولتا پاکستان


برصغیر میں سوکنوں کی لڑائی ضرب المشل کی حثیت رکھتی ہے- جب کسی عورت کو زچ کرنا مقصود ہو تو اس کو سوکن سے ڈ رایا جاتا ہے- زمانے کے بدلتے ہوۓ انداز کے ساتھ اب ان کی جگہ مرد سوکنوں نے لے لی ہے- جی ہاں، مرد سوکنیں، جن کو آپ ہر روز ٹیلی وژن پر سلطان راہی کی طرحللکارتے، چنگاڑتے ، ہنکارتے، بلکے دھاڑتے، دیکتھےاورسنتے ہیں- ایک منکرہےتو دوسرا نکیر، ایک کو ڈولنا پسند ہے تو دوسرے کو بولنا،ایک کو

سرورمیں آنا پسند ہے تو دوسرے کو غرور میں، ایک مارکسی ہے تو دوسرا قدامت پسند، ایک مغربی مشروبات کا شوقین ہے تو دوسرا شراب طہور کا طلبگار، ایک پیپلزپارٹی کے پے رول پر، تو دوسرا نواز لیگ کا نمک خوار، غرض دونوں ایک دوسرے کی ضد ہیں لیکن ذاتی مفاد کے لیے اکٹھے ہیں. دونوں محلہ بلی ماراں کے رہنے والے ہیں- اس لیے پنجے جھاڑ کر ایک دوسرے سے دست و گریباں ہوتے رہتے ہیں - بلی کو پکڑنے کی ناکام کوشش کے نتیجے میں چہرے پر کافی دفع خراشیں ڈلوا چکے ہیں- چارلی چپلن کی طرح خاموس فلموں میں کام کرتے تو بہتر ہوتا کیونکے جب بولتے ہیں تو کفن پھاڑ کر بولتے ہیں-
پاکستان کے انت گنت مسائل پر بات کرنے کی بجاے سطحی گوفتگو میں الجھ جاتے ہیں - ڈرامائی انداز اپنانے کی کوشش کرتے ہیں اور ناکام ولن کی طرح اکٹنگ کرتے ہیں- پڑھے لکھے جاہل ہیں - بات کرنے کا سلیقہ نہیں، ان کو ٹیلی وژن کے اتنے بڑے میڈیم کو استعمال کرنے کی اجازت دینا ایسے ہی ہے کہ جیسے بندر کے ہاتھ میں ماچس دے دی جائے، ٹھیکے پرکام کرتے ہیں جو دے اس کا بھلا اور جو نہ دے اس کو برے کے انجام تک پوہنچا دیتے ہیں ﺑﻐﺾ عمران میں اتنے اندھے ہو چکے ہیں کہ ہر خرابی کا ذمہ دار تحریک انصاف کو ٹھہراتے ہیں اور نام سنتے ہی اول فول بکنا شروع کر دیتے ہیں- عمران
خان اور سونامی کے فوبیا کا شکار ہیں جو پارٹی ایک دن بھی اقتدار میں نہ رہی ہو اسی کو سب سے زیادہ تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، ایک خاص ایجنڈے کے تحت کام کر رہے ہیں اور مقصد صرف ایک ہے کہ سٹاٹس کو کی قوتوں کو تقویت پہنچانا اور تبدیلی کے لیے تیار لوگوں کو بد ظن کرنا ہے لیکن قدرت کا قانون اٹل ہے کہ طاقت کے زور پر ہواؤں کے رخ کو موڑا نہیں جا سکتا، آبشاروں سے گرتے پانی کو روکا نہیں جا سکتا، سمندروں میں آئے ہوۓ طوفانوں پر بند باندھا نہیں جا سکتا، آسمانوں پر گرجتے بادلوں اور کڑکتی بجلیوں کو خاموش کروایا نہیں جا سکتا یہ بھاڑے کے ٹٹوں جتنے مرضی جتن
کر لیں،حربے آزما لیں، کووں کے قیں قیں کرنے یا مینڈکوں کے ٹررانے سے بلندی پر اڑنے والے شاہین کی پرواز پر کوئی اثر نہیں پڑتا- اب خلق خدا ! انا الحق کا نعرہ بلند کر چکی ہے اور فصیلہ کر بیٹھی ہے




کہ بقول فیض احمد فیض
اے خاک نشینوں اٹھ بیٹھو، وہ وقت قریب آ پہنچا ہے "
"جب تخت گرائے جایئں گے ، جب تاج اچھالے جایئں گے

"اور راج کرے گی خلق خدا جو میں بھی ہوں اور تم بھی هو "

آج ہم جن معززین کا تعارف آپ سے کروانے جا رہے ہیں،ان کا نام نامی سن کر بڑے بڑوں کے دل دہل جاتے ہیں

اور بچے چارپایوں کے نیچے چھپ جاتےہی جی ہاں یہ بولتا نہیں کھولتا بلکے ڈولتا پاکستان کے طرم خان نصرت جاوید اور مشتاق منہاس ہیں - نصرت اپنے ڈولنے کی عادت کی وجہ سے حلقہ احباب میں ڈولے شاہ اور ٹن شاہ کے نام سے جانے جاتے ہیں - پروگرام کا آغاز کرتے ہی ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلنگ کے پہلوان کی طرح ایک لمبی جست لگا کر، غصے میں لال پیلے ہو کر ،آنکیں باھر نکال کراپنے ساتھی اینکر پر دانت پیستے ہوے کسی پرانی بات کا بدلہ لینے کے لیے حملہ آور ہوتے ہیں- میڈیکل کی زبان میں اس طرح کے برتاؤ کو پرانوڈ اسکدزوفرنیا کہتے ہیں -اس مرض کی علامات میں بے چینی، غصہ اور
غلط بات کو صحیح ثابت کرنے کی کوشش کرنا ،اور نہ ماننے پر شدید غصے کی حالت میں دوسروں کو برا بلا کہنا ہے - اس بات کو تقویت ان کے ایک پروگرام سے ملتی ہے جو کہ ایک ایسی لسٹ کے بارے میں تھا جس میں ملک ریاض سے رشوت لینے والے صحافیوں کے ناموں ( جن میں ان کا نام بھی شامل تھا ) کا انکشاف کیا گیا تھا - یہ حضرت پورا ایک گھنٹہ اس لسٹ کے بارے میں گل افشانی فرماتے رہے اور اس کا سارا ملبہ عمران خان اور تحریک انصاف پر ڈال دیا- عمران خان کو اڈولف ( ہٹلر کے نام کا پہلا حصہ ) خان اور تحریک انصاف کو 'چوں چوں ' اور کتے سے تشبیہ دیتے رہے حالانک ان کا کاٹا ہوا بمشکل ہی
جانبر ہوتا ہے اور اگر بچ بھی جاۓ تو پیٹ میں بارہ ٹیکے لگوانا پڑتے ہیں - اس طرح کی گھٹیا اور بازاری زبان استعمال کرنے والے کو صحافی کہنا صحافت کی توہین ہے- پروگرام دیکھ کر میں سوچتا رہا کہ کیسے ممکن ہے کہ ایک ذہنی طور پر بیمارشخص کو اپنے ذاتی مفاد کے لیے پورا ایک گھنٹہ ایک عظیم انسان جس کی شہرت کا ڈنکا پورے عالم میں بجتا ہے ، کی توہین کرنےکی اجازت دے دی جاۓ پھر ذہن میں خیال آیا کہ پاکستان میں سب کچھ ممکن ہے- کسی ترقی یافتہ مغربی ملک میں اس قسم کہ شخص کو ٹی وی پر ایسی لغویات بکنے کی اجازت دینا تو درکنار ، ذہنی امراض کہ ہسپتال میں داخل کروا
دیا جاتا- موصوف پاکستان الیکٹرونک میڈیا کے گبھر سنگھ بننے کی ناکام کوشس کرتےہی ان کے پاس لایسنس ٹو کل ہے- خاص طور پر سوشل میڈیا کے متعلق بے سرو پا پروپوگنڈا کرتے رہتے ہیں (جو کہ تحریک انصاف کا حامی ہے )جب کوئی مہذب خاتون فون کر کے ان کے جھوٹے پروپوگنڈے کا جواب دینے کی کوشس کرتی ہیں تو فورا بد تمیزی پراتر آتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ میں زرداری پر عمران سے زیادہ لعنت بیجھتا ھوں - حلانک یہی الفاظ ان کے لیے استعمال کرنا ،میں ان الفاظ کی بھی توہین سمھجتا ھوں- اپنے آپ کو بڑے فخریہ انداز میں ابوجہل ( جاہلوں کا باپ ) سے مشابہ قرار دیتے ہیں، اس سے ان
کی ذہنی حالت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے اگر امریکا میں ہوتے تو کسی گیس اسٹشن میں بھی نوکری نہ ملتی کیونکے یہاں پر ملازم کا با اخلاق اور تمیز دار ہونا ضروری ہے لیکن یہ حضرت ان تمام چیزوں سے مبرا ہیں- پاکستان کی تباہی و تنزلی کی ایک بڑی وجہ اس طرح کے نااہل افراد کا ریاست کے اہم اداروں پر قابض ہونا ہے ،جس کا وہ غلط استعمال کرتے ہیں - ایک موقع پر متحدہ پر ٹی وی سے نکلوانے کا الزام لگایا اور دوران پروگرام طوفان بد تمیزی برپا کر دیا اور متحدہ کو سوکنوں کی طرح طنعے دینے شروع کردیے- دنیا میں کہیں بھی کوئی غلط کام ہو رہا ہو تواس کا الزام عمران خان
اور تحریک انصاف پر ڈال دیتے ہیں- بہتان بازی اور دشنام درازی کے بادشاہ ہیں - سانپ اور نیولے کی لڑائی یا بندر کا تماشا دیکھنا ہو تو ان کا پروگرام دیکھ لیں - ماضی کے مشہور ٹی وی ڈرامہ " خواجہ اینڈ سن " کے کردار لڈن میاں سے ملتے جلتے ہیں بلکے دورے جدید کے لڈن میاں ہیں جو کے ناراض داماد کی طرح ہر ایک سے روٹھے رہتے ہیں- ان کو اگر کوئی بھولے سے یہ پوچھ لے کہ " کیوں بھئ کیا حاہے " تو غصے سے کہتے ہیں کہ " اب ہم کیوں ہو گے" ان کی گنگا ہمیشہ الٹی بہتی ہے- ان کو اگر ڈارلنگ یاعزیزی کا جھوٹا کھلایا جانے تو شاید ان کی منقسم مزاجی میں کوئی بدلاؤ آ جائے کیونکے
ڈارلنگ کے لہجے کی مٹھاس اورعزیزی کا دانشمندانہ انداز اگر اکھٹے ہو جائیں تو بڑے سے بڑے کھل نائیک ( آفتاب بھانڈ ) کو بھی رہ راست پر لایا جا سکتا ہے یہ تو پھر بھی چھوٹے کھل نائیک ہیں- مشتاق منہاس سے التجا ہے کہ اپنے نام سے منہاس کو نکال دیں کیونکے راشد منہاس شہید کی روح کو تکلیف پہنچتی ہے- راشد منہاس نے ملک و قوم کے وقار کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیشں کیا لیکن یہ چوروں کی رکھوالی پہ محمور ہیں -پنجاب حکومت کے غیرعلانیہ افسر تعلقات عامہ ہیں اور ان کے فرائض منصبی میں پنجاب حکومت کے کارنامے ہائے کو اجاگر کرنا شامل ہے- پنجاب میں بہتی ہوئیں دودھ
کی نہریں ، ہزاروں نہیں بلکے لاکھوں نئے سکولوں کا قیام ،ہر شہری کے لئے فری طبی سہولتوں کی فراہمی،جرائم، رشوت ستانی،لوڈ شیدڈنگ کا مکمل خاتمہ، پولیس کی مکمل تنظیم نوغرض نہایت محنت و مشقت سے قائم کیے گیے، پہلے اسلامی فلاحی صوبے کے بارے میں لوگوں کو آگاہی دینا ہے کہ کس طرح ان کے ظل الھی نے ( راے ونڈ کے ٹھنڈے محل میں بیٹھ کر ) دن رات محنت کر کے اس کام کو یقینی بنایا ہے -اب ان فیوض و برکات سے پورے ملک کو مستفید کرنا چاہتے ہیں ، اس لیے پورے ملک کے طوفانی دورے کر رہے ہیں اور لاکھوں لوگوں کی دعایئں سمیٹ رہے ہیں جو اب ان کو اپنا نجات دہندہ سمجھ رہے
ہیں اور یہ دل ہی دل میں ان کی بے وقوفی پر ہنس رہے ہیں- موصوف نے لاکھوں روپیہ معاوضہ پانے کے باوجود دھوکے سے سرکاری گھر الاٹ کروایا ہے،اس طرح کسی مستحق غریب کا حق مارنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے- قول و فعل میں تضاد ہے حلانکے پہاڑی لوگ بڑے سیدھے سادھے ہوتے ہیں - ان سے التماس ہے کہ نصرت جاوید کو آزاد کشمیرکے کسی پر فضا مقام پر، آبادیوں سے بہت دور لے جائیں اور ایک گرو کی خدمات حاصل کریں جو ان کو یوگا کے آسن اورغصہ کنٹرول کرنے کی تعلیم دے، ہوسکتا ہےکہ اس طریقے سے پاکستان کے لوگوں کو کچھ دیر کے لیے سکون کا سانس لینے کا موقع مل سکے

 
Last edited by a moderator:

Hazrat

Councller (250+ posts)
Agar dum hai tou dunya ko hilaa ker rakh doo
nahi tou do ghount piyo dunya ko hilta dekho.
 

Muawiyah

MPA (400+ posts)
Mustaq bhai " main apnay mathay say chawal mitana chahta hoon"

Wo Kion

kion k social media walay jab bhi meri shakaal dekthay hain , awazeen lagana shoruu ho jatain hain, "chawal e oyee, chawal e oyee" (bigsmile)
 

jeaybhutto

Senator (1k+ posts)
My God such anger....when Imran khan clearly had such a nice kashmir policy speeh...."Hum Kashmir a masla baat cheet say hal karein gay" thank you genius!!!!! Idiot Khan!!!
 

aimless

Minister (2k+ posts)
jeaybhutto bro :) ur funny i think either u just got paid or ur got lot of time today :P what ever is the case ... we can't let u or any other mr 10% ruined our lives ... may be u get lot of money from ppl who just want pakistan to be a fail state but believe us we won't let that happend .. so try as its ur right but Pakistanis r now awake and ppl like u ...wont be able to succeed in ur mission