یہ روپیہ کیوں گرا پچھلے دنوں؟؟ اور مزید گرنے کا بھی خدشہ ہے
کیا معیشت کی ترقی کی خوشی میں روپیہ بے ہوش ہوگیا؟؟
یہ خبریں جو تم یہاں پوسٹ کرتے ہو...ایسی خبریں پی ٹی وی پر زرداری دور میں بھی چلتی تھیں
مگر معیشت کے حقیقی چیلنجز کیا ہیں اسکا ان خبروں سے کوئی تعلق نہیں
اتنی تیزی سے ترقی کرتی معیشت کی ائرلائن تباہ حال، اسٹیل مل تباہ حال، ریلوے تباہ حال، ایکسپورٹ تباہ حال، زراعت تباہ حال، امپورٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر، قرضے تاریخ کی بلند ترین سطح پر، زرمبادلہ کے ذخائر ہر ہفتے گر رہے ہوں، پٹرول کی قیمتیں بڑھ رہی ہوں، گردشی قرضہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر، قرضوں پر قرضے لئے جا رہے ہوں، موٹر وے گروی رکھے جا رہے ہوں...حکومت کی ساری توجہ اس بات پر ہو کہ کسی طرح مزید قرضوں کے لئے آئ ایم ایف کے پاس نا جانا پڑے...اس لئے انٹرنشنل مارکیٹ میں منہگے قرض اٹھا لو
اور تم ہمیں لوریاں سنا کے سلانا چاہتے ہو؟؟