Re: After Tahir-ul-Qadri now Hassan Nisar,Mubasher Lucman for Rebellion against Corrupt Political System
بھاٴیو ، نظام کی تبدیلی کا واویلا تو ہر کویٴ مچاتا ھے ، لیکن عملی طور پر متبادل نظام کویٴ نہیں پیش کرتا ، نہ ھی کویٴ قابل عمل لا ٴیحہ عمل پیش کرتا ھے تو قوم نظام کی تبدیلی کے لیےٴ کیسے تیار ھوگی ۔ ۔ ۔ عمران خان کم از کم عوام کو باھر تو نکال رھا ھے ۔ ۔ ۔ ۔ قادری صاحب تو ملک سے باھر ھیں وہ ملک سے باھر رہ کر کیا کر لیں گے ؟
Thanks For your Comments ; According to your Questions : 1 : Mutabadil Nizam koi nhe Pesh krta : 2 : Laiya Amal koi nhe : 3 : Qadri sb Mulk se Bahir hein :
Read and Think :
پہلے آپ کی ایک بات پر مجھے اعتراض ہے کہ نظام کی تبدیلی کا واویلا ہر کوئی کرتا ہے ایسی بات ہرگز نہیں ہے تمام تر سیاسی پارٹیوں کا نظام انتخاب اور سیاست پر مکمل اتفاق ہے کیونکہ یہی نظام ان کا محافظ ہے ۔ اب آپ کے اٹھائے ہوئے سوالات کی طرف آتا ہوں ۔
متبادل نظام : 90کی دہائی کے بعد جماعت اسلامی کی جانب سے متبادل نظام پیش کیا گیا جسے متناسب نمائندگی سے تعبیر کیا گیا ، انہی دنوں کی بات ہے کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے متناسب نمائندگی کا شورائی نظام پیش کیا ، اس نظام کی کیا تفصیلات ہوں گی اور کون کون سے جز ہوں گے وہ ڈاکٹر صاحب کے فارمولے کے تحت قومی حکومت بنانے کے بعد ملک کے تھینک ٹینکس ، ٹینکو کریٹس ، صاف ستھرے سیاست دان ہی مرتب کریں*گے بلاشبہ وہ شریعت اسلامیہ اور خلفائے راشدین اور اجماع امت کے بتائے ہوئے اصولوں کے عین مطابق ہوں گے، ڈاکٹر طاہر القادری صرف دعوی نہیں کرتے اس سے پہلے بھی وہ سود کا متبادل نظام پیش کر چکے ہیں جس سے ملائیشیا کے مسلمان مستفید ہورہے ہیں ۔
یاد رہے کہ وفاقی شرعی عدالت اس نظام کو غیر اسلامی قرار دے چکی ہے
لائحہ عمل : جہاں تک لائحہ عمل کا تعلق ہے ، ڈاکٹر طاہر القادری کے علاوہ کسی لیڈر کے پاس خاطر خواہ عمل ہی نہیں اور لائحہ عمل دور کی بات ، جبکہ ڈاکٹر طاہر القادی نے بڑے واشگاف الفاظ میں لائحہ عمل ترتیب دیا ۔ اس کیلئے آپ مطالعہ کیجئے ۔
http://www.minhajbooks.com/images-books/Change-in-Pakistan/Change-in-Pakistan_1.pdf
وطن واپسی : ڈاکٹر محمد طاہر القادری اپنے علمی ، تحقیقی کاموں کے سلسسلے میں 4 سال ملک سے باہر ہیں انہوں نے اس دوران 25 ہزار حدیثوں پر مشتمل عرفان السنہ کیساتھ ساتھ قرآن مجید کا سلیس اردو ترجمہ عرفان القرآن مکمل کیا جو کہ کینیڈا کے پرسکون ماحول میں انجام پایا ، پاکستان میں ان کی گونا گوں مصروفیت کے باعث یہ ناممکن تھا ، ڈاکٹر طاہر القادری نے چار سالہ قیام کے دوران 300 کتابیں لکھیں ، اس سال نومبر میں ان شاء اللہ پاکستان واپس آئیں گے ۔
.........................
آپ نے یہ کہا کہ عمران خان کم از کم عوام کو سڑکوں پر لارہا ہے ، میرا سوال یہ ہے کہ کس مقصد کیلئے ، کس منشور پر ؟؟ کیا اس سے ملک میں تبدیلی آجائے گی نہیں ہرگز نہیں جب تک نظام نہیں بدلتا تبدیلی نہیں آتی چلیں طاہر القادری کو چھوڑیں باقی تھنک ٹینکس کی مان لیں
تبدیلی مگر کیسے ؟ پاکستان میں رائج کرپٹ عوام دشمن نظام انتخاب کے تحت ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں کسی تبدیلی کی توقع نہیں کی جاسکتی ۔ پائیدار حقیقی تبدیلی کیلئے نظام انتخاب میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنا ناگزیر ہے ، اور ساتھ ہی ووٹرز میں شرح خواندگی کا اضافہ اور حق رائے دہی کے استعمال کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا بھی لازم ہے ۔ پاکستان کے معروضی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب حل یہی معلوم ہوتا ہے کہ یہاں کم از کم 25 برس کیلئے متناسب نمائیندگی کا نظام رائج کیا جائے ۔ ۔ ۔