Experiment: Make a simple matchstick rocket!

hdaackda

Councller (250+ posts)
A simple experiment you can do with kids! Teach em to make and fly a small matchstick rocket!


For adults, I'll soon upload another video that will teach you how to make bigger rockets (using sugar!) that can fly a thousand feet or even more!!

Source: www.fb.com/gadgtecs

Update: Part 2:

Slow Motion Video of the matchstick rocket!

 
Last edited:

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)

:(ماچس کہانی

ہاے بچپن ، بچپن میں زندگی کا ہر روپ ہوتا ہے ، جب دل چاہتا ویسا ہی بن جاتے ، اس ویڈیو کو دیکھ کر یاد آیا ، ہاں کبھی کبھی دہشت گرد بنتے تھے ، ایسے ہی بم ، راکٹ بناتے تھے ، طالبعلمی میں طالبان ہوتے تھے ، ماچس ہر وقت بآسانی دستیاب اور سستا بارود ہوتا تھا ، ملکی قانون نافذ کرنے والے ادارے (گھر کے بڑوں) سے آنکھ بچا کر ، ہاتھ چھپا کر دھماکہ خیز مواد یعنی ماچس لے آتے تھے ، فنڈز کی قلت ہوتی تو ، گھر سے ہی ماچس غائب کر لیتے تھے ، پھر ساتھ ہو کر ، معصوم بن کر امی جی کی ڈھونڈنے میں مدد بھی کرتے تھے ، لیکن ماچس انہیں نہیں ملتی تھی ، ہمیں بھی نہیں ملتی تھی ، ملتی بھی کیسے ؟ ہم نے نامعلوم مگر محفوظ مقام پر چھپا رکھا ہوتا تھا ، گھر کے لیے نئی ماچس لانی پڑتی ، اور تلاش کا کام معطل ہوتا ،

دوپہر میں اس طرح کے غل غپاڑے کا اچھا موقعہ ملتا ، دہشت گردی کی سب کاروائیاں ہم اسی وقت کرتے ، ایک آدھ دوست سہیلی ساتھ ہوتی تو چھاپہ مار کاروائیوں میں زیادہ تیزی ہوتی تھی ، دو تیلیوں کے سر جوڑ کر ، سگریٹ کے پیکٹ میں اندر والا چمکیلا کاغز لیتے ، سر جوڑ دیتے ، دیا سلائی ، کی تیلی لگا دیتے ، دونوں سر لڑ پڑتے پھٹ پڑتے ، جو زیادہ موٹا ہوتا وہ دوسرے کو دور پھینک دیتا ، اور اس طرح میزائل بن جاتا ، ایک ایک کر کے سب میزائل یعنی تیلیاں پھونک دیتے

جب طبیعت میں میزائل سازی کا شوق نا ہوتا تو ، ماچس پھر بھی ضروری ہوتی ، آگ لگانا ، فرضی گھر بنانا ، پھر آتشزدگی کا ڈھونگ رچانا ، چھوٹا سا چولہا ، اور آگ لگانا ، اکثر ایسے ہی کرتے جانا ، کبھی کبھی چھاپہ بھی پڑتا ، جیب سے ماچس برآمد ہوتی ، اور پھر تھوڑی دیر ہم محلے والوں کی نظروں سے "لاپتہ" رہتے ،

ماچس کہانی ، عجیب کہانی ، بچپن عجیب بچپن ، آگ سے کھیلتے تھے ، آگ دیکھ کر خوش ہوتے تھے ، اب آگ سے ڈرتے ہیں ، گھن گرج سے گھھبراتے ہیں ، صرف بچوں کے لیے ، دائیں بائیں ، سڑک بازار ، سکول ، پارک سب جگہوں پر ہنستے کھیلتے بچوں ، بچپنوں کی خاطر ، آگ سے ڈر لگتا ہے ، گھن گھرج سے خوف آتا ہے