Hazrat Abu Bakr Siddique R.A Sayings ...

mdanishtaha

Politcal Worker (100+ posts)
2n7grw2.jpg


Hazrat Abu Bakr Siddique was the first caliph and one of the closest companions of Holy Prophet Muhammad (PBUH). His real name was Abdullah and he belonged to the sub-tribe of Quraish. He was the best companion of Muhammad (PBUH) and stood with him through thick and thin. He remained with Holy Prophet Muhammad (PBUH) during the migration of Muslims from Makkah to Madina. One of his daughters- Hazrat Ayesha(RA) – married with Hazrat Muhammad (PBUH). He was declared as Ameer-e-Haj (Leader of Pilgrimage) by Hazrat Muhammad in 9th hijrah. After the demise of Holy Prophet, he was chosen as the first caliph of Muslim Ummah. He continued his services for Islam during his caliphhood which started in 632 A.D and ended in 634 A.D. During his era of caliphhood the Muslims won a lots of battles specially in Iraq and Syria. He died on 24th of August 634 A.D and he was buried on the left side of Hazrat Muhammad PBUH.
 
Last edited:

mdanishtaha

Politcal Worker (100+ posts)

حضرت ابو بکر صدیق
کی شان میں گستاخی کرنے کا انجام


حضرت امام مستغفری کسی مرد صالح کا قول بیان فرماتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ کوفہ میں ایک شخص رہا کرتا تھا ایک مرتبہ وہ ہمارے ساتھ سفر پر روانہ ہوا۔ دوران سفر وہ امیر المؤمنین سیدنا حضرت ابو بکر صدیق کی شان میں گستاخی کرتا۔ ہم نے اسے بہت سمجھایا مگر وہ اپنی ہٹ دھڑمی پر ڈٹا رہا۔ آخر ہم نے اس سے کہا کہ وہ اپنا سفر الگ کرے۔ وہ الگ ہو گیا۔ جب ہم سفر سے واپس ہوئے تو اس شخص کا غلام ہمیں راستے میں ملا۔ ہم نے غلام سے حال پوچھا تو اس نے بتایا کہ میرے آقا کا حال بہت بُرا ہے آپ چل کر ذرا اس کا حال دیکھ لیں۔ غلام ہمیں اس شخص کے پاس لے گیا۔ وہ شخص کہنے لگا کہ مجھ پر بہت بڑی مصیبت آ پڑی ہے۔ پھر اس نے اپنی آستین سے دونوں ہاتھ باہر نکالے تو ہم نے دیکھا کہ اس کے دونوں ہاتھ خنزیر کے ہاتھوں کی طرح ہو گئے ہیں۔ مرد صالح فرماتے ہیں ہمیں اس پر ترس آیا اور اپنے قافلے میں شامل کر لیا۔ دوران سفر راستے میں خنزیروں کا ایک جھنڈ نظر آیا یکایک وہ شخص مسخ ہو کر خنزیر میں تبدیل ہوگیا اور خنزیروں کے ساتھ دوڑنے لگا۔ ہم لوگ اس کے غلام اور اس کے سامان کوفہ لے آئے۔ (ملاحظہ کیجئے شواہد النبوۃ، صفحہ154، از امام عبدالرحمٰن جامی )