Termitenator
Senator (1k+ posts)
لمز کے طلباء نے تو وہی سوال پوچھے جو دراصل ہمارے میڈیا کو پوچھنے چاہئیے تھے لیکن وہ نہیں پوچھ رہا، لہٰذا ہمارے طلباء کو یہ سوال پوچھنے پڑے. میڈیا کیوں نہیں پوچھتا، اس کا تعلّق میڈیا مالکان کے ذاتی مفادات اور تعلقات سے ہے. یہ میڈیا کے لئے شرم کا مقام ہے کہ ایک نگراں حکومت، جس کا صرف ایک کام ہے اور وہ ہے الیکشن کرانا، وہ باقی سب کام کر رہی ہے، سوائے الیکشن کرانے کے. سوال تو پوچھا جانا چاہیے.
آج کے دور کا نوجوان آپ سے کیا سوال کر رہا ہے؟ اسے جو نظر آ رہا ہے، وہی پوچھ رہا ہے. آپ جو اپنا کام ٹھیک سے نہیں کر رہے، وہی یاد دلا رہا ہے. اگر بڑے اپنا کام ٹھیک سے نہیں کرتے تو چھوٹوں کو ہی سوال پوچھنا پڑتا ہے. اس وقت نوجوان نسل اور زبردستی اقتدار میں بیٹھے وردی والے حکمران اور ان کے پیادوں کے درمیان ایک بہت ہی طویل اور واضح خلیج ہے جسے دور کرنے میں ہمیں شاید کئی دہایاں لگ جایئں. سوشل میڈیا وہ واحد پلیٹ فارم رہ گیا ہے، جو حکومت کی کسی بھی ریگولیٹری اتھارٹی کے زمرے میں نہیں آتا لیکن ایسا بھی نہیں ہے کہ یہ لوگ آپ تک وہاں سے نہیں پہنچ سکتے. لہٰذا سوال ضرور پوچھیں مگر سوچ سمجھ کر، جیسے لمز کے طالبان نے پوچھا ہے.کسی بھی معاشرے میں اگر سوال پوچھنے کو بدتمیزی سے تشبیح دی جانے لگے تو وہ معاشرہ فرسودہ نظام کی عکاسی کرتا ہے اور وہاں آپ کو مندرجہ ذیل مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے:
- رکی ہوئی ذہنی نشوونما
- تنقیدی سوچ کی مہارت کا فقدان
- مطابقت اور تعمیل
- مسائل کو حل کرنے کی صلاحیتوں میں کمی
- جذباتی دباو
- خود اعتمادی میں کمی
- اتھارٹی کا خوف
- پیشرفت کا جمود
- کم ہمدردی
- استحصال کا امکان
- ثقافتی اور تاریخی علم کا نقصان
یہ نسل تم کو، تمھارے آقاؤں کو، تمھارے ہینڈلرز کو، سب کے سب کو سیدھا کر کے چھوڑے گی جنہیں سوال پوچھنا، تنقید کرنا اور کرپشن پر آواز بلند کرنا آتا ہے
شکریہ عمران خان
this is the same dumb Youth who danced on tunes of a Army General, an ISI Chief, for a fake prophet and blocked and seized Islamabad the capital to bring down a democratically elected PM while President of China was in air to land and innagurate the biggest Foreign Direct Investment Project in Pakistan's history .... The CPEC
Back then, they called him "the umpire" and love to rode on his finger deep inside...
SO, sit down Mr.!
wasiqjaved