kasoti شخصیت بوجھیں

ustadjejanab

Chief Minister (5k+ posts)
یہ شخص جس کا میں نے پوچھا ہے اسے برطانوی حکومت کی طرف سے بڑے بڑے اعزازات دیے گۓ
 

ustadjejanab

Chief Minister (5k+ posts)
Abdul Karim

correct

عبدالکریم (1863 -1909) ملکہ وکٹوریہ کے منشی تھے۔ کچھ کہتے ہیں کہ وہ ملکہ کے اردو کے استاد بھی تھے۔ ان کو دربار میں اردو"کلرک" کا عہدہ بھی حاصل تھا۔ حافظ عبدالکریم صاحب نے ملکہ وکٹوریہ کے ساتھ پندرہ (15) سال کام کیا۔ 1887 میں ہندوستان سے دو (2) ہندوستانیوں کو ملکہ وکٹوریہ کی گولڈن جوبلی پر انگلستان لایا گیا۔ منشی حافظ عبد الکریم کو شروع میں ملکہ وکٹوریہ کے مطبخ خانے میں بیرا لگایا گیا تھا. ملکہ ان کے کاموں ،سچائی اورمہارت متاثر تھی۔ لہذا وہ جلد ہی ملکہ کے منشی کے عہدے پر مقرر ہو گئے- انھوں نے ملکہ کو اردو زبان کے اسباق دیئے ۔ اور ہندوستان کے رسوم و رواج سے متعارف کروایا۔ بعد میں وہ ملکہ کے "ذاتی کلرک" مقرر ہوئے۔ اور کچھ ہی دنوں بعدترقی کرکے انکا مقدر بن گئی۔ 1895 میں انھیں ملکہ وکٹوریہ نے " آرڈر آف انڈین ایمپریل" اور 1899 میں "رائل وکٹوریہ آرڈر" کے خطاب سے نوازہ۔ ملکہ وکٹوریہ نے منشی صاحب کو آگرہ میں اراضی بھی عطا کی۔ ملکہ وکٹوریہ کے انتقال کے بعد ان کے صاحب زادے شاہ ایڈورڈ ہفتم کو منشی عبد الکریم کو دربار سے نکال دیا اور انھیں واپس ہندوستان بھجوادیا۔ مگر شاہ ایڈورڈ ہفتم نے ملکہ وکٹوریہ کے جنازے پر منشی عبد الکریم کو ملکہ وکٹوریہ کا چہرہ دیکھنے کی اجازت دے دی تھی۔ ہندوستان واپس آکر آگرہ کے "کریم لاج" میں قیام پذیر ہوئے۔ 1909 میں ان کا انتقال اسی گھر میں ہوا۔ان کے انتقال کے بعد منشی صاحب اور ملکہ وکٹوریہ کے حوالے سے کئی کہانیاں گردش میں آئیں۔ ان کہانیوں کی سچائی حقیقت کا مجھے کوئی ٹھوس ثبو
 

ustadjejanab

Chief Minister (5k+ posts)

یہ کتاب ضرور پڑھیے

MALKA_VICTORIA_AUR_MUNSHI_ABDUL_KAREEM__54520_zoom.jpg


 

ustadjejanab

Chief Minister (5k+ posts)
Bhai kiiun hmein apni jhalat aur zillat ke afsney prhatey ho jb kissi hindustani ka sb se bra ehzaz angrez ka noker hona hota tha.


اچھا تو اب ہم انگریز کے نوکر نہیں ہیں
یہ میرے لئے ایک انکشاف ہے
میری جان میں نے صرف کتاب پڑھنے کی درخواست کی ہے ، آپ نے نہیں پڑھنی، نہ پڑھیں