Syed Haider Imam
Chief Minister (5k+ posts)
Re: PTI's KPK Government Achievements
[h=1]پشاور: ’صحت کا انصاف‘ کا آغاز
[/h]پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا کی حکومت نے ’صحت کا انصاف‘ پروگرام کے تحت بچوں کو نو بیماریوں سے بچاؤ کی مہم کو کامیاب بنانے اور ممکنہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اتوار کو پشاور بھر میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔
یہ اعلان سنیچر کی شام پشاور کی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک مختصر اعلامیہ میں کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق اتوار کی صبح آٹھ بجے سے لے کر شام پانچ بجے تک ضلع پشاور کے تمام علاقوں میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہوگی جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے اعلان کردہ ’صحت کا انصاف‘ پروگرام کا پہلہ مرحلہ کل یعنی اتوار سے پشاور سے شروع کیا جارہا ہے۔
پشاور میں جمعہ کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت شوکت علی یوسف زئی نے کہا تھا کہ پہلے مرحلے میں پشاور کے پچاس یونین کونسلوں میں بچوں کو پولیو سمیت نو بیماریوں سے بچاؤ کے ویکسین اور ادویات دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کے دوران بچوں کو ڈینگی کے مرض سے بچاؤ اور ان کو آگاہی بھی فراہم کی جائے گی۔
صوبائی وزیر کے مطابق اس مہم میں 2420 موبائل ٹیمیں، 6000 رضاکار اور 2500 تبدیلی رضاکار حصہ لیں گے اور اس دوران پشاور کے تمام علاقے کور کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پشاور کے بعد اس مہم کا دائرہ صوبے کے دیگر اضلاع تک بھی پھیلایا جائے گا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ صوبے کے بارہ اضلاع میں بچوں کو امراض سے بچاؤ کا کورس مکمل کرنے والوں کو ایک ہزار روپے نقد دیے جائیں گے جبکہ بارہ اضلاع میں حاملہ خواتین کو دوران حمل دو مرتبہ زچگی کے بعد ایک مرتبہ چیک اپ کرانے کی صورت میں 2700 روپے دیے جائیں گے جو ایم این سی ایچ کے تحت ہوں گے۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے چنددن پہلے پشاور میں ’صحت کا انصاف‘ پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کیا تھا۔ تاہم بعض نامعلوم وجوہات کی بناء یہ مہم دوسرے ہی دن ملتوی کردی گئی تھی۔ اس سے پہلے پشاور میں پولیو مہم کو بھی موخر کیا گیا تھا۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ خیبر پختون خوا اور قبائلی علاقوں میں حالیہ چند مہنیوں کے دوران پولیو کارکنوں پر حملوں میں تیزی آئی ہے جس کی وجہ سے اب تک درجنوں رضاکار اور ان کی حفاظت پر مامور اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔
ان حملوں کی وجہ سے محکمہ صحت کے اہلکار، اساتذہ اور رضاکار انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے سے بھی انکار کرتے رہے ہیں۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/...at_ka_insaaf_peshawar_motorcycle_ban_rh.shtml
[h=1][/h]