Prime Minister Nawaz Sharif Ka Jhoot Pakra Gia - Bhakkhi Project 55 Arab Ki Bajaye 91 Billion Ka Nik

ArtistSajid

Citizen


بھکھی پاور پراجیکٹ کا بجٹ 91 ارب منظور کیا گیا، 75 فیصد بنک کا قرضہ ہوگا





لاہور ( نوائے وقت ) پنجاب میں بھکھی کے مقام پر پاور پراجیکٹ کی لاگت میں حکمرانوں کے 55 ارب میں مکمل کرنے کے دعوے کے برعکس پراجیکٹ کا بجٹ 83 کروڑ 32 لاکھ 44 ہزار ڈالر جو تقریبا 91 ارب پاکستانی روپے بنتا ہے منظور کیا گیا۔ پراجیکٹ پر 75 فیصد قرضہ بنک سے لیا جائے گا اور صرف پراجیکٹ کی تعمیر کے دوران 6 کروڑ 82 لاکھ، 71 ہزار ڈالر سود بنک کو دیا جائے گا جو موجودہ مارکیٹ ویلیو کے مطابق تقریبا 8 ارب روپے بنتا ہے۔ پراجیکٹ کے ایڈمنسٹریٹو و سکیورٹی اخراجات تقریباً 6 ارب کے ہیں جو قیمت دیگر منصوبوں کے مقابلے میں کئی سو گناہ زیادہ ہے۔ حکومت کی جانب سے انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اور کنسٹرکشن (ای پی سی) کاسٹ کا بتایا گیا تھا تاہم فی یونٹ پیداوار کے بارے میں بھی کہا گیا ہے کہ ایل این جی کی جو قیمت طے ہوگی اس کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

اکتوبر کو وزیر اعظم نے اس پراجیکٹ کا افتتاح کیا تھا اس پراجیکٹ کے حوالے سے جو بجٹ کی رپورٹ لی گئی ہے اس کے مطابق اس منصوبے کی ای پی سی کاسٹ 53 کروڑ 92 لاکھ ڈالر دی گئی ہے جبکہ اس کی لینڈ کاسٹ 13 لاکھ 34 ہزار ڈالر ہوگی۔ گیس پائپ لائن بچھانے کا تخمینہ 1 کروڑ 34 لاکھ 60 ہزار ڈالر ہے۔ ایل ٹی ایس اے کاسٹ 2 کروڑ 88 ہزار ڈالر ہے۔ اس کی انشورنس 53 لاکھ 92 ہزار ڈالر ہے۔ ڈیوٹی اور اور فنانسنگ فیس 4 کروڑ 32 لاکھ ڈالر ہوگی۔ ایڈمنسٹریٹو اور سکیورٹی چارجز 2 کروڑ 54 لاکھ ڈالر ہونگے۔ اس کے امکانی یا اضافی اخراجات کے لئے 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رکھے گئے ہیں۔ ایل این جی اور ایچ ایس ڈی انورنیٹری پر8 کروڑ 29 لاکھ ڈالر خرچ ہونگے۔ اس حوالے سے پراجیکٹ ڈائریکٹر قائد اعظم تھرمل پاور سے متعد د بار رابطے کی کوشیش کی گئی لیکن رابطہ نہیں ہوسکا تاہم پراجیکٹ کے حوالے سے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر جو موقف دیا گیا ہے ان کے مطابق ای پی سی کاسٹ کے بارے میں کہا گیا تھاکہ وہ پاکستان میں تمام پراجیکٹ سے انتہائی کم ہے۔

گڈو میں پیپکو نے اسطرح کا پراجیکٹ بنایا تھا اس کی کاسٹ 0.836 تھی، اوچ ٹو پراجیکٹ کی ای سی پی کاسٹ 0.987 تھی لیکن اس پراجیکٹ کی ای سی پی کاسٹ 0.465 ہے جو سب سے کم ہے جب ذرائع سے اضافی 33 کروڑ ڈالر اور دیگر اخراجات کے حوالے سے پوچھا گیا کہ وہ مارکیٹ کاسٹ سے بہت زیادہ ہے جو بچت ادھر دکھائی جارہی ہے وہ کسر دوسری طرف پوری ہو جائے گی جس پر انہوں نے کہا اس پراجیکٹ پر 2 ہزار لوگ کام کریں گے جن میں غیر ملکی بھی ہیں جن کی سکیورٹی چیلنج ہے۔ تاہم اس کے علاوہ ذرائع نے کوئی جواب دینے سے انکار کر دیا۔ تاہم ماہرین کی رائے کے مطابق حکومت پنجاب نے جو ای پی سی کاسٹ دی ہے وہ ان پراجیکٹ کی دی ہے و ہ شروع ہوئے تھے اس وقت ڈالر مارکیٹ میں تقریبا 112 روپے کا تھا۔ اسی طرح مشینری کس معیار کی استعمال ہوگی اس کی معلومات کے بغیر اندازہ نہیں لگایا جاسکتا ہے کہ سستا پراجیکٹ ہے یا غیر معیاری مشینری استعمال کی جارہی ہے جس سے پراجیکٹ پر چند سال بعد آپریشن کاسٹ میں بہت زیادہ اضافہ ہو جائے گا اور پراجیکٹ سال میں کافی مرتبہ بند کرنا پڑے گا تاہم فی یونٹ کاسٹ شروع میں تو کم رہے گی تاہم بعد میںآپریشنل اضافی اخراجات کی وجہ سے اس میں کافی اضافہ ہو جائے گا جو مہنگی بجلی پیدا کرے گا تاہم پانچ سال بعد کون ثابت کرے گا کہ وہ فیصلہ ٹھیک تھا یا ذاتی مفاد پر مبنی تھا۔ تاہم دیگر 33 کروڑ ڈالر کے اخراجات کی تفصیل پراجیکٹ کے لوگوں سے مانگی گئی تو انہوں نے انکار کر دیا ہے۔



CRc5N3gWsAAXevr.jpg



http://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/Lahore/2015-11-26/page-1/detail-22


 
Last edited:

Bunna

Minister (2k+ posts)
Re: Liar Shareef

مرچیں تو بہت لگنے والی ہیں

مگر جیسی قوم
ویسے حکمران
 

saadmahhmood83

Minister (2k+ posts)
Re: Liar Shareef

کیا ہے یار؟ آپ بھی معمو لی بات کو لے کربیٹھ جاتے ہو باقی کا ۳۶ ارب میاں صاحب اپنی جیب سے ڈال دیں گے۔خود کے پاس نہ ہوئے تو" بیگم" سے قرض لے لیں گے۔
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
Re: Liar Shareef

نہ کرو بے چرا پڑھا لکھا تو ہے نہیں نواز شریف زیادہ اس کو تقریریں لکھ کر دینے والے ذلیل کرواتے ہیں اسے پتا ہی نہیں ہوتا کے وہ کیا پڑھ رہا ہے .بعد میں جب ان منصوبوں کے بارے میں جواب دہی کرنے پڑے تو پھر پروفیشنل فراڈیے میڈیا پر آ کر لفافوں کے سامنے الٹی سیدھی ہانک کر وقت پورا کر کے چلے جاتے ہیں اور اگر کسی اصل صحافی کے ہتھے چڑھ جائیں تو لڑتے بھڑتے رخصت ہو جاتے ہیں.
 

Exnooni

Minister (2k+ posts)
Re: Liar Shareef

سوچنے کی بات ہے کہ اس بندے کو جھوٹ بولنے کی ضورت کیوں پیش آتی ہے؟
کیوں کے اسے پتا ہے کہ میرے فولّورز نے ماننا بی ہے
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
Abb kuch din baad iss pay be Ishtiharaat shuru hu jaingay...

Yee Aqal say Khallas ager Ultay b Latak jayee na yee na Loadshedding Khatam kar saktay hain aur na kuee plant sahi tareekay say Chala sakaingay..
 

xiaahmad

Chief Minister (5k+ posts)
Another Fake Claim of Nawaz Sharif Bhaki Power Plant 91 Billion Rs.

بھکھی پاور پراجیکٹ کا بجٹ 91 ارب منظور کیا گیا، 75 فیصد بنک کا قرضہ ہوگا

Why government is misleading the nation with wrong statements.

91 ارب منظور کیا گیا، 75 فیصد بنک کا قرضہ ہوگا

nawaz-sharif-AFP-2112111111111-165481-166367-166985-167296-640x4801.jpg


لاہور ( معین اظہر سے ) پنجاب میں بھکھی کے مقام پر پاور پراجیکٹ کی لاگت میں حکمرانوں کے 55 ارب میں مکمل کرنے کے دعوے کے برعکس پراجیکٹ کا بجٹ 83 کروڑ 32 لاکھ 44 ہزار ڈالر جو تقریبا 91 ارب پاکستانی روپے بنتا ہے منظور کیا گیا۔ پراجیکٹ پر 75 فیصد قرضہ بنک سے لیا جائے گا اور صرف پراجیکٹ کی تعمیر کے دوران 6 کروڑ 82 لاکھ، 71 ہزار ڈالر سود بنک کو دیا جائے گا جو موجودہ مارکیٹ ویلیو کے مطابق تقریبا 8 ارب روپے بنتا ہے۔ پراجیکٹ کے ایڈمنسٹریٹو و سکیورٹی اخراجات تقریباً 6 ارب کے ہیں جو قیمت دیگر منصوبوں کے مقابلے میں کئی سو گناہ زیادہ ہے۔ حکومت کی جانب سے انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اور کنسٹرکشن (ای پی سی) کاسٹ کا بتایا گیا تھا تاہم فی یونٹ پیداوار کے بارے میں بھی کہا گیا ہے کہ ایل این جی کی جو قیمت طے ہوگی اس کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ 10 اکتوبر کو وزیر اعظم نے اس پراجیکٹ کا افتتاح کیا تھا اس پراجیکٹ کے حوالے سے جو بجٹ کی رپورٹ لی گئی ہے اس کے مطابق اس منصوبے کی ای پی سی کاسٹ 53 کروڑ 92 لاکھ ڈالر دی گئی ہے جبکہ اس کی لینڈ کاسٹ 13 لاکھ 34 ہزار ڈالر ہوگی۔ گیس پائپ لائن بچھانے کا تخمینہ 1 کروڑ 34 لاکھ 60 ہزار ڈالر ہے۔ ایل ٹی ایس اے کاسٹ 2 کروڑ 88 ہزار ڈالر ہے۔ اس کی انشورنس 53 لاکھ 92 ہزار ڈالر ہے۔ ڈیوٹی اور اور فنانسنگ فیس 4 کروڑ 32 لاکھ ڈالر ہوگی۔ ایڈمنسٹریٹو اور سکیورٹی چارجز 2 کروڑ 54 لاکھ ڈالر ہونگے۔ اس کے امکانی یا اضافی اخراجات کے لئے 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رکھے گئے ہیں۔ ایل این جی اور ایچ ایس ڈی انورنیٹری پر8 کروڑ 29 لاکھ ڈالر خرچ ہونگے۔ اس حوالے سے پراجیکٹ ڈائریکٹر قائد اعظم تھرمل پاور سے متعد د بار رابطے کی کوشیش کی گئی لیکن رابطہ نہیں ہوسکا تاہم پراجیکٹ کے حوالے سے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر جو موقف دیا گیا ہے ان کے مطابق ای پی سی کاسٹ کے بارے میں کہا گیا تھاکہ وہ پاکستان میں تمام پراجیکٹ سے انتہائی کم ہے۔ گڈو میں پیپکو نے اسطرح کا پراجیکٹ بنایا تھا اس کی کاسٹ 0.836 تھی، اوچ ٹو پراجیکٹ کی ای سی پی کاسٹ 0.987 تھی لیکن اس پراجیکٹ کی ای سی پی کاسٹ 0.465 ہے جو سب سے کم ہے جب ذرائع سے اضافی 33 کروڑ ڈالر اور دیگر اخراجات کے حوالے سے پوچھا گیا کہ وہ مارکیٹ کاسٹ سے بہت زیادہ ہے جو بچت ادھر دکھائی جارہی ہے وہ کسر دوسری طرف پوری ہو جائے گی جس پر انہوں نے کہا اس پراجیکٹ پر 2 ہزار لوگ کام کریں گے جن میں غیر ملکی بھی ہیں جن کی سکیورٹی چیلنج ہے۔ تاہم اس کے علاوہ ذرائع نے کوئی جواب دینے سے انکار کر دیا۔ تاہم ماہرین کی رائے کے مطابق حکومت پنجاب نے جو ای پی سی کاسٹ دی ہے وہ ان پراجیکٹ کی دی ہے و ہ شروع ہوئے تھے اس وقت ڈالر مارکیٹ میں تقریبا 112 روپے کا تھا۔ اسی طرح مشینری کس معیار کی استعمال ہوگی اس کی معلومات کے بغیر اندازہ نہیں لگایا جاسکتا ہے کہ سستا پراجیکٹ ہے یا غیر معیاری مشینری استعمال کی جارہی ہے جس سے پراجیکٹ پر چند سال بعد آپریشن کاسٹ میں بہت زیادہ اضافہ ہو جائے گا اور پراجیکٹ سال میں کافی مرتبہ بند کرنا پڑے گا تاہم فی یونٹ کاسٹ شروع میں تو کم رہے گی تاہم بعد میںآپریشنل اضافی اخراجات کی وجہ سے اس میں کافی اضافہ ہو جائے گا جو مہنگی بجلی پیدا کرے گا تاہم پانچ سال بعد کون ثابت کرے گا کہ وہ فیصلہ ٹھیک تھا یا ذاتی مفاد پر مبنی تھا۔ تاہم دیگر 33 کروڑ ڈالر کے اخراجات کی تفصیل پراجیکٹ کے لوگوں سے مانگی گئی تو انہوں نے انکار کر دیا ہے۔
http://www.nawaiwaqt.com.pk/front-page/26-Nov-2015/432460
 
Last edited:

Amal

Chief Minister (5k+ posts)
Re: Another Fake Claim of Nawaz Sharif Bhaki Power Plant 91 Billion Rs.

12295494_734321310003110_1245112158294257315_n.jpg