الل سبحان وتعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے، وہ ایک دار میمیں تو کیا دو سانسوں کے بیچ جو ساعت ہوتی ہے اس سے بھی پہلے سب کچھ کر سکتا ہے! لیکن یہ کہنا کہ رات کو ذکر کرو صبح تمام مسائل حل، مناسب نہیں کیونکہ، الله کے رسول صلی الله علیہ والہ وسلم سے ایسی کوئی حدیث یا عمل ثابت نہیں کہ لوگو رات کو یہ عمل کر لو صبح تم لوگوں کے سارے مسائل حل ہو جائیں گے!! دوسری بات یہ دین اسلام کا پہلا مطلب ہے،، اطاعت ،، اس کے بعد اس کا دوسرا نام اور اور اس کا مطلب ہے ،، جدوجہد،، سٹرگل، ،، جب تک ایک مسلمان کسی بھی چیز کے حصول کے لئے جدوجہد نہیں کرتا وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوتا! دعا اور وظیفے کا مطلب ہے الله سے رجوع کرنا اس سے مدد کا سوال کرنا اور اس سے راہنمائی کا سوال کرنا۔ اس کے بعد جسم و جان اور زبان سے محنت کرنا، مشقت کرنا بھاگ دوڈ کرنا بندے پر فرض ہو جاتا ہے اور بعد از محنت و مشقت اس بندے کو اس کا انعام اور معاوضہ ملتا ہے۔۔ ہمارے آج کل کے پیر و فقیروں نے لوگوں کو اس بات پر لگا دیا کہ یہ وظیفہ کرلو صبح تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔ جب کوئی ایسا کرتا ہے اور صبح تو مہینوں تک مسائل حل نہیں ہوتے تو بندے کو شیطان بہکاتا ہے،، اتناپڑھا اتنی عبادت اور دعائیں کیں لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا، الله کو یہ ظلم میرے ساتھ ہی کرنا تھا، میری تو قسمت ہی خراب ہے، وغیرہ ،،، الله کا ذکر کرنا چاہیے! وظیفہ کرنا چاہیے! عبادت وریاضت کرنا چاہیے لیکن محنت و مشقت کئیے بغیر بھاگ دوڑ کئیے بغیر سب کچھ حاصل ہو جائے،، پتہ نہیں اور کیا کہوں،، الله ہمیں بھلائی کی ہدایت عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین