ممبئی (آن لائن) جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملہ اسلام سے اپنی قربت کیلئے کافی مشہور ہیں اور ہمیشہ ایسے معاملات سے دور رہتے ہیں جو ان کی نظر میں اسلامی نقطہ نظر سے ٹھیک نہ ہو۔ اسی سلسلے میں بھارت کے کیخلاف میچ کے بعد بھی ایک واقعہ پیش آیا۔ بھارتی چینل کی خاتون ہوسٹ ہاشم آملہ کا انٹرویو کرنا چاہتی تھیں اور جنوبی افریقی بلے باز کی اسلام سے دلی وابستگی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ایسا مناسب لباس پہننا پڑا جو ہاشم آملہ کیلئے قابل قبول ہو۔ خاتون ہوسٹ کی جانب سے مکمل اور مناسب لباس پہننے کے بعد ہی ہاشم آملہ نے انہیں انٹرویو دیا۔ -
See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Cricket/305800#sthash.nxbx2VJs.dpuf