Who are Ahlul Bait? |

Meme

Minister (2k+ posts)
جہاں پہلی بات ہی یہ ہو کہ ایک فرقہ کسی دوسرے فرقے سے بہتر ہے، وہاں تو بحث ہی باطل ہے۔
کیونکہ یہی ’’ولا تفرقو‘‘ کی نہی ہے۔

آپ ٹھہرے عالی مرتبہ جلیل القدر اہل تشیع
ہم تو ابھی تک فرقے والی بات تک پہنچے ہی نہیں۔ سوچ رہے ہیں کہ کیا ہم ایک کامل انسان بھی ہیں؟ مسلمان ہونا تو دور کی بات ہے جناب، پھر جب کبھی ہم اچھے مسلمان بن گئے، تب سوچیں گے کہ فرقے کا کیا کرنا ہے۔ فی الوقت، از اینجاہ دلّی بسیار دور است۔

او پائی تمھیں کس نے کہا کہ میں اہل تشیع ہوں؟؟ میں نے صحیح مسلم سے حدیث نقل کی ہے۔ اصل مدعے کو چھوڑ کر معلوم نہیں کیا گل فشانی شروع کردی۔
 
Meme

Minister (2k+ posts)
یار سیاسی گفتگو بہتر ھے ۔ یہ یہاں سارے خلیفہ تعینات ہیں ۔ اور پھر غائب دماغوں سے عالمانہ گفتگو وقت کا زیاں ہے ۔
مگر کیوں ؟؟

گزرے زمانے میں، پی ٹی آئی کے جب ایام طفولیت چل رہے تھے( جب ہم تو فورم کے ممبر بھی نا تھے، آپ ضرور ہوں گے)۔ فورم میں تین ہی تو کام ہوتے تھے۔ ایک کسوٹی، دوسرا جماعت اور ایم کیو ایم کی دھینگا مشتی اور تیسرا دے دھڑا دھڑ مذہبی بحثیں، کبھی فرقہ وارانہ سینگ پھنسائی، کبھی دوسرے معاملات پہ تکرار۔
گفتگو عالمانہ نا سہی عاجلانہ ہی سہی۔ تجاہل عارفانہ سے پھر بھی بہتر ہے ۔۔
😌
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
او پائی تمھیں کس نے کہا کہ میں اہل تشیع ہوں؟؟ میں نے صحیح مسلم سے حدیث نقل کی ہے۔ اصل مدعے کو چھوڑ کر معلوم نہیں کیا گل فشانی شروع کردی۔
اجی یہ شیعہ و سنی کی پھلجھڑیاں میں نے تو نہیں چھوڑی ہیں اس تھریڈ پر۔۔۔۔ بہرحال، میرا اپنے بارے میں بیان وہی ہے، کہ میں فی الحال تو ایک اچھا انسان بننے کی تگ و دو میں ہوں۔ فرقے شرقے کوئی بہت ہی زیادہ پڑھے لکھے لوگوں کے لیئے ہونگے۔ ہم تو بنیادی باتیں بھی درست طور پر سمجھنے سے قاصر ہیں۔
 
پھر وہی پلو بچا کے نکل لئے۔۔۔ وجہ؟
تم نے جو کمنٹ کیا تھا اس میں بظاہر میرے کمنٹ میں اٹھائے گئے نکات کی نفی ہو رہی تھی کیوں کہ تھریڈ سٹارٹر نے تو کوئی تفصیل لکھی نہیں تھی۔ میرا آرگومنٹ یہ تھا کہ یہ تصور باطل ہے کہ اہل بیت، (نیز سادات) اور عامۃ المسلمین ایک برابر ہیں۔ ایک
distinction
بہرحال موجود ہے۔

اس نکتے کو چھوڑ کر سارے نکات پہ بات کر رہے ہو۔ اس موضوع پہ بات کرنے سے ویسے ہی احتراز کر رہے ہو تو بھی ٹھیک ہے۔ فرقے کو موضوع بنانے کی کیا ضرورت ہے۔
 
Citizen X

President (40k+ posts)
Sorry for hijacking this thread, but for some reason my priveledges to start threads has been revoked for a few weeks now so I can't. So I am posting this video here. Or if you can and still allowed to and not eat up your daily limit you can start a new thread on this

قرآن میں صرف امھات المومنینؓ کو حضورؐ کے بعد عقد سے منع کیا گیا۔

باقی حدیثِ نبویؐ سے اور دنیا کے تمام اسلامی ممالک کے مروّجہ قوانین سے واضع ہے کہ کسی کو صرف سادات ہونے کی وجہ سے کوئی فوقیت یا فضیلت حاصل نہیں۔ تمام قوانین کا اطلاق ان پر بھی یکساں طور پر نافظ العمل ہے۔

حضرتِ فاطمہؓ جنّت میں خواتین کی سردار اس نسبت سے نہیں مقرّر ہوئیں کہ وہ حضورؐ کی اولاد میں سے ہیں، بلکہ وہ اپنے پاک اور اعلیٰ کردار کی وجہ سے اس مرتبے پر فائز ہیں۔ شیرِ خدا کا لقب علیؓ کے زخموں کی کمائی ہے، سیّد الشہداء امام حسینؑ کو کربلا میں استقامت کی بے نظیر مثال بناتی ہے۔ یہ ضرور کہا جاسکتا ہے کہ حضورؐ کی ان سے انسیت اور ان کا دستِ شفقت اس سب کے پیچھے کارفرما نظر آتا ہے، لیکن ان سب کے کردار نے اس نسبت کی تعظیم کو برقرار رکھا

نہیں تو سیدّ یوسف رضا گیلانی کی اولاد بھی ہے جو حج کے پیسے کھا گئے اور پھر آجکل ہمارے سیدّ عاصم منیر بھی ہیں۔
 
Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
شبراتی، یار کبھی کبھی تیری عقل کی باتیں دیکھ کر مجھے شک ہونے لگتا ہے کہ شائد عقل تیری طرف کہیں کرائے پر بھی مل جاتی ہے۔

ابے دیکھ لے ، اگر تجھے کرائے پر عقل دے بھی دی تو تُو راستے میں ھی ساری گرا کرخالی ھاتھ گھر پہنچے گا ۔
 
Meme

Minister (2k+ posts)
قرآن میں صرف امھات المومنینؓ کو حضورؐ کے بعد عقد سے منع کیا گیا۔

باقی حدیثِ نبویؐ سے اور دنیا کے تمام اسلامی ممالک کے مروّجہ قوانین سے واضع ہے کہ کسی کو صرف سادات ہونے کی وجہ سے کوئی فوقیت یا فضیلت حاصل نہیں۔ تمام قوانین کا اطلاق ان پر بھی یکساں طور پر نافظ العمل ہے۔

حضرتِ فاطمہؓ جنّت میں خواتین کی سردار اس نسبت سے نہیں مقرّر ہوئیں کہ وہ حضورؐ کی اولاد میں سے ہیں، بلکہ وہ اپنے پاک اور اعلیٰ کردار کی وجہ سے اس مرتبے پر فائز ہیں۔ شیرِ خدا کا لقب علیؓ کے زخموں کی کمائی ہے، سیّد الشہداء امام حسینؑ کو کربلا میں استقامت کی بے نظیر مثال بناتی ہے۔ یہ ضرور کہا جاسکتا ہے کہ حضورؐ کی ان سے انسیت اور ان کا دستِ شفقت اس سب کے پیچھے کارفرما نظر آتا ہے، لیکن ان سب کے کردار نے اس نسبت کی تعظیم کو برقرار رکھا

نہیں تو سیدّ یوسف رضا گیلانی کی اولاد بھی ہے جو حج کے پیسے کھا گئے اور پھر آجکل ہمارے سیدّ عاصم منیر بھی ہیں۔
یہی نکتہ تو میں بیان کر رہا تھا کہ
There is no Siddiq without Muhammad.
There is no Farooq without Muhammad.
There is no Haider Karrar with Muhammad.

(صلی اللہ علیہ وسلم
و رضی اللہ عنہ)

یہی وجہ ہے کہ حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ

تم سب میں بہترین زمانہ میرا ہے۔ پھر جو ان سے نزدیک ہیں، پھر جو ان سے نزدیک ہیں پھر جو ان سے نزدیک ہیں۔

یہ زمانی اعتبار سے حضور کا نور ہے جو تقسیم ہو رہا ہے جتنا حضور سے زمانی اعتبار سے بُعد اور فاصلہ ہے اتنا وہ مدہم ہوگا یہی وجہ ہے کہ آگے حدیث میں بیان ہوا ہے

پھر ان کے بعد وہ لوگ پیدا ہوں گے جو گواہی کے مطالبہ کے بغیر گواہی دیں گے، خائن ہوں گے اور امانتداری نہ کریں گے، نذر مانیں گے لیکن پوری نہ کریں گے اور ان میں موٹاپا پھیل جائے گا

تو انفرادی شخصیات کچھ نہیں ہوتیں رسول و نبی ہوتے ہیں۔ نبی ہی وہ چینل ہوتا ہے جس کے ذریعے اس قوم کے معاملات طے ہوتے ہیں اور اس نبی کے ایک
decision
سے پوری قوم کی بقا اور ہلاکت کے فیصلے ہوتے ہیں جب نوح علیہ السلام کہتے ہیں
I'm done with them
اور اللہ کے حضور دعا کرتے ہیں تو پوری قوم ہلاک کر دی جاتی ہے اور جب یہودیوں کی ہلاکت کا اندیشہ ہوتا ہے تو موسیٰ علیہ السلام کے نالے آڑے آتے ہیں۔ سو وہ فیصلہ روک لیا جاتا ہے اور عیسیٰ علیہ السلام کی آمد ثانی کے بعد پورا ہوگا۔

تو نکتہ یہ ہے کہ لوگ اہم ہوتے ہیں نا شخصیات اہم ہوتی ہیں اہم اللہ کا رسول ہوتا ہے جس کے تعلق سے وہ جوہر کامل اصل میں چمکتا ہے۔

تو اہل بیت کا، سادات کا، صحابہ کرام کا جو
اسپیشل اسٹیٹس ہے وہ کسی اور وجہ سے نہیں بلکہ حضور سے قربت کی وجہ سے ہے۔ جوہر کامل ان میں یقیناً ہے لیکن وہ بات علیحدہ ہے۔

باقی میں نے اہل بیت سے متعلق صحیح مسلم کی حدیث، سادات پہ زکوٰۃ کی ممانعت اوپر بیان کردی تھی۔ نیز امام مہدی کا آل محمد سے ہونا سب سے بڑی روشن دلیل ہے۔

میرے خیال میں اہل تشیع کی اہل بیت کی تکرار کے ردعمل کے طور پر اور کچھ نجدی فکر کے اثر کے باعث اہل سنن کی اہل بیت اور سادات سے وہ تعلق اور مرتبت کی روشناسی نہیں رہی جو اس سے پیشتر مسلمانوں کا ہمیشہ خاصہ رہی ہے۔
 
taban

Chief Minister (5k+ posts)
یہ کیا بزدلوں کی طرح پیچھے چھپ چھپ کے باتیں لکھ رہے ہو جو مدعا ہے صاف لکھو میں نے کون سا میں پکڑ کے کھا جانا ہے۔
کچھ باتیں تم مجھ سے سیکھ لو گے کچھ باتیں میں تم سے سیکھ جاؤں گا۔ یہ پلّو بچا کے کیوں نکل لیے؟
تم غصہ کیو ہو رہے ہو میں نے تو صرف ایک خبر شئیر کی ہے جس نے طب کی دنیا مین تہلکہ مچا دیا ہے اور تو کچھ نہیں کہا پتہ نہیں تم مجھے بزدلی اور چھپنے کے طعنے دے کر مجھ سے کیا کہلوانا چاہ رہے ہو وہ اگر تم بتا دو اور اگر مناسب ہوا تو میں کہہ دونگا
 
A.G.Uddin

Minister (2k+ posts)
Sorry for hijacking this thread, but for some reason my priveledges to start threads has been revoked for a few weeks now so I can't. So I am posting this video here. Or if you can and still allowed to and not eat up your daily limit you can start a new thread on this

Hey man,

Yeah the same thing has been happening with me for last three weeks I guess. Can't create a single thread. Emailed the admin too , plus messaged through facebook . Let me know if you have any suggestion
 
Citizen X

President (40k+ posts)
Hey man,

Yeah the same thing has been happening with me for last three weeks I guess. Can't create a single thread. Emailed the admin too , plus messaged through facebook . Let me know if you have any suggestion
No not really. Guess someone from admin or moderator team gets butthurt at other peoples views and opinions. Use to happen before also, if I posted anything at a certain time ( guessing that person was on "shift" at that time ) it would immediately get deleted or I would get a 3 or 7 day ban.