ڈرامہ انڈسٹری میں ناکامی کے بعد صحافت میں قدم جمانے والی شمع جونیجو نے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بنے ہوئے پراٹھے کے اندر انڈا لگایا جارہا ہے
شمع جونیجو نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ چاہئے۔۔ پراٹھے کے اندر انڈا
اس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی ردعمل دیا اور کہا کہ مجھے بھی یہ چاہئے
اس پر شمع جونیجو نے کہا کہ انشاء اللہ اکٹھے کھائیں گے
سوشل میڈیا صارفین مریم نواز کے ٹویٹ پر خاموش نہ رہ پائے اور کہا کہ پورا ملک کھاکر آپکا پیٹ نہیں بھرا اب پراٹھے بھی کھالیں، کسی نے کہا کہ یہ پراٹھا بہاولنگر میں ملتا ہے وہاں آکر پراٹھا بھی کھالیں اور پولیس والوں کا حال بھی پوچھ لیں
کسی نے کہا کہ نوشکی میں پنجابی مارے گئے اور آپکو پراٹھوں کی سوجھ رہی ہے، کسی نے کہا کہ آپ وزیراعلیٰ ہیں،سنجیدہ ٹویٹس کریں ٹرولنگ یا غیرسنجیدہ باتیں نہ کریں۔
صدیق جان نے طنزیہ جواب دیا کہ بہاولنگر ایک جگہ بہت اچھا انڈہ پراٹھا ملتا ہے ۔۔۔کبھی چکر لگائیں وہاں
شہباز بدر نے ردعمل دیا کہ حیرت ہے سوشل میڈیا پر انڈہ پراٹھا دیکھ کر لطف اٹھانے والی پنجاب پولیس کی وزیراعلی کے پاس اتنا وقت نہیں ہے کہ وہ بہاولنگر جاکر پولیس اہلکاروں سے اظہار یک جہتی ہی کرلے، شاید ابھی حکم نہیں آیا، یہ ہوتا ہے جب کوئی بغیر ووٹوں کے وزیراعلی بنتا ہے
ایک دل جلے نے ردعمل دیا کہ پورا پاکستان کھا گئی کتی۔ انڈے پراٹھے بھی کھا لے۔
شفقت اعوان نے تبصرہ کیا کہ انڈا پراٹھا چھوڑیں پنجابیوں کے قاتلوں کو انجام تک پہنچائیں
حسن بٹ نے تبصرہ کیا کہ جرنیلوں کو پارٹی حوالے کرنے کے بعد پوری نون لیگ انڈے پراٹھے ہی کھا رہی ہے.