بھارتی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی معروف کمپنی ٹاٹا کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن نے پاکستان کی پوری جی ڈی پی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے,بھارت کا یہ دعویٰ پاکستانی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق ٹاٹا کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا حجم 365 ارب ڈالر پر پہنچ گیا ہے جو آئی ایم ایف کے تخمینوں کے مطابق پاکستان کی مجموعی جی ڈی پی 341 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔
بھارتی بزنس گروپ ٹاٹا پاکستانی معیشت پر سبقت لے گیا,بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ٹاٹا گروپ کی کمپنیوں کی...