جمرود،مدرسے کے چار طالب علموں اغوا کر کے افغانستان منتقل کیے جانے کاانکشاف

13kpkjamrrodpolie.png

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آگئے، ہلاک ہونےوالےدہشت گرد نے جمرود کے ایک مدرسے کے چار طالب علموں کو اغوا کرکے افغانستان منتقل کیا۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور نے ضلع خیبر میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ہلاک ہونےوالے دہشت گرد سے متعلق تفصیلات شیئر کردی ہیں، انہوں نے بتایا کہ 25 اپریل کو ہونےوالے آپریشن میں عظمت نامی مطلوب دہشت گرد مارا گیا۔

سی پی او پشاور کا مزید کہنا تھا کہ عظمت کے سر کی قیمت لاکھوں روپے میں مقرر تھی، عظمت پر الزام تھا کہ ہو سیکیورٹی فورسز ار پولیس اہلکارو پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد عظمت نے جمرود کے ایک مدرسے میں زیر تعلیم چار طلباء کو اغوا کیا اورطالب علموں کو اغواء کرکے انہیں افغانستان منتقل کیا اور پھر ایک کالعدم تنظیم میں شمولیت کی ترغیب دی۔

https://twitter.com/x/status/1784146599867736248
سی پی او پشاور کے مطابق اغوا ہونے والے طلباء میں سےدو کو افغانستان میں دہشت گردی کی تربیت دی جارہی ہے، جبکہ ایک طالب علم افغانستان سے واپسی پر سیکیورٹی فورسز کی گرفت میں آگیا ہے۔