سانحہ 9 مئی، نگراں حکومت کی تحقیقاتی رپورٹ غیر تسلی بخش تھی، رانا ثناء اللہ

rana11h1.jpg


مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے 9 مئی واقعات کے حوالے سے نگراں حکومت کی تحقیقاتی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے 9 مئی کی تحقیقاتی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیا اور کہا کہ یہ رپورٹ دیگر روایتی رپورٹس کی طرح بس ایک دستاویز ہے۔

ایک نجی شو سے بھی بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 9 مئی کے حوالے سے نگران حکومت کی بنایی گئی انکوائری رپورٹ میں ایسی کوئی بات نہیں ملی کہ جس کے ذریعے کہا جا سکے کہ جو 9 مئی کے ذمہ دار ہیں ان کیخلاف واقعی بڑے زبردست ثبوت ہیں، اس رپورٹ کو اس لیول پہ ویلیو نہیں کیا جا سکتا۔
https://twitter.com/x/status/1788590657822409175
انہوں نے مزید کہا کہ ایسی رپورٹس میں واقعات کے ملوث کرداروں کی واضح اور براہ راست نشاندہی نہیں کی جاتی، 9 مئی کے حوالے سے کسی رپورٹ یا بات چیت کی ضرورت ہی نہیں ہے، یہ ایک مجرمانہ فعل تھا اور اس میں مذاکرات کی ضرورت نہیں ہے، مجرمانہ ٹرائل ہونا چاہیے۔

مشیر برائے سیاسی امور نے مزید کہا کہ آج ہونے والا وفاقی کابینہ اجلاس خصوصی طور پر 9 مئی واقعات کی مذمت کیلئے تھا،اس مجرمانہ فعل میں ملوث افراد کو اب تک سزا نہیں ہوئی، تحقیقات ہونی چاہیے اور تحقیقات کے بعد جو بے گناہ ہوں وہ گھر جائیں جبکہ ذمہ داروں کو سزا ملے ، پوری دنیا میں ایسا ہی ہوتا ہے ، امریکہ کی تازہ ترین مثال سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے عمران خان کو جیل میں ملنے والی سہولیات کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عمران خان کو جیل میں ملنے والی سہولیات پر اعتراض نہیں ہیں، جب کسی کو جیل میں رکھنا مقصود ہے تواسے جیل میں ہی رکھا جانا کافی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1788727386126610766