شیرافضل مروت اور صحافی میں تلخ کلامی۔۔ شیر افضل مروت کے ڈرائیور نے سخت سوال پوچھنے پر صحافی کو تھپڑ مار دیا
صحافی زبیر علی خان کے مطابق صحافی نے شیرافضل مروت سے سوال کیا کہ آپکے ایک پارٹی کے ذرئع نے بتایا کہ آپ عہدے کے لیے خواجہ آصف سے بھیک مانگنے گئے تھے، آپ اس خواجہ آصف سے بھیک مانگنے گئے جس نے جیتی ہوئی ریحانہ ڈار کو فارم 47 پر کو ہروایا
سوال پر شیر افضل مروت نے غصے میں آگئے اور کہا کہ اپنے الفاظ انسانوں والے کرلو، ایسے سوال آپ کو نہیں پوچھنا چاہئے
شیرافضل مروت نے صحافی پر چڑھائی کرتے ہوئے کہا کہ بھکاری تم خود ہوگے، میں لعنت بھیجتا ہوں ایسے صحافی پہ جو ایسے گھٹیا سوال کرتا ہے
جس کے بعد پیچھے کھڑے ڈرائیور نے سوال پوچھنے والے یوٹیوبر پر تھپڑوں کی بارش کردی
واضح رہے کہ شیر افضل مروت نے احتجاجاً پارٹی کے اندر اپنے مخالفین خاص طور پر شبلی فراز اور عمرایوب خان کیساتھ کام نہ کرنے کا اعلان ہے۔
انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی خدمت کا یہ صلہ ہے کہ سوشل میڈیا میرے خلاف شکایت کرے، میرے بھائی کو اچانک ڈی نوٹیفائی کیا، نہیں رکھنا تھا تو بتا دیتے استعفیٰ دے دیتا،
شیر افضل مروت نے الزام لگایا کہ شبلی فراز اور عمر ایوب نےملاقات نہیں کرنے دی، شبلی فراز اور عمرایوب نے عمران خان کو کہا کہ سعودی سفیر کا پیغام ہے اگر شیر افضل مروت کمیٹی کا چیئرمین بنا تو ہمارے تعلقات خراب ہوجائیں گے۔