نریندر مودی نے اپنے ڈانس کی مزاحیہ میم شیئر کردی،صارفین محظوظ

modidanah11i1i.jpg


بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی ہی مزاحیہ میم شیئر کردی ہےجس سے بھارتی سوشل میڈیا صارفین ہنسنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آج کل لوک سبھا کے انتخابات میں مصروف ہیں، ان مصروفیات کے دوران نریندر مودی نے اپنی ہی ایک مزاحیہ میم سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کی۔
https://twitter.com/x/status/1787523212374393082
یہ پوسٹ ایک اینیمیٹڈ ویڈیو کی تھی جس میں ایک صارف نے نریندر مودی کو ایک مجمع کے سامنے اسٹیج پر ڈانس کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، ویڈیو شیئر کرنے والے صارف نے اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ڈکٹیٹر مجھے اس وجہ سے گرفتار نہیں کریں گے۔

نریندر مودی نے نا صرف اپنی اس میم کو اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے شیئر کیا بلکہ ساتھ ہی اس میم کو بنانے والے کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے دوران ایسے تخلیقی کام کو دیکھنا واقعی خوشی کی بات ہے۔
بھارتی وزیراعظم نے مزید کہا کہ آپ سب کی طرح مجھےبھی خود کو ایسے ڈانس کرتے ہوئے دیکھ کر بہت مزہ آیا۔

دوسری جانب اس واقعہ کے چند گھنٹے بعد ہی بھارتی ریاست کولکتہ پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھارتی ریاست مغربی بنگا کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی کی ایسی ہی ایک ویڈیو شیئر کرنے پرسوشل میڈیا صارفی کے خلاف کارروائی کی، اس ویڈیو میں ممتا بنر جی کو ڈانس کرتے ہوئے ہی دکھایا گیا ہے۔