پی ایس ایل 9،نسیم شاہ کو اسلام آباد یونائیٹڈ سےکتنے کروڑ روپے ملیں گے؟

5psslslnseenmakjs.png

قومی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے ساڑھے چار کروڑ روپے کے عوض اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے نسیم شاہ سے کئی فرنچائزز سیزن 9 کیلئے معاہدے کے خواہش مند تھے، تاہم نسیم شاہ کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے والی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ رہی جس نےساڑھے 4 کروڑ روپے میں نسیم شاہ کو اپنا بنایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سیزن 9 کیلئے پلیئرز کی ریٹینشن کا اعلان 7 دسمبر کیا جائے گا، فرنچائزز ہر کیٹیگری کو مدنظر رکھتے ہوئے 8، 8 کھلاڑیوں کو ٹیم میں برقرار رکھ سکیں گے۔

پی ایس ایل سیزن 9 کیلئے ابھی تک بجٹ اور سیلری کیپ کا فیصلہ نہیں ہوسکا ہے، گزشتہ سیزن میں سیلری کیپ 13 لاکھ ڈالر فی ٹیم تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیزن 9 کیلئے ایک مسئلہ شیڈولنگ کا بھی کھڑا ہوچکا ہے، پی سی بی نے مجوزہ شیڈولز فرنچائزز کو بھیجے ہیں، ایک شیڈول میں چار جبکہ دوسرے میں 2 وینیوز شامل کیے گئے ہیں، پنجاب میں سخت سرد موسم اور دھند کے باعث بورڈ کو یہ تجویز دی گئی ہے کہ ایونٹ کا آغاز کراچی سے ہو اور اختتام پنجاب میں کیا جائے، تب تک پنجاب میں موسم بہتر ہوجائے گا۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)


ماشااللہ
الله رزق میں برکت دے اور میچ فکسنگ اور اس بھارتی اداکارہ کے چنگل سے بچائے . آمین


Best wishes for you kiddo!