کسی کو قید تنہائی میں رکھنا صرف سزا نہیں بلکہ ٹارچر ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)


اسلام آباد ہائی کورٹ

بشری بی بی کو بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

جسٹس حسن اورنگزیب نے 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا

پٹیشنر کے مطابق وہ چاہتی ہیں کہ انہیں جیل میں رکھا جائے تاکہ ان کی تنہائی دور ہو، عدالت

عدالتی فیصلے موجود ہیں کہ قید تنہائی میں رکھنا صرف سزا نہیں بلکہ ٹارچر ہے، تحریری فیصلہ

بشری بی بی کو قید تنہائی میں رکھ کر ان کی سزا کو مزید سخت بنا دیا گیا، تحریری فیصلہ

رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے سے بشری بی بی کے بچے آسانی سے گھر نہیں آ جا سکتے، تحریری فیصلہ

ان کے شوہر کے بچے اور خاندان کے افراد کو بھی گھر آنے کے لیے سپریٹنڈنٹ جیل یا عدالت سے اجازت لینی پڑتی ہے، فیصلہ

ریکارڈ پر ایسا کچھ نہیں کہ رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کے نوٹیفکیشن کے اجرا سے قبل پراپرٹی مالک سے اجازت کی گئی، فیصلہ

رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے کو پرائیویٹ پراپرٹی کا ورچوئل قبضہ حاصل کر لیا گیا، تحریری فیصلہ

پراپرٹی مالک کی اجازت کے بغیر اس کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے کر اسے بنیادی حقوق سے محروم کیا گیا، فیصلہ

https://twitter.com/x/status/1788437735075688734 https://twitter.com/x/status/1788527800514998502
 
Last edited by a moderator:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)


ساڑھے تین مہینے بشریٰ بی بی کو بنی گالا میں رکھنے کا اصل مقصد بلا کسی روک ٹوک کے عمران خان کی پراپرٹی میں مکمل رسائی اور اس کے چپے چپے میں جاسوسی کے پوشیدہ ماڈرن آلات نسب کرنا تھا جسمیں آئی ایس آئی اور آئی بی مہارت رکھتی ہیں

بہتر ہو گا کہ عمران جیل سے باہر آنے کے بعد فوری طور پر جاسوسی کے روسی اور چینی ماہرین سے اپنی پوری رہائش گاہ کی سکیننگ کروا کر ان تمام آلات کو ناکارہ کروائیں تاکہ اس گھر میں ہونے والی کوئی بھی بات کمپنی کے غنڈوں تک نہ پہنچ سکے
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
اب اس پر بھی خان صاحب ایک مقدمہ عاصم منیر پر درج کروا سکتے ہیں جو فوج کے سامنے بڑھکیں مارتا پھرتا ہے خانصاحب کو ختم کرنے کا ان کی پراپرٹی پر بھی حسب عادت ناجایز قبضہ فوج نے حاصل کیا ۔
 
Last edited:

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
Asim Yazeed ko latkanaa chahiyae power mein aa kar. Agar yeh harami mar bi jaey tabb bi issey Alaamati phansi daini chahiyae