کس نے خان کے تضحیک آمیز اغوا کے مناظر میڈیا پر گھنٹوں نشر کروائے، پی ٹی ائی

Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
full
 

Wake up Pak

Prime Minister (20k+ posts)
copied
ارضِ پاکستان کو اپنے باپ کی جاگیر سمجھنے والے ایک معمولی سے سرکاری نوکر میجر جنرل احمد شریف کی پرسوں والی پریس کانفرنس کا پوسٹ مارٹم کرکے نکتہ در نکتہ جواب دینا چاہتا ہوں۔ یہ دو ستارہ بے غیرت پریس کانفرنس میں عمران خان اور نہتے عوام کو دھمکیاں ایسے دے رہا تھا جیسے یہ ہندوستان سے تین جنگیں جیت کر آیا ہو۔ حال یہ ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو ڈھاکہ کے پلٹن میدان میں پتلونیں اتارنے والے جرنیلوں کو شملہ معاہدے کے نتیجے میں پاکستان واپس نہ لاتے تو ان کی سڑی ہوئی ہڈیوں کی بدبو سے آج بھی ہندوستان کی فضا مہک رہی ہوتی۔یہ پوسٹ تھوڑی لمبی ہوجائے گی مگر اپنے حصے کی شمع جلائے رکھنا بہت ضروری ہے۔ زندگی نے وفا کی تو ایک دن آئے گا جب یہیں باتیں گواہی دیں گی کہ ظلم و جبر کے کوہِ گراں تلے ہم حق کے ساتھ کھڑے تھے۔پہلا پوائنٹ: سرکاری نوکر احمد شریف نے کہا کہ آزادیِ اظہار رائے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ افواج کے ادارے پر تنقید شروع کردیں۔جواب: پاکستانیوں کو حب الوطنی اور غداری کے سرٹیفیکیٹ دینے والا تمہارا ادارہ ڈونلڈ لو کی ایک کاغذی دھمکی پر اوندھے منہ لیٹ گیا، تمہارے ادارے نے ایک منتخب وزیراعظم عمران خان کو امریکی ایماء پر عدم اعتماد کے ذریعے گھر بھیج دیا، تمہارے ادارے نے سیاسی کارکنان کو اغوا کیا اور ان سے بندوق کی نوک پر وفاداریاں تبدیل کروائیں، تمہارے ادارے نے پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر کو توہین آمیز طریقے سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے اغوا کیا، اور نو مہینے سے اس کو جیل میں ناحق قید کر رکھا ہے۔ اب اس سب کے بعد بھی کیا تم پر تنقید کرنے کی شرعی اجازت نہیں ہے؟ تم تو مجرم ہو، آپ کا تو پورا ادارہ اس قوم کا مجرم ہے، اور مجرموں کو آئینہ دکھانے کی اجازت دنیا کا ہر معاشرہ دیتا ہے۔دوسرا پوائنٹ: سرکاری نوکر احمد شریف نے کہا کہ فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف قانون سازی ہونی چاہیے۔جواب: جی بالکل، اگر ایسا کوئی قانون بن گیا تو پھر آئندہ تمہاری پوری پریس کانفرنس ہی خلافِ قانون ہوگی کیوں کہ تم نے تو سیکھا ہی صرف جھوٹ بولنا ہے، پرسوں بھی آپ نے رج کر جھوٹ بولا۔ دراصل یہ قانون سازی والی بات کرکے آپ گھما پھرا کر سوشل میڈیا پر یلغار کا اشارہ دے رہے ہیں، ساری بات یہ ہے کہ تمہارے ادارے نے الیکٹرانک میڈیا کو کنٹرول کر رکھا ہے اور سوشل میڈیا تمہارے ادارے کے کنٹرول سے باہر ہے، اس لیے تم چاہتے ہو کہ "فیک نیوز" کا راگ الاپ کر سوشل میڈیا پر پابندی لگوائی جائے، پيڑاں ہور تے پھکیاں ہور۔تیسرا پوائنٹ: سرکاری نوکر احمد شریف نے کہا کہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن نہیں بننا چاہیے بلکہ سزا دے دینی چاہیے۔جواب: آزاد جوڈیشل کمیشن اگر بنا تو تم بھی جانتے ہو کہ بہت آسانی سے ثابت ہوجائے گا کہ 9 مئی فوج نے خود کروایا تھا، اسی لیے تم جوڈیشل کمیشن کی مخالفت کر رہے ہو۔چوتھا پوائنٹ: سرکاری نوکر احمد شریف نے کہا کہ 9 مئی حقیقت ہے، اس کو فالس فلیگ آپریشن کہنا غلط ہے۔جواب: اگر 9 مئی فالس فلیگ آپریشن نہیں تھا تو تم نے انٹرنیٹ کیوں بند کیا تھا؟ تم نے میڈیا بلیک آؤٹ کیوں کیا تھا؟ تم نے سی سی ٹی وی فوٹیج کیوں غائب کروائی تھی؟ تم نے فوجی تنصیبات سے سیکیورٹی کیوں ہٹائی تھی؟ سیدھی طرح مان لو کہ 9 مئی فوج کا فيبریکیٹڈ فالس فلیگ آپریشن تھا۔پانچواں پوائنٹ: سرکاری نوکر احمد شریف نے کہا کہ 9 مئی کو معصوم بچوں کے ذہنوں میں زہر بھرا گیا۔جواب: زہر تو تم نے بھرا معصوم بچوں کے سامنے اُن کے والدین کو اغوا کروا کر، معصوم بچوں کے ذہنوں میں زہر تم نے بھرا ظلے شاہ جیسے معصوموں کی جان لے کر، عمار فاروق جیسے بچوں کی جان لے کر، بچوں کو اغوا کرکے والدین کو وفاداریاں تبدیل کرنے پر مجبور کرکے تم نے بچوں کے ذہنوں میں زہر بھرا۔چھٹا پوائنٹ: سرکاری نوکر احمد شریف نے کہا کہ 8 فروری کو مخصوص سیاسی جماعت (تحریکِ انصاف) کو ٹوٹل آبادی کا صرف 7 فیصد ووٹ پڑا۔جواب: تمہیں شرم آنی چاہیے ریاست کا ایک تنخواہ دار نوکر ہوکر تم نے سیاسی بات کی، تم نے اپنے حلف سے غداری کی ہے، اگر فوج کا سیاست سے تعلق نہیں تو تم نے تحریکِ انصاف کے خلاف کیسے بات کی؟ اور تمہاری یاد دہانی کے لیے بتاتا چلوں کہ 8 فروری کو پاکستان کے 80 فیصد ووٹرز کا ووٹ تحریکِ انصاف کو پڑا، البتہ 9 فروری کو تمہارے ادارے نے دھاندلی سے 80 فیصد کو 7 فیصد میں تبدیل کردیا۔ اب تو 8 فروری کے الیکشن اور 9 فروری والے فارم 47 کی حقیقت پوری دنیا جان چکی ہے لہٰذا بے شرمی سے ایسے ننگے جھوٹ بولنا بند کرو۔میں آخر میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ تم کعبہ کی چھت پر چڑھ جاؤ، کعبہ کے غلاف سے لٹک کر قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر بھی اپنے بے گناہ ہونے کی قسم کھاؤ تو تب بھی کوئی نہیں مانے گا۔ تم جھوٹے ہو، غدار ہو، کرپٹ ہو، پاکستان پر قابض ہو، تم نے ہر عہد میں ہر نسل سے غداری کی ہے۔