آئی پی پی کی ایک اور وکٹ گر گئی،سینئر رہنما نے پارٹی رکنیت سے استعفی دے دیا

13ipppressgunsjgd.png

8 فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات سے پہلے قائم کی گئی بڑی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی اب تک مشکلات میں گھری ہوئی ہے۔ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کر کے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والی خاتون رہنما سعدیہ سہیل رانا نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

سعدیہ سہیل رانا نے اپنا استعفیٰ باضابطہ طور پر صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کے نام تحریری طور پر بھجوا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعدیہ سہیل رانا نے صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کو تحریری طور پر دیئے گئے اپنے استعفیٰ میں لکھا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر پارٹی رکنیت سے مستعفی ہو رہی ہیں۔

سعدیہ سہیل رانا نے گزشتہ برس 24 اکتوبر 2023ء کو سابق پارٹی پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین سے ملاقات کے بعد باضابطہ طور پر آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

سعدیہ سہیل رانا کے ساتھ سابق سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف عندلیب عباس اور سمیرا بخاری نے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان پارٹی ترجمان فردوس عاشق اعوان کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا تھا جہاں پر پارٹی رہنما عون چوہدری ودیگر بھی موجود تھے۔

سعدیہ سہیل رانا نے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سیاسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ میرا ذاتی ہے مجھے کسی بھی دبائو کا سامنا نہیں ہے۔ ملک میں عام آدمی کے حالات بہت خراب ہو چکے ہیں جن کے لیے بڑھتی ہوئی مہنگائی میں جینا مشکل ہو چکا ہے، اب ہمیں آگے دیکھنا ہے، کسی ایک فرد کے بجائے کاز کو آگے رکھنا چاہیے۔
 

muneebraja

Citizen
بھائی کل ملا کے استحکام۔پاکستان پارٹی ہی ایک۔لڑکھڑاتی وکٹ ہے، ابھی گرے، آج گرے یا کل اسے گرنا ہی ہے۔۔۔۔