ایف بی آر نے پانچ لاکھ سے زائد ٹیکس نادہندگان کی سمز بلاک کردیں

fbaah11.jpg


وفاقی بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے پانچ لاکھ سے زائد ٹیکس نادہندگان کی موبائل فون سمز بند کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے ملک میں ٹیکس چوروں کے خلاف سخت کارروائی شروع کردی ہے۔

اس حوالے سے ایف بی آر نے 8ہزار737 صفحات پر مشتمل انجم ٹیکس آرڈر بھی جاری کردیا ہےجس کے مطابق اس کارروائی کے پہلے مرحلے میں قابل ٹیکس آمدنی رکھتے ہوئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نا کروانے والے 5لاکھ 6ہزار 671 شہریوں کی سمیں بند کردی گئی ہیں۔

ایف بی آر نے ملک میں مجموعی طور پر 20 لاکھ ٹیکس نادہندگان کی نشاندہی کی اور ان کی سمیں بلاک کرنے کیلئے موبائل فون کمپنیوں کوہدایات جاری کردیں

جس کے جواب میں موبائل فون کمپنیوں نے درخواست کی کہ اتنی بڑی تعداد میں سمیں بلاک کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے، شہریوں کی سمیں بلاک کرنے کے عمل کو مرحلہ وار تکمیل تک پہنچایا جائے گا اور پہلے مرحلے میں 5لاکھ 6ہزار 671 سموں کو بلاک کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چندروز قبل چیئرمین ایف بی آر نے نان فائلرز کے سم کارڈ بلاک کرنے کی منظوری دی تھی اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رولز متعلقہ افسران کو بھیجوائے تھے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے پاس نان فائلرز کے سم کارڈ کے علاوہ بجلی کنکشنز منقطع کرنے کے بھی اختیارات ہیں اور اس حوالے سے ملک میں 145 ڈسٹرکٹ ٹیکس آفیسرز کو خصوصی اختیارات دے دیے گئے ہیں۔


نان فائلرز کے خلاف سیکشن 114بی کے تحت کارروائی کی جائیگی، ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانیوالوں کیخلاف بھی ایکشن لیا جائیگا۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی مشاورت سے جن نانفائلرز کی شناخت کی گئی ہے یہ ایسے افراد ہیں جنہوں نے قابل ٹیکس آمدنی ہونے کے باوجود اپنے ریٹرن فائل نہیں کئے۔
 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے پاس نان فائلرز کے سم کارڈ کے علاوہ بجلی کنکشنز منقطع کرنے کے بھی اختیارات ہیں

USA Europe se baat kar kay in ko mulk bader kar dein,
Waisey bhi ab ye mulk rahney kay qabil to raha nahi, in sub ko nikaal dein umeed hay ap khush-haal ho jaein ge