دوست کی وفات کے باعث کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی، عمر گل آبدیدہ ہوگئے

16umargulkskkskretrir.png

پاکستان کے سابق کرکٹر عمر گل نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایک دوست کی وفات کی وجہ سے ریٹائرمنٹ لی۔

تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ باؤلر عمر گل ایک انٹرویو کے دوران کرکٹ سے ریٹائرمنٹ اور ایک قریبی دوست کی وفات کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے ، انہوں نے کہا کہ میں اس دوست کیلئے کراچی آتا تھا۔

عمر گل نے کہا کہ میرا ایک کلیم نام کا دوست تھا، یہ دوستی 2004 میں شروع ہوئی، وہ میرا ایسا دوست تھا کہ جب میں اس کو دیکھتا تھا تو وہ سمجھ جاتا تھا میرے دل میں کیا ہے، کورونا کے پہلے سال میں عید سے دو دن پہلے ایک ٹریفک حادثے میں اس کی ڈیتھ ہوگئی۔

https://twitter.com/x/status/1784562737344827648
عمر گل نے مزید کہا کہ میں کراچی صرف اس کیلئے آتا تھا، وہ کراچی میں نہیں تھا تو میں نے فیصلہ کیا ریٹائر منٹ لے لوں، میں نےآج تک یہ وجہ اپنی اہلیہ کو بھی نہیں بتائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں آج بھی اپنے دوست کو بہت یاد کرتا ہوں،، مجھے آپریشن کیلئے کراچی آئے ہوئے ایک ماہ ہوگیا ہےاس دوران میں نے کسی دوست سے باہر چلنے کا نہیں کہا ، میرا اب کراچی آنے کو دل نہیں کرتا، کیونکہ یہاں میری بہت سی یادیں ہیں، اس حادثے کے بعد میری زندگی تبدیل ہوگئی تھی، سب کچھ میرے دل سے اتر گیا ہے۔
 
Siberite

Chief Minister (5k+ posts)

جانے والے کو کہاں روک سکا ہے کوئ
تم چلے ھو تو کوئ روکنے والا بھی نہیں 😢 ۔