غیرملکی شہریوں کی گاڑی پر حملہ ، دہشتگرد سے متعلق اہم انکشافات

hamal1h111.jpg


صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے لانڈھی میں غیرملکی شہریوں کی گاڑیوں پر حملے کی رپورٹ بم ڈسپوزل سکواڈ نے مرتب کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق بم ڈسپوزل سکواڈ نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں غیرملکی شہریوں کی گاڑیوں پر حملے کی رپورٹ پیش کر دی ہے جس میں بتایا گیاہے غیرملکی شہریوں کے گاڑی کے قریب ہونے والا حملہ خودکش تھا۔ حملے میں مارے گئے 2 میں سے 1 دہشت گرد کی شناخت ہو چکی ہے جو پنجگور کا رہنے والا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملے کی جگہ سے خودکش بمبار کی ٹانگیں اور سر ملا ہے جبکہ دوسرا حملہ آور سکیورٹی گارڈز وپولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوا جس سے ایک بیگ بھی برآمد ہوا تھا۔ دہشت گرد سے برآمد ہونے والے بیگ میں سے 4 دستی بم، 3 میگزین، 3 رافئل گرنیڈ، پانی وپٹرول کی بوتلیں برآمد ہوئی تھیں۔ ایک دستی بم دہشت گرد کی جیکٹ سے بھی ملااور ایک اس کے ہاتھ میں موجود تھا۔
https://twitter.com/x/status/1781318282944847949
رپورٹ کے مطابق دہشت گرد کی ایس ایم جی پر ایک راکٹ لانچر نصب تھا جبکہ ایک رائفل گرنیڈ لانچر بھی موجود تھا، ان سے مجموعی طور پر 6 دستی بم اور 4 لانچر گرنیڈ برآمد ہوئے جبکہ ایک ڈبہ بال بیئرنگ کا بھی موجود تھا جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا۔ خودکش حملے میں ہلاک ایک دہشت گرد کی شناخت سہیل خان کے نام سے ہوئی جو پنجگور کا رہائشی تھا اور آخری دفعہ اپنے ساتھی سے فون پر رابطہ کیا۔

دہشت گرد نے اپنے موبائل فون سے کورنگی روڈ قیوم آباد چورنگی سے اپنے ساتھی کو یہ بتانے کیلئے فون کیا کہ یہاں موجود ہوں اور احکامات ملنے پر غیرملکی شہریوں کی وین کا تعاقب شروع کیا۔ مانسہرہ کالونے کے علاقے میں سپیڈ بریکر پر جیسے ہی گاڑی کی رفتار آہستہ ہوئی تو حملہ کر دیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آچکی ہے۔

سی سی ٹی وی دیکھا جا سکتا ہے کہ دہشت گردوں نے گاڑی کا تعاقب کر کے حملہ کیا اور پولیس وسکیورٹی فورسز اہلکاروں نے ایک دہشت گرد کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا جبکہ دوسرے دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ پولیس وحساس اداروں نے غیرملکی شہریوں کو وین سے باحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر پہنچایا اور دہشت گردوں سے اسلحہ برآمد کیا۔

بم ڈسپوزل سکواڈ نے رپورٹ میں بتایا کہ اسلحے کو ناکارہ کر کے اشرفی گوٹھ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، ہلاک دہشت گردوں کے ساتھی بھی موقع پر موجود تھے جو واقعہ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے جن کو تلاش کیا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق خودکش حملہ آور سہیل خان نے 2017ء کے بعد اوورسیز پاکستانی کا شناختی کارڈ بھی بنوایا تھا اور اس میں اپنا رہائشی پتہ عمان لکھوایا تھا۔
 

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
fauj jab apna asli kaam chhor ker siasat mein taangein ghusairne ki koshish karti hai, tab hee aise waqeyat paish aate hain.