نوازشریف کا دورہ چین :جنیدصفدر کیلئے اسٹیل مل خریدنے کی تیاری؟

bysrh1h11.jpg


سابق وزیراعظم وقائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف 3 دن پہلے 5 روزہ دورے پر چین کے لیے روانہ ہوئے تھے اور پارٹی ذرائع سے بتایا گیا تھا کہ یہ دورہ ذاتی نوعیت ہے جس میں وہ وہاں پر اپنا طبی معائنہ بھی کروائیں گے۔ نوازشریف کے چین میں دورے کے دوران پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے چائنیز کمپنیز کے مالکان سے بھی ملاقاتیں طے تھیں۔

نوازشریف کی چین یاترا کے حوالے سے نجی ٹی وی چینل پبلک نیوز کے پروگرام میں سینئر صحافی وتجزیہ کار نصرت جاوید نے نیا انکشاف کر دیا۔

نصرت جاوید نے بتایا کہ نوازشریف کے ساتھ دورہ چین میں ان کے نواسے جنید صفدر ان کے ساتھ ہیں اور ان کے وہاں پہنچنے پر پاکستانی سفارتخانے کا کوئی نچلی سطح کا سفارتکار بھی انہیں ملنے نہیں آیا۔ نوازشریف پاکستان کے ایک شہری کے طور پر وہاں گئے ہیں اور چائنا کی 3 بڑی سٹیل ملز کا دورہ کر چکے ہیں، میرے خیال میں وہ جنید صفدر کی کاروبار کیلئے تربیت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے کوئی پروٹوکول طلب بھی نہیں کیا تھا، مجھے بتانے والوں نے بتایا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ آج چائنا کے سرکار یحکام ان کے ساتھ رابطہ کریں لیکن یہ بات یقینی نہیں ہے۔ نوازشریف کے ساتھ چائنہ کے دورے میں آفیشل حکام کے علاوہ مسلم لیگ ن کا بھی کوئی عہدیدار ساتھ نہیں گیا۔
https://twitter.com/x/status/1783534137732714558
نصرت جاوید نے مزید کہا کہ نوازشریف کو چکما دے کر شہبازشریف کو وطن بلایا کہ آئیں آپ کو وزیراعظم بنانا ہے! اسحاق ڈار نے بتایا کہ نوازشریف نے خود کہا میں پرائیویٹ وزٹ پر چائنا جا رہا ہوں کسی کی دعوت پر نہیں جا رہا۔ اسحاق ڈار کو مشورہ دیا گیا کہ نوازشریف کے چائنا جانے کی بات ہوئی تو انہیں کہا گیا کہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ چائنہ میں انہیں کوئی سرکاری حکام ملنا چاہیں تو آپ ان کے ساتھ چلے جائیں۔

اسحاق ڈار کو یقین تھا کہ جب وہ نوازشریف سے بات کریں گے تو وہ انہیں بھی ساتھ لے جائیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ میں ذاتی دورے پر جا رہا ہے آپ کی ساتھ ضرورت نہیں ہے۔ ایران کے صدر کے دورے سے قبل سفارتکارانہ زبان میں یہ بات ایرانی سفارتکاروں کو بھی پہنچائی گئی تھی کہ ہو سکتا ہے کہ جب آپ پاکستان میں آئیں تو شاید ہمارے وزیر خارجہ اسحاق ڈار یہاں پر موجود نہ ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1783532667125788749
 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
Ye Junaid Safdar ka Ilaj karwaney gia hay, Junaid safdar ko bhi Bilawal jaisi bemari hay, chhoti si dandi hay jis ki waja se is ki Bivi ne bhi talaq lay li, ye hay asal reason bilkul private visit ki