پولیس وردی میں ملبوس شخص ایک ہی بیکری کی چوتھی آؤٹ لیٹ بھی لوٹ کر فرار

pola1h1h11.jpg


کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، اسلحہ بردار دہشت گردوں نے شہر قائد کو یرغمال بنالیا یہ سفاک ملزمان اپنے مقصد کے حصول کیلئے کسی شہری کی جان لینے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔

کراچی میں شاطر ڈاکو نے بیکری مالک کا دیوالیہ کردیا, نیپا کے قریب بیکری چین کی چوتھی آؤٹ لیٹ کو بھی لوٹ لیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی, فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم نے چوتھی واردات میں بھی پولیس یونیفارم جیسے لباس پہن رکھا تھا، فوٹیج میں ماسک پہنے ملزم کو واضح دیکھا جاسکتا ہے، ملزم اکیلا واردات کیلئے بیکری پہنچا اور کاؤنٹر سے رقم لوٹ کر فرار ہوجاتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1784948139960537112
پولیس کے اعلیٰ افسران اسٹریٹ کرائم و ڈکیتی کی واردتوں کی روک تھام میں مکمل طور پر ناکام نظر آرہی ہے,دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے دعوی کیا ہے کہ کراچی میں ایک ہفتے کے دوران اسٹریٹ کرائمز میں کمی آئی ہے۔

سندھ بار کونسل کی قیادت سے سالانہ انتخابات کے معاملے پر گفتگو میں ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ غفلت برتنے والے اہلکاروں کو بالکل بھی ریلیف نہیں دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، امن و امان حکومت کی اولین ترجیح ہے,وزیر داخلہ سندھ نے مزید کہا کہ مجھے بطور وزیر داخلہ ڈیڑھ ماہ کا عرصہ ہوا ہے، اب سندھ میں امن و امان کے حوالے سے صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سب کی خواہش ہے کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہو جائے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

اس جوان کو کونسا تمغہ؟ اور کب دیا جائے گا؟؟؟ آئی ایس پی آر اعلامیہ جاری کرے
 

ranaji

President (40k+ posts)

اس جوان کو کونسا تمغہ؟ اور کب دیا جائے گا؟؟؟ آئی ایس پی آر اعلامیہ جاری کرے
لیکن اس کے لئے غریدہ فاروقی یا حسن ایوب کے گھر والوں کا دونوں ٹانگوں والا عمل کرنا ضروری ہے
آئندہ سال حسن ایوب تمغہ لے گا