مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ چین میں ایک اجلاس کے دوران کیا کررہی تھیں؟ انہوں نے خود ہی اپنی تصویر پوسٹ کرکے اپنا مذاق بنوالیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما حناپرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کیں اور لکھا"چین میں ایک میٹنگ کےد وران"، ان تصاویر میں ایک تصویر ایسی بھی تھی جس میں حنا پرویز نے ہاتھ میں پنسل تھامے ایسا تاثر دینے کی کوشش کی کہ وہ اجلاس کے دوران زیر غور آئے اہم نکات نوٹ کررہی ہیں۔
تاہم سوشل میڈیا صارفین کی تیز نظروں نے اس تصویر میں حنا پرویز بٹ کی اصل مصروفیت کی نا صرف نشاندہی کردی بلکہ اس پر حنا پرویز بٹ کو آڑے ہاتھوں بھی لے ڈالا، جس وقت یہ تصویر بنائی گئی حناپرویز ایک کاغذ پر پنسل سے زگ زیگ بنانے میں مصروف تھیں۔
سینئر تجزیہ کار عبدالمعیز جعفری نے اس تصویر کو زوم کرکے شیئر کیا اور کہا کہ حنا پرویز بٹ کو تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے کیونکہ وہ واضح طور پر چینی حکام کو یہ سمجھانے کی کوشش کررہی ہیں کہ ڈالر اور روپے کے درمیان فرق کیا ہے۔
صحافی احتشام الحق نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ بہت اہم اجلاس چل رہا ہے ، اللہ کرے پاکستان کی کامیابی ہو۔
کامران خان نے کہا کہ جاہل انسان کو کہیں بھی لے جاؤ وہ اپنی جہالت دکھا کر ہی دم لے گا، حناپرویز بٹ کو کچھ بھی کہنے سے پہلے ان افراد کو ضروریاد کریں جنہوں نے ان جہالت کے کتب میناروں کو ہم پر مسلط کیا۔
ایڈوکیٹ عبدالمجید مہر نے شاعرانہ انداز اپناتے ہوئے کہا "میں کاغذ پر لکریں لگاؤں گی تم تصویر بنانا ہے"۔
فردوسی نامی صارف نے کہا کہ ن لیگ کو داد دینی پڑے گی ، کیسے کیسے ہیرے اکھٹے کیے ہیں، حنا باجی کس زبان میں نوٹس لکھ رہی ہیں ؟
ہمایوں نے کہا کہ اگر ایسے میٹنگ اٹینڈ ہورہی ہے تو اس میٹنگ سے حاصل وصول کیا ہوگا، "ایک تو یہ پڑے لکھے نہیں ہیں اوپر سے کوشش بھی نہیں کرتے"۔
ایک صارف نے کہا کہ یہ صفحے پر لائنیں لگارہی ہیں اور اداکاری کررہی ہیں کہ وہ نوٹس لکھ رہی ہیں، انہوں نے انتخابات چرا کر ایسی کٹھ پتلیوں کو مسلط کیا جو اب اپنے غیر ملکی دوروں پر عوام کے ٹیکس کا پیسہ برباد کررہے ہیں، ان کا حساب کون لے گا؟