عالمی

امریکی اخبارنے بڑا دعویٰ کردیا, امریکی اخبار کے مطابق سعودی عرب کے میگا اقتصادی پراجیکٹ اور ولی عہد کے خوابوں کے شہر ’نیوم‘ نیویارک سے 33گنا بڑا ہوگا جہاں مہ نوشی کی اجازت ہوگی، ساحلوں پر مختصر لباس بھی پہنا جا سکے گا، ’وال اسٹریٹ جرنل‘ نے میگا سٹی کی دستاویزات کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ نیوم میں وائن بارز ہونگے۔ رپورٹ کے مطابق اس شہر کو سعودیہ کا مستقبل قرار دیا جاتا ہے۔ جس میں مرد و زن کو آزادانہ گھل مل جانے اور خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دی گئی ہے، سینما گھر دوبارہ کھولے جا رہے...
فلسطین کے حق میں ترکیہ کا اہم اقدام سامنے آگیا, ترکیہ کی پارلیمنٹ نے گزشتہ روزاپنے ریستورانوں سے غزہ میں تنازع کے دوران اسرائیل کی حمایت کرنے والی امریکی مصنوعات کو ہٹا دیا س کارروائی پر کمپنیوں نے فوری ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی نے کمپنیوں کا نام لیے بغیر کہا کہ اسرائیل کی حمایت کرنے والی کمپنیوں کی مصنوعات پارلیمنٹ کے کیمپس میں ریستورانوں، کیفے ٹیریاز اور ٹی ہاؤسز میں فروخت نہیں کی جائیں گی۔ ترکی نے کہا تھا وہ غزہ میں خونریزی پر احتجاج کرتے ہوئے اسرائیل سے اپنے...
جاسوسوں کو ایران وافغانستان کے درمیان واقع ایک پہاڑی علاقے سے حراست میں لیا گیا: سرکاری ایرانی ٹیلیویژن ایران کی طرف سے افغانستان کی طالبان حکومت کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران 3 اسرائیلی جاسوسوں کو حراست میں لیے جانے کا انکشاف کیا گیا ہے۔بین الاقوامی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سرکاری ایرانی ٹیلیویژن چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ افغانستان کی طالبان حکومت کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران 3 اسرائیلی جاسوسوں کو حراست میں لیا ہے۔ ایران کی سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے...
ایک طرف اسرائیل غزہ میں جارحانہ کارروائیاں کر.رہاہے دوسری جانب امریکا اسرائیل کو مزید رقم فراہم کررہاہے,امریکی ایوانِ نمائندگان نے ریپبلکنز کا 14.3 ارب ڈالرز مالیت کا اسرائیل ایڈ بل منظور کرلیا, اسرائیل ایڈ بل کے حق میں 226 اور مخالفت میں 196 ووٹ ڈالے گئے,غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ڈیموکریٹس نے سینیٹ میں اسرائیل ایڈ بل منظور نہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار سے زائد ہوگئی، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 300 کے قریب فلسطینی شہید...
آئی فون تیار کرنے والی کمپنی ایپل کی طرف سے اپنے بھارتی صارفین کو ان کا فون ہیک ہونے بارے خبردار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایپل کمپنی کی طرف سے متعدد بھارتی صحافیوں اور اپوزیشن کے رہنمائوں کو انتباہی پیغامات بھیجے جا رہے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ آپ کی ریاست کے تحت کام کرنے والے اداروں کے ہیکرز کی طرف سے آپ کی ڈیوائس ہیک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ممکن ہے کہ یہ انتباہی پیغام غلط ثابت ہو لیکن براہ کرام اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا جائے۔ اپیل کمپنی کی طرف سے انتباہی پیغام میں بتایا گیا ہے کہ...
متحدہ عرب امارات نے فلسطینی بچوں کے حق میں بڑا اعلان کردیا, یواے ایی کی حکومت نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں زخمی ایک ہزار فلسطینی بچے علاج کے لیے یو اے ای لائے جائیں گے۔ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے کہا ہے کہ ایک ہزار زخمی فلسطینی بچوں کے اہلِ خانہ بھی متحدہ عرب امارات لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بچوں کو علاج مکمل ہونے کے بعد وطن واپس پہنچایا جائے گا۔ اماراتی وزیرِ خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زاید نے انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کی صدر سے رابطہ کر کے زخمی فلسطینی بچوں کو...
دنیا کے سب سے بڑے میوزک فیسٹیول میں سے ایک "ریاض سیزن 2023ء" سعودی عرب میں شروع ہو گیا۔یہ میوزک فیسٹیول ایسے وقت میں شروع ہوا جب فلسطین اور اسرائیل میں جنگ جاری ہے اس پر سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل شیخ نے توقع ظاہر کی کہ ریاض سیزن کے چوتھے ایڈیشن میں تقریباً 12 ملین وزیٹرز شرکت کریں گے۔ ترکی آل شیخ نے کہا کہ ’28 اکتوبر سے شروع ہونے والا ریاض سیزن تاریخی ہو گا۔ بے مثال، تاریخی افتتاحی تقریب جو دنیا نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہو گی۔‘ ریاض سینرن پہلی بار 2019 میں شروع ہوا...
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف نے دل دہلادینےوالا انکشاف کردیا, یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ شہید ہو رہا ہے,اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی جانب سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے باعث مرنے والے بچوں سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔ یونیسیف کے مطابق غزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ شہید ہو رہا ہے,اقوام متحدہ کےادارہ برائے اطفال یونیسیف کا کہنا ہےکہ غزہ میں ہر روز 420 سے زائد بچے اسرائیلی بمباری سے شہید یا زخمی ہو رہے ہیں۔ 7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیلی...
ترکیہ میں فلسطینیوں کے حق میں سرکاری سطح پر ہونے والے مظاہروں اور ترک صدر کی اسرائیل پر سخت تنقید کے بعد اسرائیل نے ترکیہ سے اپنا سفارتی عملہ واپس بلوالیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج ترکیہ میں فلسطین کے خلاف اسرائیل حملوں کی مذمت میں ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی، احتجاج مظاہرے سے ترک صدر طیب رجب اردوگان نے خطاب کیا اور اسرائیلی جارحیت پرسخت تنقید کرتے ہوئے حماس اور فلسطین کی پرزور حمایت کا اعلان کیا۔ ترک صدر نے اسرائیلی جارحیت پر امریکہ اور مغربی ممالک کی...
عالمی ادارہ صحت سے غزہ میں صحت سے متعلق سہولیات پر خبردار کردیا,ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ غزہ کو جان بچانے والی امداد پہنچانے کے لیے بلا رکاوٹ رسائی دی جائے، غزہ میں انسانی اور صحت کا بحران تباہ کن حد تک پہنچ گیا,عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ہر گزرتا لمحہ لاتعداد جانوں کو خطرے میں ڈالتا جارہا ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ دنیا جانیں بچانے کے مشن میں رکاوٹوں کو برداشت نہ کرے، غزہ میں صحت کا بحران تباہ کن حدوں کو چھو رہا ہے,عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا کہ اگر آج ایندھن کی فراہمی بحال نہ ہوئی...
غزہ کے معصوم فلسطینیوں پر قابض اسرائیلی فوج کے مظالم کو رکوایا جائے: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان حماس کی طرف سے پچھلے ایک ہفتے کے دوران غاصب صہیونی فوج کے خلاف جاری طوفان الاقصیٰ آپریشن کے دوران متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 126 اسرائیلیوں کو یرغمال بنائے جانے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ طوفان الاقصیٰ آپریشن تاریخ میں حماس کی سب سے شدید کارروائی ہے جس میں اسرائیل کو بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ فوجیوں کے یرغمال بنائے جانے کے واقعات پر اسرائیل شدید پریشان ہے اور...
وزیر اعظم کے معاون خصوصی جواد سہراب ملک نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے سعودی ویژن2030 کے لیے سالانہ10لاکھ سے زیادہ پاکستانیوں کو شامل کرنے پر زور دیا ۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل جواد سہراب ملک نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کے دوران سعودی ویژن2030 کے لیے سالانہ10لاکھ سے زیادہ پاکستانیوں کو شامل کرنے پر زوردیا,انہوں نے کہا ہوئے سعودی عرب اپنے وژن کی تکمیل کے لیے پاکستان سے کثیر تعداد میں افرادی قوت کو ملازمت فراہم کرے۔ جواد...
سعودی عرب نے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی مسترد کر دی,غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے کہا فلسطینی عوام پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کی مذمت کرتے ہیں اور اسرائیل غزہ کی ناکہ بندی فوری ختم کرے۔ انہوں نے کہا عالمی برادری فلسطینی شہریوں کے خلاف عسکری تشدد کو بند کرائے اور عالمی برادری کو انسانی المیہ وقوع پذیر ہونے سے روکنا چاہیے۔ سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری غزہ میں پانی اور خوراک کی فراہمی کے لیے اقدامات کرے جبکہ فلسطین کو بنیادی حق سے محروم کرنا عالمی قوانین...
پاکستان کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اسرائیل اور حماس کے درمیان فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا,ملالہ یوسفزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں حماس اور اسرائیل کے درمیان فوری جنگ بندی کے لئے حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا جیسا کہ میں نے حالیہ دنوں کی دل دہلا دینے والی خبریں دیکھی ہیں، اس دوران میری توجہ فلسطینی اور اسرائیلی بچوں کی طرف ہے جو جنگ کی صورتحال میں شدید متاثر ہوئے ہیں۔ پاکستان کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ نے اپنے پچپن کے دنوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا میں صرف 11...
سعودی عرب کا غزہ کی صورتحال پر او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس طلب سعودی عرب نے منگل کو اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس بلایا ہے جس میں غزہ میں بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ او آئی سی کے وزرائے خارجہ غزہ اور اس کے نواح میں عسکری کارروائیوں اور بڑھتی کشیدگی کا جائزہ لیا جائے گا ,جو خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرے کا باعث بن رہی ہے۔ سعودی عرب نے اجلاس اسلامی سربراہ کانفرنس کے موجودہ سیشن کے سربراہ اور او آئی سی ورکنگ کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے طلب کیا ہے۔...
چیئرمین پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ اور مشہور برطانوی فلمساز جمائما گولڈ اسمتھ بھی اسرائیل اور فلسطین کے درمیان حالیہ کشیدگی پر میدان میں آگئیں ۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایک پر دو بچوں کی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں سے ایک فلسطینی بچہ ہے اور ایک اسرائیلی بچہ ہے اور دونوں ہی جگہ سے متاثرہ ہیں۔ اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا میں اس تنازع کے دونوں طرف کے معصوم انسانوں خصوصاً بچوں کے ساتھ ہوں۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے لکھا دونوں میں سے جو بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر...
اسرائیل میں ہونے والے حماس کے اب تک کی سب سے بڑی کارروائی قرار دیے جانے والے حملے کو روکنے میں اسرائیلی انٹیلی جنس سروس بری طرح ناکام ہو گئیں اور اسرائیلی میڈیا پر سوالات اٹھائے جا نے لگے۔ اسرائیلی حکام سے سوال کیا گیا اس قدر بیشمار وسائل کے ہوتے ہوئے آپ کو حملے کی پیشگی اطلاع نہیں ملی تو اس کے جواب میں ان کا کہنا تھا ہمیں اندازہ ہی نہیں ہوا کہ ایسا بھی کچھ ہو سکتا ہے۔ گزشتہ روز درجنوں فلسطینی بندوق بردار اسرائیل اور غزہ کے درمیان قلعہ نما سرحد عبور کرنے میں کامیاب ہو گئے جبکہ غزہ سے...
کینیڈا میں سکھ رہنماوں کے قتل کے خلاف بھارت کی جانب سے تعاون نہ کرنے پر امریکا نے سخت اقدامات اٹھالیے,امریکی سفیر ایرک گارسیٹی نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایرک گارسیٹی کا کہنا ہے امریکا کو غیر معینہ مدت کے لیے بھارت کے ساتھ رابطہ منقطع کرنا ہو گا، ہردیپ سنگھ تنازع کے باعث امریکا اور بھارت کے تعلقات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہردیپ سنگھ قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام انتہائی سنگین ہے، بھارت کو ہردیپ سنگھ قتل کی...
افغانستان نے پاکستانی حکومت کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو واپس جانے کی ہدایات پرردعمل دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں افغان مہاجرین کے ساتھ سلوک ناقابل قبول ہے، پاکستان کو افغان مہاجرین کے حوالے سے پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہیے اور برداشت سے کام لینا چاہیے۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین جب تک اپنی مرضی اور اطمینان سے پاکستان سے نہیں...
امریکا نے ایک بار پھر پاکستان میں آزاد اور شفاف انتخابات کی حمایت کردی, امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ لاکھ بار کہہ چکے ہیں کسی رجیم چینج کی حمایت نہیں کرتے۔ روز مرہ کی بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ انتخابات کی حمایت کرتا ہے اور کسی بھی رجیم چینج کی حمایت نہیں کرتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو امریکا کے قابل قدر شراکت دار کے کے طور پر دیکھتے ہیں ,کئی بار کہہ چکے ہیں کسی رجیم چینج کو سپورٹ نہیں کرتے۔ نیوز...