ترک پارلیمنٹ نے اپنے ریستورانوں سے اسرائیل کی حامی مصنوعات کو ہٹا دیا

Erdogan-1682675711.jpg


فلسطین کے حق میں ترکیہ کا اہم اقدام سامنے آگیا, ترکیہ کی پارلیمنٹ نے گزشتہ روزاپنے ریستورانوں سے غزہ میں تنازع کے دوران اسرائیل کی حمایت کرنے والی امریکی مصنوعات کو ہٹا دیا س کارروائی پر کمپنیوں نے فوری ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی نے کمپنیوں کا نام لیے بغیر کہا کہ اسرائیل کی حمایت کرنے والی کمپنیوں کی مصنوعات پارلیمنٹ کے کیمپس میں ریستورانوں، کیفے ٹیریاز اور ٹی ہاؤسز میں فروخت نہیں کی جائیں گی۔

ترکی نے کہا تھا وہ غزہ میں خونریزی پر احتجاج کرتے ہوئے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلا رہا ہے اور وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے رابطے منقطع کر رہا ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلانے کے اعلان سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا ترکی کا دورہ مشکل ثابت ہوگا۔

فلسطین کا اتحادی ترکی گذشتہ ماہ اسرائیل اور حماس کی جنگ کے آغاز تک اسرائیل کے ساتھ اپنے ٹوٹے ہوئے تعلقات کو بتدریج ٹھیک کر رہا تھاتاہم اس نے اسرائیل اور اس کے مغربی حامیوں سمیت خاص طور پر امریکہ کے خلاف اپنا لہجہ سخت کرنا شروع کر دیا کیونکہ لڑائی میں اضافہ ہوا اور فلسطینی شہریوں میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

ترک وزارت خارجہ نے کہا سفیر ساکر اوزکان تورونلر کو اسرائیل سے غزہ میں شہریوں کے خلاف اسرائیل کے مسلسل حملوں اور جنگ بندی قبول کرنے سے انکار کی وجہ سے غزہ میں انسانی المیہ کے پیش نظر” مشاورت کے لئے واپس بلایا جا رہاہے ۔ حالیہ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ کے سب سے بڑے شہر کو گھیرے میں لے لیا ہے، اور7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملوں کے جواب میں حماس کوکچلنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ترک وزارت خارجہ نے کہا کہ سفیر ساکر اوزکان تورونلر کو اسرائیل سے غزہ میں شہریوں کے خلاف اسرائیل کے مسلسل حملوں اور جنگ بندی قبول کرنے سے انکار کی وجہ سے غزہ میں انسانی المیہ کے پیش نظر” مشاورت کے لئے واپس بلایا جا رہاہے ۔ حالیہ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ کے سب سے بڑے شہر کو گھیرے میں لے لیا ہے، اور7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملوں کے جواب میں حماس کوکچلنے کی کوشش کر رہی ہیں

فلسطین میں انصاف کے لیے کام کرنے والی سارہ ولکنسن نے ٹویٹ کرنے ہوئے کہا " ترکی کی پارلیمنٹ نے کوکا کولا اور نیسلے کی مصنوعات کو اسرائیل کی حمایت کرنے پر اپنے تمام ریستورانوں سے ہٹا دیا ہے "


https://twitter.com/x/status/1721948570356453799
 
Last edited by a moderator:

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
is se ziada so called muslim umma or kiya kr sakti hai. yeh bi is ne apni face saving ke liye ki hogi 🤣