غیر سیاسی

جاپانی موٹر کار کمپنی ٹویوٹا نے 2026ء تک سستی الیکٹرک کاریں لانچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پرو پاکستانی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹویوٹا نے اسی ہفتے رواں سال 2023ء کے مالیاتی نتائج کے حوالے سے پریس بریفنگ دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 2026ء تک ٹویوٹا کمپنی کی طرف سے لگژرری، ایس یو وی، کمپیکٹ، سیڈان، کمرشل، ایم پی وی اور سپورٹس کارز میں 10 بیٹریوں والی الیکٹرک گاڑیوں کے (بی ایم وی) ماڈلز لانچ کیے جائیں گے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹویوٹا کوجی ساتو نے پریس بریفنگ میں آسیان خطے کے لیے ہیچ بیک الیکٹرک...
سینئر اداکار و ہدایت کار جاوید شیخ نے ملک کے چار بڑے سیاستدانوں سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سینئر ترین فلمی اداکار جاوید شیخ نے سماء ٹی وی کے پروگرام "حد کردی" میں شرکت کی جس میں میزبان مومن ثاقب نے ان سے شوبز اور نجی زندگی کے علاوہ مختلف دلچسپ سوالات پوچھے۔ سیاستدانوں سے متعلق سوالا ت کے جواب میں جاوید شیخ نے آصف علی زرداری، نواز شریف، عمران خان اور جنرل پرویز مشرف سے متعلق اپنی آراء کا اظہار کیا اور کہا کہ ان چاروں سے میرے اچھے اور قریبی تعلقات رہے...
کوئٹہ کے باہمت بزرگ شہری نے ناممکن کو ممکن کردکھایا، کوئٹہ کے علاقے مری آباد کے رہائشی بزرگ شہری علی یاور نے ساڑھے 3 سال کی کڑی محنت سے پہاڑ کاٹ کر 3 کلو میٹر سے زائد کا جاگنگ ٹریک بنا ڈالا۔ باہمت بزرگ شہری علی یاور نے کہا واک کے لیے آنے والے لوگوں کی مشکلات دیکھ کر کام شروع کیا،ساڑھے 3 سال کے دوران کئی بار کام کے دوران ہاتھوں سے خون نکلا، چھالے بھی پڑے لیکن ہمت نہیں ہاری اور کام جاری رکھا۔ علی یاور نے کہا لوگ ادھر واک کے لیے آتے تھے لیکن راستہ نہیں تھا، میں لوگوں کو دیکھتا تھا تو بہت...
پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی تعلقات بہتر ہوں نہ ہوں، لیکن دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات میں بہتری آہی جاتی ہے، کبھی کبھی تو محبتوں کے پھول کھل جاتے ہیں، کبھی پاکستانی لڑکی بھارت اور کبھی بھارتی لڑکی پاکستان محبت کے ہاتھوں مجبور ہوکر آجاتی ہے۔ فیس بک پر پاکستانی ہندو لڑکی سے دوستی کرنے والا بھارتی نوجوان پاکستان پہنچ گیا اور اپنی فیس بک فرینڈ سے شادی کرلی۔ بھارتی ریاست ممبئی سے تعلق رکھنے والے دولہا مہندر کمار ایڈووکیٹ اور پاکستانی دلہن سنجوگتا کماری طویل عرصے تک سوشل میڈیا پر...
بین الاقوامی شہریت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر نے سیاست میں انٹری وے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلوکار واداکار علی ظفر نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات ٹورنٹو میں کانسرٹ سے قبل ساؤنڈ چیک کے دوران میں نے ایک ہوڈی پہنی تھی جس پر مختلف سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات آویزاں تھے۔ علی ظفر نے کہا کہ یہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہے اور دعویٰ کیا جارہا ہے کہ میں نے غالبا سیاست میں قدم رکھ دیا ہے، اس...
شہروز سبزواری کے مہنگائی سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین برس پڑے۔۔ غربت کی لکیر سے ذرا نیچے آئو نا چودہ طبق روشن ہو جائیں گے!: سوشل میڈیا صارف ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار شہروز سبزواری کے مہنگائی کے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین برس پڑے۔ معروف اداکار شہروز سبزاواری نے اہلیہ صدف کنول اوروالدین کے ساتھ ایک نجی ٹی وی چینل پر عید کے خصوصی پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئے۔ پروگرام کے میزبان نے ملک میں بڑھتی مہنگائی کے حوالے سے شہروز سبزواری سے رائے طلب کی جس پر جواب میں مہنگائی کا...
کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر مسجد نبوی ﷺ میں ہاتھ میں عصا اٹھائے بزرگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔جس میں وہ بزرگ ہاتھ میں عصا اٹھائے مسجد نبویﷺ سے باہر نکل رہے ہیں۔ ویڈیو میں بزرگ کے حلیے اور سادگی نے سوشل میڈیا صارفین کے دل موہ لیے اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے بزرگ کی شخصیت کو دیکھ کر کہا کہ حضور اکرمﷺ کے صحابہ کا انداز بھی ایسا ہی ہوتا ہوگا۔ ان کی داڑھی ، پگڑھی ، عصااور چادر لینے کا انداز اور سادگی ایسی ہے کہ جیسے یہ بزرگ صحابہ کرام کے دور سے لوٹ کر...
پاکستانی کی معروف اداکارہ کومل رضوی نے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف گلوکارہ اور پاپ موسیقی کی ملکہ کومل رضوی نے میڈیا کے سامنے امریکہ میں مقیم ملین ڈالر کمپنی کے سی ای او اور شریک بانی ایس علی اُپل سے یہاں سیلیکون ویلی میں شادی کا انکشاف کرکے اپنے سینکڑوں مداحوں کو چونکا دیا ۔ کومل رضوی کے شوہر ملین ڈالر کمپنی کے سی ای او اور شریک بانی ایس علی اُپل کا شمار مبینہ طور پر آئی ٹی نیٹ ورکس اور 5 جی کی ٹریلین ڈالر کی صنعت میں سب سے زیادہ بااثر افراد میں ہوتا ہے۔...
سوشل میڈیا صارفین کے سعیدہ امتیاز کی موت کو پبلسٹی سٹنٹ قرار دینے پر اداکارہ مشتعل۔۔اپنے قریبی لوگوں کی قدر کرنی چاہیے یہ ان کے مرنے کے بعد رونے سے بہتر ہے: سعیدہ امتیاز سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زندگی پر بننے والی فلم "کپتان" میں جمائما کا کردار ادا کرنے والی اماراتی نژادمعروف پاکستانی اداکارہ سعیدہ امتیاز کے سوشل میڈیا اکائونٹس سے ان کے انتقال کی خبر شیئر کی گئی تھی جس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔ سعیدہ امتیاز کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکائونٹ سے ان کے انتقال...
دبئی میں ایک مشہور ٹک ٹاکر نےاذان کی آواز سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن سے تعلق رکھنے والی مشہور ٹک ٹاکر فیونا نے اذان کی آواز سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا، 8 لاکھ ٹک ٹاکر فالورز رکھنے والی فیونا رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں دائرہ اسلام میں داخل ہوئیں۔ انہوں نے رمضان کے پہلے ہفتے میں دبئی کے اسلامک انفارمیشن سینٹر ستوا میں کلمہ پڑھنے کے بعد اپنے لیے 'زینت' نام کا انتخاب کیا۔ ایک انٹرویو میں نومسلم زینب کا کہنا تھا کہ میں تقریبا 8 سال سے بھی زائد...
اماراتی نژاد امریکی و پاکستانی معروف اداکارہ اور سپر ماڈل سعیدہ امتیاز کے انتقال کی خبر کا ڈراپ سین ہوگیا اور حقیقت سامنے آگئی۔ اداکارہ سعیدہ امتیاز کے منیجر نے انکے سوشل میڈیا سے انتقال کی خبر کی تردید کرتے ہوئے ہیکرز کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔ اداکارہ کے منیجر نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سعیدہ امتیاز خیریت سے ہیں اور اُن کے انتقال کی جھوٹی خبر اکاؤنٹ ہیک ہونے کی وجہ سے پوسٹ ہوئی تھی، سعیدہ امتیاز خیریت سے اپنے لاہور والے گھر میں موجود ہیں ۔ اداکارہ کے لیگل...
برطانیہ میں نشے کے عادی والدین اپنے 10 ماہ کے بچے کو وحشیانہ تشدد کر کے قتل پر مجرم قرار دے دیئے گئے، مقامی عدالت نے والدین نے مجرم قرار دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق والدین نے اپنے بچے کو دسمبر 2020 میں قتل کیا تھا جس کے بعد کیس کی سماعت ہوئی اور اب عدالت نے 30 سالہ اسٹیفن بوڈن اور 22 سالہ شینن مارسڈن کو اپنے چھوٹے بچے فنلے بوڈن کے وحشیانہ قتل کا مجرم قرار دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بچے کی موت کے بعد تحقیقات سے معلوم ہوا کہ بچے کو اس وحشیانہ تشدد کے باعث 57 فریکچر ہوئے اور 71 چوٹیں آئی...
کراچی چڑیا گھر میں ہتھنی نورجہاں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، نورجہاں چلنے سے بھی قاصر ہے، جبکہ جمعرات کے روز خالی تالاب میں گرنے کے بعد نورجہاں کی حالت مزید خراب ہوگئی،جے ایف کے اینیمل اینڈ ریسکیو شیلٹر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں کراچی کے چڑیا گھرمیں موجود 17 سالہ نورجہاں کو تقریباً بےجان حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیوز کے بعد بہت سے سوشل میڈیا صارفین اور مشہور شخصیات نے ہتھنی کی حالت دیکھ کر شدید برہمی کا اظہار کیا،گلوکارہ نتاشا بیگ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پرطنزاً لکھا نور جہاں...
پشاور میں ایک گھر کی کھدائی کے دوران نیچے سے دومنزلہ گھر نکل آیا ہے، محکمہ آثار قدیمہ نے موقع پر پہنچ کر عمارت کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ انوکھا واقعہ پشاور کے اندرون شہر سرکی گیٹ کےعلاقے میں اس وقت سامنےآیا جب ایک گھر کی تعمیر نو کیلئے بنیادیں کھودی جارہی تھیں کہ اچانک نیچے سےایک عمارت نکلنا شرو ع ہوئی، جب مزید کھدائی کی گئی تو نیچے پورا ایک دو منزلہ گھر برآمد ہوا۔ محکمہ آثار قدیمہ نے اطلاع ملتے ہی فوری طور پر علاقے میں پہنچ کر عمارت کو اپنے قبضے میں لیا ، آثار قدیمہ کی...
پاکستان کی مشہور اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے بدسلوکی اور تشدد کرنیکے کے حوالے سے سابقہ منگیتر سے متعلق اہم وضاحت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عائشہ عمر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ میں نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بدسلوکی کرنے والے جس شخص کے بارے میں بات کی تھی وہ سکندر رضوی نہیں ہے، درحقیقت وہ ہمارے ایک فیملی فرینڈ کا بیٹا تھا جس کا میڈیا سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری اپنے تمام فینز سے گذارش ہےکہ اس معاملے میں سکندر رضوی اور ان کے اہلخانہ...
معروف مزاحیہ یوٹیوبر نادر علی کی یوٹیوب سے آمدنی کا راز کھول دیا۔۔آپ کیا دکھانا چاہ رہے ہیں؟ اور عوام کیا دیکھنا چاہتی ہے یہ دونوں الگ الگ چیزیں ہیں: نادر علی آن لائن پلیٹ فارم اردو فلکس پر سابق فاسٹ بائولر قومی کرکٹ ٹیم شعیب اختر کے شو میں یوٹیوب پر P4Pakao کے نام سے شو کرنے والے معروف کامیڈین نادر علی نے شرکت کی۔ شعیب اختر نے یوٹیوبر نادر علی سے کہا آپ اب تقریباً یوٹیوب سے 6 سے 7 کروڑ روپے ماہانہ کما رہے ہیں جس کا ہم نے اپنے ذرائع سے پتا لگایا ہے جس پر نادر علی نے کہا آپ 6 سے 7...
پاکستانی نژاد بھارتی گلوکار عدنان سمیع خان کے سگےبھائی جنید سمیع خان نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے اپنے ہی بھائی کو کینسر قرار دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنید سمیع خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان عدنان سمیع خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عدنان سمیع خان برطانیہ میں نہیں بلکہ 15 اگست 1969 کو پاکستان کے شہر راولپنڈی میں پیدا ہوئے، ہماری والدہ پاکستانی ہیں اور ان کا تعلق پنجاب کے شہر سرگودھا سے ہے۔ جنید سمیع خان نے مزید کہا کہ عدنان سمیع او لیولز میں ناکام رہے تھے ،...
سعودی عرب؛ 32 سال سے رمضان میں مفت روٹی دینے والے پاکستانی نانبائی کی دھوم سعودی میڈیا کے مطابق پاکستانی شہری نے رمضان المبارک میں ایک نئی مثال قائم کردی۔ محنت کش پاکستانی ایک نانبائی ہے اور روٹیاں فروخت کرکے اپنا اور اپنے گھر والوں کا پیٹ پالتا ہے ۔۔ یہ پاکستانی نانبائی گزشتہ 32 سالوں سے ہر رمضان المبارک میں مفت روٹیاں فراہم کرتا ہے۔ اس کے لیے وہ اپنی آمدن سے حصہ نکالتا ہے جب کہ مخیر حضرات بھی اس کار خیر میں شریک ہوتے ہیں۔ پاکستانی نانبائی نے عرب میڈیا گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 32 سال...
سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف کی پینٹنگ فروخت کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر اپیل کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر رابی پیرزادہ نے اپنے ہاتھ سے بنائی مریم نواز شریف کی پینٹنگ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس پینٹنگ کو بنائے دو سال ہوگئے مگر کسی نے آج تک اس پینٹنگ کو کسی نے نہیں خریدا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں جب جب عمران خان صاحب کا اسکیچ بناتی ہوں وہ فوراسیل ہوجاتا ہے، مجھے ان پینٹنگز کو فروخت کرکے غریب گھرانوں کی مدد کرنی...
مقدس مقامات پر قدم رکھ کر دنیا کے بوجھ کو اپنے کندھوں سے اترنے ہوئے محسوس کرنا ناقابل بیان ہے: معروف گلوکار ماہ رمضان المبارک کے آغاز پر گلوکار علی ظفر نے معروف محقق، ادیب ، شاعرپروفیسر اقبال عظیم کی تحریر کردہ مشہور نعت رسول کریمؐ "فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر" کو اپنی آواز میں پیش کر دیا۔ علی ظفر نے نعت رسول کریمؐ کی ویڈیو سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی اور اس نعت کو اپنے دل کے قریب قرار دے دیا۔ گزشتہ برس رمضان المبارک میں بھی علی ظفر نے نعت "بلغ العلیٰ بکمالہ" پڑھی تھی جسے...