ٹویوٹا کا بیٹری والی سستی الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرانے کا اعلان

cars-elc-cheep.jpg


جاپانی موٹر کار کمپنی ٹویوٹا نے 2026ء تک سستی الیکٹرک کاریں لانچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پرو پاکستانی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹویوٹا نے اسی ہفتے رواں سال 2023ء کے مالیاتی نتائج کے حوالے سے پریس بریفنگ دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 2026ء تک ٹویوٹا کمپنی کی طرف سے لگژرری، ایس یو وی، کمپیکٹ، سیڈان، کمرشل، ایم پی وی اور سپورٹس کارز میں 10 بیٹریوں والی الیکٹرک گاڑیوں کے (بی ایم وی) ماڈلز لانچ کیے جائیں گے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹویوٹا کوجی ساتو نے پریس بریفنگ میں آسیان خطے کے لیے ہیچ بیک الیکٹرک گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی طلب کا بھی ذکر کیا۔ 2 سے 4 دروازوں والی الیکٹرک گاڑیوں کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے لیے گاڑیاں ابھی تک تیاری کے مراحل میں ہیں۔ گزشتہ ماہ اپریل میں نائب صدر ٹویوٹا ہیروکی ناکاجیما کی طرف سے ایک نئے الیکٹرک وہیکلز مینوفیکچرنگ یونٹ کے علاوہ 10 ماڈل کے رول آئوٹ یونٹ کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔

جاپانی آٹو موٹیو کمپنی ٹویوٹا کے مطابق 2026ء تک الیکٹرک گاڑیوں کے لیے نئے پلیٹ فارمز، پاور ٹرینز اور ٹیکنیکل آلات کا استعمال کیا جائے گا۔ کمپنی کے مطابق سال 2026ء تک 15 لاکھ بیٹری الیکٹرک گاڑیاں فروخت کرنے کا منصوبہ ہے۔ رواں ہفتے کیے گئے اعلان کے مطابق ٹویوٹا اپنے زیرو ایمیشنز گاڑیوں کے یونٹ ختم کر کے اپنی الیکٹرک گاڑیوں کے کاروبار کو نئے سرے سے منظم کرے گا۔

ٹویوٹا کے مطابق بیٹری والی الیکٹرک گاڑیوں کی فیکٹری بنانے کا منصوبہ ہے جس سے الیکٹرک گاڑیوں کے کاروبار میں مزید اضافہ ہو گا۔ کمپنی کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کی کے کاروبار کو فروغ دینے کا مقصد ماحول دوست گاڑیاں متعارف کروانا ہے۔
 

Qutubddin Aibak Qazilbash

Councller (250+ posts)
do these choutiyas know , these cars will be useless blocks when things will go wrong with batteries....these are not the usual ATLAS battery which can be fixed on roadsite dhabbas....in west, I have struggled with EV batteries for my Lexus and CIvic...the batteries cost more than the car!
 

swing

Chief Minister (5k+ posts)
سستی مطلب ،ساٹھ لاکھ روپے کی ہوگی وہ بھی بغیر ،ائیر بیگ کے
 

Nida Fatima

Politcal Worker (100+ posts)
بجلی ویسے ہی بہت مہنگی ہے
اوپر سے ہر سال مہنگی بیٹریاں الگ خرچہ