کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کہا ورلڈ کپ آئی سی سی کا نہیں بلکہ بی سی سی آئی کا ایونٹ لگ رہا ہے,ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر نے احمد آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا میں نے پاک بھارت میچ کے دوران اسٹیڈیم میں دل دل پاکستان’ کی کوئی گونج نہیں سنی۔ انہوں نے کہا پاکستان کی سپورٹ بھارت میں نہ ہونے کو شکست کے بہانے کے طور پر استعمال نہیں کروں گا۔ خواہش ہے کہ پاکستان اور بھارت فائنل میں دوبارہ مدمقابل آئیں۔ ہفتہ کو بھارتی شہر احمد آباد میں ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں بھارت نے...
ہاردیک پانڈیا نے ہاتھوں میں گیند تھام کر اس پر کچھ پڑھ کر پھونکا اور امام الحق کیچ آئوٹ ہو گئے : ویڈیو وائرل آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023ء کے احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ سٹیڈیم میں آج پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ ہوا جس میں بھارت نے قومی کرکٹ ٹیم کو 7 وکٹوں کے ساتھ شکست دے دی۔ بھارت نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بائولنگ کروانے کا فیصلہ کیا اور پوری پاکستانی ٹیم کو 42.5 اوورز میں 191 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ بھارت نے 192 رنز کا ہدف بآسانی 30.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ قومی کرکٹ...
کرکٹ شائقین کی کم تعداد پر مائیکل وان کے ٹویٹ نے ہربھجن سنگھ کو سیخ پا کر دیا۔۔۔ ہربھجن سنگھ کے اس ٹوئٹ پر انہیں شائقین کرکٹ کی طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا بھارت میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 جاری ہے لیکن شائقین کرکٹ کی انتہائی کم تعداد گرائونڈز میں میچ دیکھنے کے لیے آرہی ہے۔ بہت سی ناپسندیدہ وجوہات کے باعث بھارت میں ہونے والا کرکٹ ورلڈ کپ 2023 شہ سرخیوں کی زینت بن رہا ہے جن میں سے ایک وجہ گرائونڈ میں کرکٹ شائقین کی ایک کم تعداد بھی ہے۔ افغانستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے...
آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ 10 اکتوبر کو بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں کھیلا گیا جس میں گرین شرٹس نے 345 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔ اس جیت میں پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی نے 4 وکٹیں لے کر جب کہ بیٹر عبداللہ شفیق اور محمد رضوان نے سینچریاں بناکر کلیدی کردار ادا کیا۔ عبداللہ نے 103 گیندوں پر 113 اور محمد رضوان نے 121 گیندوں پر 131 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جس کی تعریف پاکستانیوں سمیت دنیا بھر کے تجزیہ کاروں نے کی۔ میچ میں پاکستانی اننگز...
محمد رضوان کے غزہ سے متعلق ٹوئٹ پر آئی سی سی کا مؤقف سامنے آ گیا ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف شاندار فتح کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کے ٹوئٹ پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا مؤقف سامنے آ گیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف پاکستان کی جیت کے بعد غزہ سے متعلق محمد رضوان کے ٹوئٹ ان کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کے ترجمان نے کہا یہ کھیل کے میدان اور آئی سی سی کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔ ترجمان آئی سی سی کا کہنا ہے کہ فرد...
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور آئی سی سی کے کمنٹیٹر رمیز راجا نے قومی فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کی انجری کی تصدیق کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2023 کے دوران حیدرآباد میں پاکستان کا سری لنکن ٹیم کے ساتھ اہم مقابلہ جاری ہے، پہلی اننگز میں سری لنکا کے خلاف باؤلنگ کرتے ہوئےپاکستان کے مین فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کو انگلی پر گیند لگی ۔ میچ کی کمنٹری کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے شاہین آفریدی کی انگلی زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شاہین آفریدی تکلیف میں بولنگ...
ساؤتھ آسٹریلیا کے بیٹسمین جیک فریزر میکگورک نے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنا کر ساؤتھ افریقی کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے اے لسٹ ٹورنامنٹ مارش کپ میں ساؤتھ آسٹریلیا اور تسمانیہ کے درمیان ہونے والے میچ میں بنایا گیا،ساؤتھ آسٹریلیا کے 21 سالہ جیک فریزر میکگورک نے صرف 29 گیندوں پر 100 رنز بنا کر اے لسٹ میچز کی تیز ترین سنچری کاریکارڈ بنا لیا۔ جیک فیرزر نے نا صرف اے لسٹ کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کیا بلکہ بین...
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023ء کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے مدمقابل سری لنکا کے خلاف کھیلتے کرکٹ ورلڈکپ کی ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی دفعہ اپنے مدمقابل سری لنکا کی ٹیم کے خلاف ایک ہی اننگ میں 3 سنچریاں سکور کر دیں۔ اس سے پہلے کرکٹ ورلڈکپ کے کسی بھی ایونٹ میں کوئی ٹیم یہ کارنامہ سرانجام نہیں دے سکی۔ جنوبی افریقہ کے 3 بلے بازوں ایڈین مارکرم ، رسی وین ڈرڈسن اور کوئنٹن ڈی کاک نے سری لنکا کے خلاف بلے بازی کرتے ہوئے ایک ہی...
آئی سی سی ورلڈ کپ شروع ہونے کے ساتھ ہی بھارتی پولیس کو احمد آباد کے مودی کرکٹ اسٹیڈیم کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پولیس کو ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے جس میں نامعلوم افراد نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے نام سے منسوب احمد آباد کے کرکٹ اسٹیڈیم 'مودی کرکٹ اسٹیڈیم' کو دھماکےسے اڑانے کی دھمکی دی ہے۔ ای میل میں نامعلوم افراد نے بھارتی حکومت کو دھمکی دیتےہوئےکہا کہ حملے کیلئے لوگوں کو تعینات کردیا ہے،نامعلوم افراد نے500 کروڑ...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت کی جانب سے ورلڈ کپ 2023 کیلئے پاکستانی صحافیوں اور کرکٹ شائقین کو ویزے جاری نا کرنے کے حوالےسے پی سی بی کے بیان پر وضاحت دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ شائقین اور صحافیوں کو ویزوں کے اجراء کے معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، جلد اس معاملے میں نتائج سامنے آجائیں گے۔ ترجمان آئی سی سی نے بھارت میں ہونےوالے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں...
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ اگر ہماری طرف کے فینز بھی یہاں آتے تو ہمیں مزید اچھا لگتا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے آغاز سے قبل احمد آباد میں ایک ٹی وی پروگرام میں کیپٹنز ڈے شو میں تمام ٹیموں کے کپتان شریک ہوئے، شو میں شرکت کیلئے بابراعظم خصوصی طیارے کے ذریعے حیدرآباد سے احمد آباد پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ بابراعظم نے شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں توقعات سےبرعکس ہمارا استقبال ہوا،ایئرپورٹ سے ہوٹل اور پھر گراؤنڈ تک ہماری مہمان نوازی...
پاکستان کرکٹ بورڈ کی عمران خان کی سالگرہ پر مبارکباد۔۔ عمران خان کا کیریئر ریکارڈ ااور یادگار میچ کی ویڈیو جاری کردی سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان 71برس کے ہو گئے,پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمران خان کی سالگرہ پر مبارکباد دی,عمران خان کا کیریئر ریکارڈ ااور یادگار میچ کی ویڈیو جاری کردی پی سی بی نے عمران خان کو سالگرہ پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا ٹیسٹ میں 3,807 رنز اور 362 وکٹیں 🔴 175 ون ڈے میں 3,709 رنز اور 182 وکٹیں ⚪️ 1992 کے کرکٹ ورلڈ کپ کے فاتح کپتان 🏆 پی سی بی ہال آف فیم کے رکن ✨...
اپنے منفرد گانوں سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کامیڈین اور خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے ترانہ جاری کردیا ہے جو صارفین کی توجہ کا بھی مرکز بن گیا ہے۔ چاہت فتح علی خان (کاشف رانا) گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر مقبول ہیں، انہیں ماضی کے شاہکار گانوں کو بے ڈھنگے اور بے سریلے انداز میں گانے کی وجہ سے شہرت حاصل ہے۔ ورلڈکپ 2023 کے حوالے سے چاہت فتح علی خان نے اپنا نیا گانا ریلیز کردیا جس کے بول ہیں"جیتیں گے بھئی جیتیں گے، لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنامیری"۔...
بھارت نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کی افتتاحی تقریب بغیر کوئی وجہ بتائے منسوخ کردی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) نے بغیر کوئی وجہ بتائے5اکتوبر کو احمدآباد میں ہونے والی ورلڈ کپ 2023 کی افتتاحی تقریب منسوخ کرتے ہوئے اس فیصلے سے آئی سی سی کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 5 اکتوبر کی شام ساڑھے 6 بجے ورلڈ کپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا آغاز ہونا تھا، تقریب کی بھرپور تیاریاں جاری تھیں اور تقریب میں معروف بالی ووڈ سپر سٹارز اور گلوکاروں نے اپنے فن کا...
سلیبرٹی کرکٹ لیگ میں امپائر کے متنازع فیصلے پر اداکارہ روپڑی!۔۔واقعے میں 6 افراد زخمی ہوئے اور واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی: رپورٹ بنگلہ دیش کی فلم انڈسٹری کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان کھیلے جانے والے سلیبٹری کرکٹ لیگ میچ کے دوران جھگڑے کے باعث 6 افراد زخمی ہو گئے۔ میرپور کے شاہد سہروردی انڈور سٹیڈیم میں شوبز ستاروں کی دو ٹیموں کے درمیان گروپ مرحلے کے میچ کے دوران جھگڑے کا واقعہ پیش آیا جس میں زخمی ہونے والے ٹیم کھلاڑیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم...
سری لنکا کے کرکٹر دانشکا گونا تھیلا کو ریلیف مل گیا,کھلاڑی ریپ الزامات سے بری ہو گئے,کرکٹر دانشکا گونا تھیلاکا کے خلاف ریپ کیس کی سماعت آسٹریلیا کے شہر سڈنی کی عدالت میں ہوئی اور عدالت نے انہیں تمام الزامات سے بری الزمہ قرار دے دیا۔ ریپ کیس کے حوالے سے درخواست گزار خاتون کرکٹر دانشکا گونا تھیلاکا پر رضامندی کے بغیر جنسی مراسم قائم کرنے کا الزام ثابت نہیں کر سکیں۔ عدالت نے دانشکا گونا تھیلاکا کو سچا قرار دیتے ہوئے کہا درخواست گزار نے جان بوجھ کر جھوٹے الزامات لگائے,عدالت نے ان کو 3الزامات...
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی سے مبینہ طور پر جھگڑے کی قیاس آرائیوں پر تفصیلی جواب دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا، اس موقع پر ایک صحافی نے بابراعظم سے ایشیاء کپ میں سری لنکا سے میچ میں شکست کے بعد شاہین آفریدی سے ہونے والی تلخ کلامی اور زبانی جھگڑے سے متعلق قیاس آرائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے پوچھا کہ آپ دونوں کے روابط کیسے ہیں؟ بابراعظم نے صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی...
سابق فاسٹ باؤلر محمد آصف نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو میڈان اوور کروانے کا دعویٰ کیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ان کی ہی گزشتہ رات کی گفتگو کا کلپ شیئر کرکے آئینہ دکھادیا جس میں وہ کھلاڑیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے گالیاں دیتے سنائی دے رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق محمد آصف نے ایک موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہ بابراعظم ملک کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں، تاہم وہ پاور پلے میں بہت زیادہ ڈاٹ گیندیں کھیلتے ہیں جس کی وجہ سے دوسری سائیڈ پر موجود رضوان پر پریشر بڑھتا ہے۔ انہوں نے...
میں نے بہت کم ایسے کھلاڑیوں میں کو دیکھا ہے جن کے پاس بلے بازی کے لیے اتنا وقت ہے: سابق بھارتی کھلاڑی سابق بھارتی کھلاڑی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی طرف سے آئندہ ماہ ہونے والے کرکٹ ورلڈکپ میں بہترین کارکردگی دکھائے جانے کی پیش گوئی کر دی۔ نجی ٹی وی چینل سٹار سپورٹس کے ایک پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے میزبان کی طرف سے سوال پوچھا گیا تھا کہ کرکٹ کے سب سے بڑے اس ٹورنامنٹ میں ان کی نظر بابر اعظم، سٹیو سمتھ، ڈیوڈ وارنر، کین ولیمسن، جوروٹ، روہت شرما یا ویرات کوہلی میں سے کس پر ہو گی؟...
آئی سی سی کا ٹیموں کو مختلف کیٹگریز میں مجموعی طور پر 1 کروڑ ڈالر کی انعامی رقوم دینے کا اعلان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ 2023ء کی فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے علاوہ تمام کیٹیگریز کے لیے انعام رقم کا اعلان کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر ورلڈکپ 2023ء میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی مختلف کیٹیگریز کے لیے آئی سی سی کی طرف سے 1 کروڑ ڈالر کی کی انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے۔ کرکٹ ورلڈکپ 2023ء میں پہلے نمبر پر آنے والی ٹیم کو ٹرافی کے...