بھارتی صحافی کا اعتراض،رضوان کےغزہ کےمتعلق بیان پرآئی سی سی کا مؤقف آگیا

muhammad-rizwan-1.jpg


محمد رضوان کے غزہ سے متعلق ٹوئٹ پر آئی سی سی کا مؤقف سامنے آ گیا

ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف شاندار فتح کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کے ٹوئٹ پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا مؤقف سامنے آ گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف پاکستان کی جیت کے بعد غزہ سے متعلق محمد رضوان کے ٹوئٹ ان کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کے ترجمان نے کہا یہ کھیل کے میدان اور آئی سی سی کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔

ترجمان آئی سی سی کا کہنا ہے کہ فرد اور ان کے بورڈ پر منحصر ہے کہ وہ اپنے انفرادی پلیٹ فارم کو کس طرح استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بلے باز محمد رضوان نے سری لنکا کے خلاف 131 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز اور ٹیم کی شاندار فتح کو غزہ کے مظلوموں کے نام کر دیا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1711992170394300793
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کھلاڑی نے پاکستان کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا اور اسے اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کا نشانہ بننے والے معصوم فلسطینیوں کے نام کر دیا تھا,انہوں نے لکھا تھا یہ غزہ میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کے لیے تھا۔

بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے آئی سی سی کو سے سوال کیا کہ اس کی اجازت ہے؟۔

https://twitter.com/x/status/1712048591068639568
بعد میں بھارتی صحافی وکرانت نے خود ہی اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹسمین کی جانب سے غزہ سے اظہار یکجہتی کا معاملہ ان کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

https://twitter.com/x/status/1712081691391791506
وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مسئلہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا ہے جبکہ غزہ سمیت فلسطینی علاقوں پر جاری وحشیانہ بمباری کو فوری روکنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد نگراں وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں فلسطین کے مسئلے پر بات چیت ہوئی کابینہ نے مطالبہ کیا کہ مسئلہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے حل کیا جائے۔

کابینہ نے مطالبہ کیا کہ فلسطین کی 1967ءسے پہلے کی حیثیت کو بحال کیا جائے۔ کابینہ نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینیوں بالخصوص شہری آبادی پر بمباری کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے گھیراﺅ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی گھمبیر صورتحال بالخصوص خوراک اور پانی کی قلت جیسے مسائل پر تشویش کا اظہار کیا۔

کابینہ نے زور دیا کہ مقبوضہ فلسطین میں حالیہ کشیدگی اسرائیل کی جانب سے سات دہائیوں پر محیط ناجائز قبضے، نہتے فلسطینیوں پر ظلم اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
 
Featured Thumbs
https://www.siasat.pk/data/files/s3/rizwaan icc pak team.jpg

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
To be honest, i think it was in bad taste from Rizwan.

This was for the brothers and sisters in Gaza? Like Gazans are tuned into their TV sets watching this godforsaken tournament..
 

ڈاکٹر زبیر چودھری

Politcal Worker (100+ posts)
رضوان نے بہت اچھا کیا ، بھارت ایک مکار وزیر اعظم کے اس وقت قبضے میں ہے جس نے اسرائیلی ظلم کی ہمیشہ حمایت کی ہے اور کشمیر میں وہ ہی کچھ کر رہا ہے جو یہودی فلسطین میں کر رہا ہے ، رضوان نے غیرت مسلم کا مظاہرہ کیا - انشااللہ وہ ہر میچ میں کامیابی حاصل کرے گا​
 

Storm

MPA (400+ posts)
kitnay celebrities hollywood ky jo Israeli hain vo khulam khula Isreal of support krty hain obviously they are Israeli off course so Rizwan bhe ny kr dia to koi baat nahi

poori duniya main paygham jaata hy something is wrong