اخباری صنعت کو مشکلات سے نکالنے کیلئے وزیراعظم نے بڑا قدم اٹھا لیا

14pmnewssanatpackageaftermulaat.jpg

وزیراعظم شہباز شریف نے اخباری صنعت کو مشکلات سے نکالنے کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے یہ اعلان آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی(اے پی این ایس) کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا اور پی ٹی آئی دور میں اخبارات اور تشہیری کمپنیوں کے واجبات کی ادائیگی کی ہدایات کردی ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام سے ملک کابہت نقصان ہوتا ہے ہم سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے۔

اجلاس میں شریک وفد کووزیراعظم شہباز شریف نے یہ یقین دہانی کروائی کہ مہنگائی کے تناسب سے ہی تشہیری کمپنیوں کے نرخوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اخباری صنعت پر کوئی نیا ٹیکس یا ڈیوٹی عائد نہیں ہوگا بلکہ اس صنعت کو بحران سے نکالنے کیلئے اضافی ریلیف کا بھی اعلان کریں گے۔

صحافی عماد یوسف نے صحافیوں کی وزیراعظم سے ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی اے پی این ایس کے وفد سے ملاقات ،حکومت کی جانب سے اخبارات کو دیئے گئے اشتہارات کے ریٹ میں اضافے سمیت کئی یقین دہانیاں، وزیراعظم سے ملاقات کے فوری بعد اے پی این ایس کی جانب سے پی ٹی آئی اور ان کے سینیئر رہنماوں کے خلاف بیان جاری کر دیا گیا۔

https://twitter.com/x/status/1533499109386199040
 
Nazimshah

Senator (1k+ posts)
Yes when they see billions rupees advertisements on tv and newspapers still not enough.
Though they are after industrial estate to shut them down.
 
samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستان نہیں سدھرے گا. عمران خان آج ہے کل نہیں ہوگا مگر نیوٹرلز، زرداری اور شریف خاندان اس ملک میں تا قیامت راج کرتے رہینگے اور یہ ملک اس طرح برباد رہے گا
 
Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Imported bhikari is not giving any relief to textile and other industries which bring revenue through exports.There is no justification to give any relief to newspaper owners.
 
Terminator;

Minister (2k+ posts)
ہر قسم کی غلاظت، اور گندگی کو ٹھکانے لگانے کے لئے
ٹوکروں ھور لفافوں کی ضرورت تو بہرحال ہوتی ہی ہے

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
پاکستان نہیں سدھرے گا. عمران خان آج ہے کل نہیں ہوگا مگر نیوٹرلز، زرداری اور شریف خاندان اس ملک میں تا قیامت راج کرتے رہینگے اور یہ ملک اس طرح برباد رہے گا
نہیں پاکستان ایک دن ضرور سدھرے گا….انشااللہ..اتنی مایوسی تو ویسے بھی کفر ہے….
یوں حوصلہ ہارنے کی بجاے بس دعا کریں الله پاکستانیوں کو اچھے اور برے میں تمیز کرنا سکھا دیں تو
ان حرام خوروں سے چھٹکارا پانا کوئی مشکل تو نہیں؟.
 
stranger

Chief Minister (5k+ posts)
نہیں پاکستان ایک دن ضرور سدھرے گا….انشااللہ..اتنی مایوسی تو ویسے بھی کفر ہے….
یوں حوصلہ ہارنے کی بجاے بس دعا کریں الله پاکستانیوں کو اچھے اور برے میں تمیز کرنا سکھا دیں تو
ان حرام خوروں سے چھٹکارا پانا کوئی مشکل تو نہیں؟.
haramkhor means gernail, judje, media, molvi, sanatkar, vadera, bureaucracy, siasat dan etc etc... baki bacha kia???
 
Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
haramkhor means gernail, judje, media, molvi, sanatkar, vadera, bureaucracy, siasat dan etc etc... baki bacha kia???
ہم بچا رکھنے پر کچھ زیادہ یقین نہیں رکھتے.اور آج کا کام تو
کل پر بلکل بھی نہیں چھوڑتے ….