امریکی اخبار میں پاکستانی عدلیہ سے متعلق متنازعہ کارٹون، حقیقت کیا ہے؟

4adliacrtoon.jpg

سوشل میڈیا پر پاکستانی میڈیا کے حوالے سے ایک توہین آمیز کارٹون بہت تیزی سے وائرل ہورہا ہے اور شیئر کرنے والوں کا دعویٰ ہے کہ یہ کارٹون مشہور امریکی اخبار میں شائع ہوا ہے، تاہم اس معاملے کی حقیقت اس سے مختلف ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے عدم اعتماد کے نتیجے میں خاتمے کے بعد ان کی جماعت کی جانب سے اسے امریکی سازش کا پیش خیمہ قرار دیا گیا اور اس حوالے سے ایک بیانیہ قائم کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی۔

تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے عالمی شہرت یافتہ کارٹونسٹ کا کارٹون شیئر کر دیا جس میں اس نے امریکہ کی جانب سے عمران خان کو اقتدار سے نکالنے کی سازش کی عکاسی کی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1520384075319631873
اس سے پہلے تحریک انصاف کی سینئر رہنما شیریں مزاری نے ایک کارٹون شیئر کیا تھا جو سوشل میڈیا پر وائرل تھا۔ کارٹون کے نیچے ایک عبارت تحریر تھی کہ" نیویارک ہیرالڈ کے آج کے اخبار میں شائع ہونے والا کارٹون، پاکستان کیلئے شرمندگی کا باعث ہے"۔

Untitled.png


اب اگر ہم اس معاملے پر ذرا تحقیق کریں تو پتا چلتا ہے کہ جس اخبار سے اس کارٹون کو منسوب کیا جارہا ہے وہ1924 میں اپنی اشاعت منسوخ کرچکا ہے اور یہ اخبار آج سے 98 برس قبل بند ہوگیا تھا، اس اخبار کو اس کے بعد نیویارک ٹریبون نے خرید کر نیویارک ہیرالڈ ٹریبون کے نام سے شائع کرنا شروع کردیا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1520338397453242370
دوسری اہم بات کہ اس کارٹون میں موجود پاکستانی جھنڈا ایڈٹ کرکے شامل کیا گیا ہے اسی طرح تحریک عدم اعتماد کے الفاظ بھی ایڈیٹڈ ہیں۔
 
Last edited:

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
Its humiliating but also true. Thanks to Mir Jaffars and Mir Saddiques of Pakistan.