اگر ہم دیوالیہ ہوجاتے

such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
الله نا کرے اگر ہم دیوالیہ ہوجاتے

موجودہ حکومت جب اقتدار میں آئ تو کھربوں کے اداروں کے خساروں کے علاوہ آمدنی اور ادائیگی کے بعد ہمیں دنیا کو 34 بلین ڈالر ہر سال دینے تھے...جبکہ خزانہ خالی تھا اور یہ صورتحال پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں رہی. ہم 2 سے 3 ماہ بعد دیوالیہ ہوجاتے...اس بحران نکلنے کے لئے حکومت نے کیا کیا اس پر بات ہوگی تو بہت دور چلی جائیگی...یہاں بتانا یہ مقصد ہے کہ الله نا کرے اگر ہم دیوالیہ ہوجاتے تو کیا ہوتا؟

لوگ بنکوں سے پیسہ نکال لیتے...عوام کا اعتماد پاکستانی روپے پر ختم ہوجاتا ڈالر جو آج 154 کا ہے وہ 300 400 500 کچھ بھی ہوسکتا تھا, اور اس قیمت کے بعد بھی ملنا نا ممکن ہوتا....دنیا پاکستان میں پیسہ انویسٹ کرنا بند کردیتی...بیرون پاکستانیوں کا اور سرمایہ کاورں کا باہر سے پیسہ آنا بند ہوجاتا....دنیا کے بنک ہم سے کام کرنا بند کردیتے...لوگ کاروبار بند کر کے جانے لگتے...بے روزگاری جو آج شاید 10-11 فیصد ہوگی تو وہ20 25 یا 30 فیصد پر چلی جاتی.......اور صورتحال یہ ہوتی کہ آپکی بنکوں کے باہر پیسہ نکالنے والوں کی لائنیں لگی ہوتیں...اور الله نا کرے بہت حد تک ممکن تھا کہ لوٹ مار مچ جاتی....فوج سڑکوں پر ہوتی پھر بھی حالات قابو میں نا ہوتے...گولیاں چلتیں لوگ مرتے...قوم پرست تحریکیں اپنے اپنے صوبوں کے الگ کرنے کا مطالبہ کرتیں...ہمارے دشمن اسمیں اپنا حصہ ڈالتے اور خوب فائدہ اٹھاتے...اس ملک کو ٹوٹنے سے کوئی نہیں روک سکتا تھا. آپ کا ایٹم بم بڑی طاقتیں لے جاتیں اور آپکے ملک کو 5-6 حصوں میں تقسیم کر کے مسلم دنیا اور نقشے سے ہمارا وجود ہی ختم کردیتیں

اگر ہم دیوالیہ ہوجاتے اور حکومت سخت فیصلے نا لیتی تو آج آپ جو آٹا 40 روپے کلو لے رہے ہیں وہ آپکو شاید ٣٠٠ روپے کلو بھی نا ملتا، جو ٹماٹر 30 سے 40 روپے کلو لے رہے ہیں وہ 100 200 روپے کلو بھی مل جاتا تو غنیمت ہوتی اور جو آلو آج 25 روپے کلو ہے وہ 70 80 100 150 روپے کلو اور جو پیاز 30 روپے ہے آج وہ 60 70 80 100 200 روپے ہوتی...اسی طرح جو روٹی آج ہم 10-12 روپے میں لے رہے ہیں وہ 30 40 یا 50 کی ہوتی اور جو دودھ آج 110 روپے لیٹر ہے وہ 300 400 یا 500 روپے لیٹر اور جو مرغی کا گوشت آج 250 روپے کلو ہے وہ 500 یا 1000 روپے کلو ہوتا, اسی طرح گیس بجلی پٹرول ہر چیز کو آگ لگ جاتی، بلکہ بجلی ہوتی ہی نا کیوں کہ ہمارے پاس دنیا سے پٹرول خریدنے کے پیسے ہی نا ہوتے تو آپ بجلی کیسے بناتے ....اور یہ بھی کم سے کم اندازہ ہے...یہ قیمتیں اور حالات اس سے بھی کئی درجے خراب ہوسکتے تھے

ملک کو اس صورتحال سے نکالنے کے لئے عمران خان نے 24 گھنٹے کام کیا ہے, 60 کابینہ کے اجلاس کیے ہیں...جبکہ نواز شریف نے اپنے پورے پانچ سال میں 15-18 کابینہ کے اجلاس نہیں کیے..عمران خان نے اپنے سب سے اہم کھلاڑی اسد عمر کا استعفی تک لینے سے گریز نہیں کی کہ کسی بھی صورت میں صورتحال فورا درستگی کی طرف جائے....یاد رکھئے مسائل اب بھی موجود ہیں کیوں کہ بیماری خطرناک تھی...مگر صورتحال سنبھل چکی ہے حالات بہتری کی طرف ہی جائینگے ... ان شا الله

اس لئے گھبرانے شور کرنے اور ماتم کرنے کے بجائے اس حکومت کا ساتھ دیجئے...عمران خان اور پی ٹی ای کے لئے نہیں بلکہ اپنے ملک اور بچوں کے مستقبل کے لئے اس وقتی تکلیف پر صبر کیجئے...مجھے علم ہے کہ آج بھی لوگ بھوکے نہیں سو رہے...آج بھی لوگوں کو صحت اور تعلیم کی سہولت حاصل ہے...جی ہاں منہگائی کے سبب خاص طور پر مڈل کلاس طبقہ اس وقت پریشانی کا شکار ہے..ہم دعا کرینگے کہ الله سب کی مشکلات کو جلد سے جلد دور کرے. اور اس ملک میں امن و خوشحالی کا راج تا دیر قائم و دائم رہے

یاد رکھئے کچھ مافیا ان حالات میں اپنا اسکور برابر کر رہے ہیں..اور وہ کرینگے...ان سب سے مقابلہ کرنا ہے، کیوں کہ سابقہ دور میں انھیں جو مراعات اور لوٹنے کے مواقع حاصل تھے وہ اب نہیں رہے
الله نے آپکو وینزویلا اور یمن جیسی صورتحال سے بچایا ہے...جہاں بوریوں میں پیسے بھر کے بھی لے جانے کے بعد روٹی نہیں ملتی

الله کا شکر ادا کریں...ماتم کر کے نا شکری کے مرتکب نا ہوں

اس پیغام کو آگے پہنچائیں...لوگوں کو امید دلائیں...مایوسی اور جھوٹی خبروں کو مت پھیلائیں

شکریہ
 
Last edited:

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
People ignore these facts and live in fools paradise.

In reality Imran khan did what any honest man would do to save his nation from an unimaginable damage.
 
miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Apki aek bat say disagree karta hu:

Default ki soorat main Government k pas na Civil idaaro ki tankhwa k liye kuch hona tah aur na mulk main lagaanay k liye, balkay yeh aek aesi surat hoti hai, jis main apko koi bhi mulk qarza dena hi band kar de aur apko kahay k nahi bhai hum toh ab apko 1 rupee bhi nhi dengay, bas jo hamara pichla qarza hai woh sood samait wapas kar do. Os soorat main tmharay pas koi resource nahi bachna tah k os say apnay defense par lagao, taraqqi par lagao, ya even govt servants ki salaries bhi de pao, so laako logo ki salaries ruknay say mulk main aek bohraan aajaana tah. Dollar 300,400,500 aur mehangai 30% nhi balkay mulk main civil war aur afra tafree mach jani thi, q k laako logo ki salaries ruk janay par unho ne khareedna kidher say tah? Aur unkay na khareednay par mulk k dusray logo ne bechna kiya tah? 500 tak dollar aur 30% tak inflation toh IMF k $20 billion dollar qarza dene ki shart par hi hojana tah, jis ne sirf $6 billion par apkay dollar ko 164 tak pohanchaya.
 
Well said brother...
 
Majid Sheikh

MPA (400+ posts)
دیوالیہ ہونے کا خطرہ اب بھی موجود ہے، یہ خطرہ ٹلا نہیں ہے، محض موخر ہوا ہے، کیونکہ ہمارے ملک میں کوئی پروڈکٹیوٹی کوئی ویلتھ جنریشن نہیں ہورہی، جوں جوں وقت گزرے گا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پھر بڑے گا، بجٹ خسارہ تو ویسے ہی یقینی ہے، بیلنس آف پیمنٹ کا مسئلہ بھی دوبارہ سر پر آن پڑے گا۔۔
 
shafali

Chief Minister (5k+ posts)
عمران خان اور پی ٹی ای کے لئے نہیں بلکہ اپنے ملک اور بچوں کے مستقبل کے لئے اس وقتی تکلیف پر صبر کیجئے

اگر ن اور پی کو یہ بات سمجھ آ جائے تو یہ عمران خان دشمنی میں اتنا آگے نہ بڑھیں اور ملک کا زیادہ سوچیں۔کاش ایسا ہوتا۔
 
such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
دیوالیہ ہونے کا خطرہ اب بھی موجود ہے، یہ خطرہ ٹلا نہیں ہے، محض موخر ہوا ہے، کیونکہ ہمارے ملک میں کوئی پروڈکٹیوٹی کوئی ویلتھ جنریشن نہیں ہورہی، جوں جوں وقت گزرے گا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پھر بڑے گا، بجٹ خسارہ تو ویسے ہی یقینی ہے، بیلنس آف پیمنٹ کا مسئلہ بھی دوبارہ سر پر آن پڑے گا۔۔

نہیں میرے بھائی الله کا شکر ہے کہ یہ خطرہ ٹل چکا ہے
حکومت کو اسپیس مل چکی ہے
ہاں اسکی آپ نے بہت بڑی قربانی دی ہے وہ ہے امپورٹ کمپریشن اور اس کمپریشن کے نتیجےمیں منہگائی اور ساتھ ہی امپورٹ سے متعلق کاروبار کا متاثر ہونا اور گروتھ کا کا کم ہونا ہے
یہ بات درست ہے کہ حکومت کو آنے والے دنوں میں اکسپورٹ بڑھانی ہوگی...اور فسکل ڈسپلن لانا ہوگا، معیشت کو حرکت میں لانے والے اقدامات کرنے ہونگے وغیرہ وغیرہ
ہم اس بحران سے نکل چکے ہیں اور اب الله نے چاہا تو بہتری بھی دور نہیں
مگرظاہر ہے وقت ضرور لگے گا
حکومت نے اب بھی بہت کچھ کرنا ہے اسمیں کوئی شک نہیں
 
Shahbaz Jamil

Politcal Worker (100+ posts)
الله نا کرے اگر ہم دیوالیہ ہوجاتے

موجودہ حکومت جب اقتدار میں آئ تو کھربوں کے اداروں کے خساروں کے علاوہ آمدنی اور ادائیگی کے بعد ہمیں دنیا کو 34 بلین ڈالر ہر سال دینے تھے...جبکہ خزانہ خالی تھا اور یہ صورتحال پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں رہی. ہم 2 سے 3 ماہ بعد دیوالیہ ہوجاتے...اس بحران نکلنے کے لئے حکومت نے کیا کیا اس پر بات ہوگی تو بہت دور چلی جائیگی...یہاں بتانا یہ مقصد ہے کہ الله نا کرے اگر ہم دیوالیہ ہوجاتے تو کیا ہوتا؟

لوگ بنکوں سے پیسہ نکال لیتے...عوام کا اعتماد پاکستانی روپے پر ختم ہوجاتا ڈالر جو آج 154 کا ہے وہ 300 400 500 کچھ بھی ہوسکتا تھا, اور اس قیمت کے بعد بھی ملنا نا ممکن ہوتا....دنیا پاکستان میں پیسہ انویسٹ کرنا بند کردیتی...بیرون پاکستانیوں کا اور سرمایہ کاورں کا باہر سے پیسہ آنا بند ہوجاتا....دنیا کے بنک ہم سے کام کرنا بند کردیتے...لوگ کاروبار بند کر کے جانے لگتے...بے روزگاری جو آج شاید 10-11 فیصد ہوگی تو وہ20 25 یا 30 فیصد پر چلی جاتی.......اور صورتحال یہ ہوتی کہ آپکی بنکوں کے باہر پیسہ نکالنے والوں کی لائنیں لگی ہوتیں...اور الله نا کرے بہت حد تک ممکن تھا کہ لوٹ مار مچ جاتی....فوج سڑکوں پر ہوتی پھر بھی حالات قابو میں نا ہوتے...گولیاں چلتیں لوگ مرتے...قوم پرست تحریکیں اپنے اپنے صوبوں کے الگ کرنے کا مطالبہ کرتیں...ہمارے دشمن اسمیں اپنا حصہ ڈالتے اور خوب فائدہ اٹھاتے...اس ملک کو ٹوٹنے سے کوئی نہیں روک سکتا تھا. آپ کا ایٹم بم بڑی طاقتیں لے جاتیں اور آپکے ملک کو 5-6 حصوں میں تقسیم کر کے مسلم دنیا اور نقشے سے ہمارا وجود ہی ختم کردیتیں

اگر ہم دیوالیہ ہوجاتے اور حکومت سخت فیصلے نا لیتی تو آج آپ جو آٹا 40 روپے کلو لے رہے ہیں وہ آپکو شاید ٣٠٠ روپے کلو بھی نا ملتا، جو ٹماٹر 30 سے 40 روپے کلو لے رہے ہیں وہ 100 200 روپے کلو بھی مل جاتا تو غنیمت ہوتی اور جو آلو آج 25 روپے کلو ہے وہ 70 80 100 150 روپے کلو اور جو پیاز 30 روپے ہے آج وہ 60 70 80 100 200 روپے ہوتی...اسی طرح جو روٹی آج ہم 10-12 روپے میں لے رہے ہیں وہ 30 40 یا 50 کی ہوتی اور جو دودھ آج 110 روپے لیٹر ہے وہ 300 400 یا 500 روپے لیٹر اور جو مرغی کا گوشت آج 250 روپے کلو ہے وہ 500 یا 1000 روپے کلو ہوتا, اسی طرح گیس بجلی پٹرول ہر چیز کو آگ لگ جاتی، بلکہ بجلی ہوتی ہی نا کیوں کہ ہمارے پاس دنیا سے پٹرول خریدنے کے پیسے ہی نا ہوتے تو آپ بجلی کیسے بناتے ....اور یہ بھی کم سے کم اندازہ ہے...یہ قیمتیں اور حالات اس سے بھی کئی درجے خراب ہوسکتے تھے

ملک کو اس صورتحال سے نکالنے کے لئے عمران خان نے 24 گھنٹے کام کیا ہے, 60 کابینہ کے اجلاس کیے ہیں...جبکہ نواز شریف نے اپنے پورے پانچ سال میں 15-18 کابینہ کے اجلاس نہیں کیے..عمران خان نے اپنے سب سے اہم کھلاڑی اسد عمر کا استعفی تک لینے سے گریز نہیں کی کہ کسی بھی صورت میں صورتحال فورا درستگی کی طرف جائے....یاد رکھئے مسائل اب بھی موجود ہیں کیوں کہ بیماری خطرناک تھی...مگر صورتحال سنبھل چکی ہے حالات بہتری کی طرف ہی جائینگے ... ان شا الله

اس لئے گھبرانے شور کرنے اور ماتم کرنے کے بجائے اس حکومت کا ساتھ دیجئے...عمران خان اور پی ٹی ای کے لئے نہیں بلکہ اپنے ملک اور بچوں کے مستقبل کے لئے اس وقتی تکلیف پر صبر کیجئے...مجھے علم ہے کہ آج بھی لوگ بھوکے نہیں سو رہے...آج بھی لوگوں کو صحت اور تعلیم کی سہولت حاصل ہے...جی ہاں منہگائی کے سبب خاص طور پر مڈل کلاس طبقہ اس وقت پریشانی کا شکار ہے..ہم دعا کرینگے کہ الله سب کی مشکلات کو جلد سے جلد دور کرے. اور اس ملک میں امن و خوشحالی کا راج تا دیر قائم و دائم رہے

یاد رکھئے کچھ مافیا ان حالات میں اپنا اسکور برابر کر رہے ہیں..اور وہ کرینگے...ان سب سے مقابلہ کرنا ہے، کیوں کہ سابقہ دور میں انھیں جو مراعات اور لوٹنے کے مواقع حاصل تھے وہ اب نہیں رہے
الله نے آپکو وینزویلا اور یمن جیسی صورتحال سے بچایا ہے...جہاں بوریوں میں پیسے بھر کے بھی لے جنے کے بعد روٹی نہیں ملتی.

الله کا شکر ادا کریں...ماتم کر کے نا شکری کے مرتکب نا ہوں

اس پیغام کو آگے پہنچائیں...لوگوں کو امید دلائیں...مایوسی اور جھوٹی خبروں کو مت پھیلائیں.
شکریہ
eXCELLENT POST, KEEP IT UP
 
Majid Sheikh

MPA (400+ posts)

نہیں میرے بھائی الله کا شکر ہے کہ یہ خطرہ ٹل چکا ہے
حکومت کو اسپیس مل چکی ہے
ہاں اسکی آپ نے بہت بڑی قربانی دی ہے وہ ہے امپورٹ کمپریشن اور اس کمپریشن کے نتیجےمیں منہگائی اور ساتھ ہی امپورٹ سے متعلق کاروبار کا متاثر ہونا اور گروتھ کا کا کم ہونا ہے
یہ بات درست ہے کہ حکومت کو آنے والے دنوں میں اکسپورٹ بڑھانی ہوگی...اور فسکل ڈسپلن لانا ہوگا، معیشت کو حرکت میں لانے والے اقدامات کرنے ہونگے وغیرہ وغیرہ
ہم اس بحران سے نکل چکے ہیں اور اب الله نے چاہا تو بہتری بھی دور نہیں
مگرظاہر ہے وقت ضرور لگے گا
حکومت نے اب بھی بہت کچھ کرنا ہے اسمیں کوئی شک نہیں

امپورٹ کمپریشن اگرچہ اس موقع پر ناگزیر تھا، مگر یہ عارضی حل ہے، اصل حل ایکسپورٹ میں اضافہ کرنا ہے، جس کی فی الحال کوئی صورت نظر نہیں آرہی، کیونکہ ایکسپورٹ کرنے کیلئے پاکستان کے پاس کچھ نیا نہیں ہے، ملک میں انڈسٹری کے فروغ اور اکانومی کا پہیہ چلانے کیلئے فوری طور پر تو انٹرسٹ ریٹ کم کرنا پڑے گا، اگر انٹرسٹ ریٹ کم کیا تو اربوں ڈالر کی ہاٹ منی فارن ریزرو سے نکل جائے گی، ساتھ انفلیشن بھی بڑھ جائے گی۔ ڈالر کے ریزرو میں کمی آنے سے ڈالر کی قیمت مزید بڑھے گی اور وہی مسائل پھر سامنے آئیں گے جن کی طرف آپ نے اپنے تھریڈ میں اشارہ کیا ہے یعنی دیوالیہ ہونے کا خظرہ۔۔
 
جی مگر میں نہیں سمجھتا کہ اس وقت جو ڈالر کا ریٹ ہے یہ مکمل طورپر ہاٹ منی کےمرہون منت ہے...ہاٹ منی آئ ہی اسی وقت ہے جب آپ کا ڈالر ریٹ اسٹیبل ہوا ہے...ورنہ کون پاگل ہے جو کمزور کرنسی میں انویسٹ کرے گا

دوسری بات یہ کہ اس وقت تک شاید ایک ارب اور اس سے کچھ زاید اس مد میں آیا ہے.... ظاہر ہے آپ انٹرسٹ ریٹ بھی بتدریج کم کرینگے...موجودہ انٹرسٹ ریٹ کی سطح سے اس سطح پر جانے میں جہاں سے یہ پیسے نکلنا شروع ہوجائیں شاید ایک سال کا مزید عرصہ لگے گا

اسمیں کوئی شک نہیں کہ اسٹیٹ بنک اور حکومت کو اس کے متبادل کی طرف جانا ہوگا
مگر ابھی ہم اس خطرے سے فلحال دور ہیں
ہاں اگر یہ رقم بہت زیادہ آتی ہے اور ہم نے اسی پر انحصار کر لیا تو پھر صورتحال وہ ہو سکتی ہے جو آپ کہہ رہے ہیں

اکسپورٹ راتوں رات نہیں بڑھ سکتی...اسکے لئے لازمی وقت اور سازگار حالات درکار ہونگے
٥ سال کا عرصہ کم سے کم

جوں جوں آپکی اکسپورٹ بڑھتی رہے آپ امپورٹ پر ہاتھ ہلکا کرتے رہیں
فلحال یہی حل ہے
 
Islamabadiya

Chief Minister (5k+ posts)
الله نا کرے اگر ہم دیوالیہ ہوجاتے

موجودہ حکومت جب اقتدار میں آئ تو کھربوں کے اداروں کے خساروں کے علاوہ آمدنی اور ادائیگی کے بعد ہمیں دنیا کو 34 بلین ڈالر ہر سال دینے تھے...جبکہ خزانہ خالی تھا اور یہ صورتحال پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں رہی. ہم 2 سے 3 ماہ بعد دیوالیہ ہوجاتے...اس بحران نکلنے کے لئے حکومت نے کیا کیا اس پر بات ہوگی تو بہت دور چلی جائیگی...یہاں بتانا یہ مقصد ہے کہ الله نا کرے اگر ہم دیوالیہ ہوجاتے تو کیا ہوتا؟

لوگ بنکوں سے پیسہ نکال لیتے...عوام کا اعتماد پاکستانی روپے پر ختم ہوجاتا ڈالر جو آج 154 کا ہے وہ 300 400 500 کچھ بھی ہوسکتا تھا, اور اس قیمت کے بعد بھی ملنا نا ممکن ہوتا....دنیا پاکستان میں پیسہ انویسٹ کرنا بند کردیتی...بیرون پاکستانیوں کا اور سرمایہ کاورں کا باہر سے پیسہ آنا بند ہوجاتا....دنیا کے بنک ہم سے کام کرنا بند کردیتے...لوگ کاروبار بند کر کے جانے لگتے...بے روزگاری جو آج شاید 10-11 فیصد ہوگی تو وہ20 25 یا 30 فیصد پر چلی جاتی.......اور صورتحال یہ ہوتی کہ آپکی بنکوں کے باہر پیسہ نکالنے والوں کی لائنیں لگی ہوتیں...اور الله نا کرے بہت حد تک ممکن تھا کہ لوٹ مار مچ جاتی....فوج سڑکوں پر ہوتی پھر بھی حالات قابو میں نا ہوتے...گولیاں چلتیں لوگ مرتے...قوم پرست تحریکیں اپنے اپنے صوبوں کے الگ کرنے کا مطالبہ کرتیں...ہمارے دشمن اسمیں اپنا حصہ ڈالتے اور خوب فائدہ اٹھاتے...اس ملک کو ٹوٹنے سے کوئی نہیں روک سکتا تھا. آپ کا ایٹم بم بڑی طاقتیں لے جاتیں اور آپکے ملک کو 5-6 حصوں میں تقسیم کر کے مسلم دنیا اور نقشے سے ہمارا وجود ہی ختم کردیتیں

اگر ہم دیوالیہ ہوجاتے اور حکومت سخت فیصلے نا لیتی تو آج آپ جو آٹا 40 روپے کلو لے رہے ہیں وہ آپکو شاید ٣٠٠ روپے کلو بھی نا ملتا، جو ٹماٹر 30 سے 40 روپے کلو لے رہے ہیں وہ 100 200 روپے کلو بھی مل جاتا تو غنیمت ہوتی اور جو آلو آج 25 روپے کلو ہے وہ 70 80 100 150 روپے کلو اور جو پیاز 30 روپے ہے آج وہ 60 70 80 100 200 روپے ہوتی...اسی طرح جو روٹی آج ہم 10-12 روپے میں لے رہے ہیں وہ 30 40 یا 50 کی ہوتی اور جو دودھ آج 110 روپے لیٹر ہے وہ 300 400 یا 500 روپے لیٹر اور جو مرغی کا گوشت آج 250 روپے کلو ہے وہ 500 یا 1000 روپے کلو ہوتا, اسی طرح گیس بجلی پٹرول ہر چیز کو آگ لگ جاتی، بلکہ بجلی ہوتی ہی نا کیوں کہ ہمارے پاس دنیا سے پٹرول خریدنے کے پیسے ہی نا ہوتے تو آپ بجلی کیسے بناتے ....اور یہ بھی کم سے کم اندازہ ہے...یہ قیمتیں اور حالات اس سے بھی کئی درجے خراب ہوسکتے تھے

ملک کو اس صورتحال سے نکالنے کے لئے عمران خان نے 24 گھنٹے کام کیا ہے, 60 کابینہ کے اجلاس کیے ہیں...جبکہ نواز شریف نے اپنے پورے پانچ سال میں 15-18 کابینہ کے اجلاس نہیں کیے..عمران خان نے اپنے سب سے اہم کھلاڑی اسد عمر کا استعفی تک لینے سے گریز نہیں کی کہ کسی بھی صورت میں صورتحال فورا درستگی کی طرف جائے....یاد رکھئے مسائل اب بھی موجود ہیں کیوں کہ بیماری خطرناک تھی...مگر صورتحال سنبھل چکی ہے حالات بہتری کی طرف ہی جائینگے ... ان شا الله

اس لئے گھبرانے شور کرنے اور ماتم کرنے کے بجائے اس حکومت کا ساتھ دیجئے...عمران خان اور پی ٹی ای کے لئے نہیں بلکہ اپنے ملک اور بچوں کے مستقبل کے لئے اس وقتی تکلیف پر صبر کیجئے...مجھے علم ہے کہ آج بھی لوگ بھوکے نہیں سو رہے...آج بھی لوگوں کو صحت اور تعلیم کی سہولت حاصل ہے...جی ہاں منہگائی کے سبب خاص طور پر مڈل کلاس طبقہ اس وقت پریشانی کا شکار ہے..ہم دعا کرینگے کہ الله سب کی مشکلات کو جلد سے جلد دور کرے. اور اس ملک میں امن و خوشحالی کا راج تا دیر قائم و دائم رہے

یاد رکھئے کچھ مافیا ان حالات میں اپنا اسکور برابر کر رہے ہیں..اور وہ کرینگے...ان سب سے مقابلہ کرنا ہے، کیوں کہ سابقہ دور میں انھیں جو مراعات اور لوٹنے کے مواقع حاصل تھے وہ اب نہیں رہے
الله نے آپکو وینزویلا اور یمن جیسی صورتحال سے بچایا ہے...جہاں بوریوں میں پیسے بھر کے بھی لے جانے کے بعد روٹی نہیں ملتی

الله کا شکر ادا کریں...ماتم کر کے نا شکری کے مرتکب نا ہوں

اس پیغام کو آگے پہنچائیں...لوگوں کو امید دلائیں...مایوسی اور جھوٹی خبروں کو مت پھیلائیں

شکریہ

Only time will tell if this really was the situation but isn’t this what each and every previous govt when took over said, that jub hum Ae tu khazana khalee tha

Why is always the negative and worse scenario presented by khan Defenders, Always showing the negative picture

It could have been much better had khan sb put in place the right team with right approach rather than 50 km helicopter, anda Murghi kutta, pm house cars selling

First 3 months were just wasted in this galee galoch and showbaze,
 
back to the future

Chief Minister (5k+ posts)
امپورٹ کمپریشن اگرچہ اس موقع پر ناگزیر تھا، مگر یہ عارضی حل ہے، اصل حل ایکسپورٹ میں اضافہ کرنا ہے، جس کی فی الحال کوئی صورت نظر نہیں آرہی، کیونکہ ایکسپورٹ کرنے کیلئے پاکستان کے پاس کچھ نیا نہیں ہے، ملک میں انڈسٹری کے فروغ اور اکانومی کا پہیہ چلانے کیلئے فوری طور پر تو انٹرسٹ ریٹ کم کرنا پڑے گا، اگر انٹرسٹ ریٹ کم کیا تو اربوں ڈالر کی ہاٹ منی فارن ریزرو سے نکل جائے گی، ساتھ انفلیشن بھی بڑھ جائے گی۔ ڈالر کے ریزرو میں کمی آنے سے ڈالر کی قیمت مزید بڑھے گی اور وہی مسائل پھر سامنے آئیں گے جن کی طرف آپ نے اپنے تھریڈ میں اشارہ کیا ہے یعنی دیوالیہ ہونے کا خظرہ۔۔
Main us din dekh rha tha India ki Khali 19 billion dollars ki medicine ki export hay
Itni pharmaceutical companies kis liay khol rkhi hai?
 
angryoldman

Minister (2k+ posts)
یہ ت
تمھاری سب سے بڑی حماقت ہے کہ ہم دیوالیہ ہو جائیں۔ پوری دنیا کا مائی باپ اس وقت بینک ہے اس نے پوری دنیا میں اپنے بچے دیے ہیں ۔ دنیا کے ہر نظام کے پیچھے اس وقت بینک ہے۔ وہ اپنے نظام کو کبھی فیل نہیں ہونے دے گا ۔پاکستان سے زیادہ بری حالت یونان سپین پرتگال اور اٹلی کی تھی جن کو بیل آؤٹ کیا گیا کہ کہیں بات ہاتھ سے نہ نکل جائے۔ عمران جیسے ڈرپوک اس کو پوری دنیا میں میسر ہیں اور جو نہ مانے اس کا حال قذافی جیسا ہوتا ہے۔ اگر ہم دیوالیہ ہو جاتے تو شاید اللّٰہ کی دی ہوئی کرنسی سونا اور چاندی کو اپنا لیتے لیکن ابھی اور پیاز اور چھتر کھانے باقی ہیں۔
 
Majid Sheikh

MPA (400+ posts)

جی مگر میں نہیں سمجھتا کہ اس وقت جو ڈالر کا ریٹ ہے یہ مکمل طورپر ہاٹ منی کےمرہون منت ہے...ہاٹ منی آئ ہی اسی وقت ہے جب آپ کا ڈالر ریٹ اسٹیبل ہوا ہے...ورنہ کون پاگل ہے جو کمزور کرنسی میں انویسٹ کرے گا

دوسری بات یہ کہ اس وقت تک شاید ایک ارب اور اس سے کچھ زاید اس مد میں آیا ہے.... ظاہر ہے آپ انٹرسٹ ریٹ بھی بتدریج کم کرینگے...موجودہ انٹرسٹ ریٹ کی سطح سے اس سطح پر جانے میں جہاں سے یہ پیسے نکلنا شروع ہوجائیں شاید ایک سال کا مزید عرصہ لگے گا

اسمیں کوئی شک نہیں کہ اسٹیٹ بنک اور حکومت کو اس کے متبادل کی طرف جانا ہوگا
مگر ابھی ہم اس خطرے سے فلحال دور ہیں
ہاں اگر یہ رقم بہت زیادہ آتی ہے اور ہم نے اسی پر انحصار کر لیا تو پھر صورتحال وہ ہو سکتی ہے جو آپ کہہ رہے ہیں

اکسپورٹ راتوں رات نہیں بڑھ سکتی...اسکے لئے لازمی وقت اور سازگار حالات درکار ہونگے
٥ سال کا عرصہ کم سے کم

جوں جوں آپکی اکسپورٹ بڑھتی رہے آپ امپورٹ پر ہاتھ ہلکا کرتے رہیں
فلحال یہی حل ہے

اس وقت پاکستان کے خزانے میں تقریبا ڈھائی ارب ڈالر کی ہاٹ منی ہے اور انٹرسٹ ریٹ یہی رہا تو مزید آئے گی، موجودہ گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر ہاٹ منی سپیشلسٹ ہے، اس نے مصر کو ہاٹ منی کے چکر میں بری طرح پھنسا دیا ہے اور اب یہی پاکستان کے ساتھ ہونے جارہا ہے۔ پاکستان کیلئے اشد ضروری ہے کہ وہ کسی نہ کسی طرح دولت پیدا کرنے کے اسباب مہیا کرے، جس کیلئے صنعتوں کا قیام و فروغ اور ایکسپورٹ از حد ضروری ہے، وگرنہ پاکستان میں ہاٹ منی آتی جائے گی اور ہاٹ منی جانے کے ڈر سے انٹرسٹ ریٹ کو کم نہیں کیا جائے گا، نتیجہ کیا ہوگا، ملک کی اندرونی صنعت بالکل بیٹھ جائے گی، کوئی کاروبار نہیں ہوگا یہاں۔ یہ درست ہے کہ ایکسپورٹ راتوں رات نہیں بڑھ سکتی، مگر مجھے لگتا ہے کہ حکومت کے پاس اس سلسلے میں کوئی پلان بھی نہیں ہے، حکومت کو شاید خود سمجھ نہیں آرہی کہ وہ کیا کرے۔ پاکستان کے پاس تیل کی طرح کا کوئی خام مال ایسا ہے نہیں جس کو بیچ کر اتنے ڈالر کماسکے، اگر فرنشڈ گوڈز ایکسپورٹ کی طرف آتا ہے تو وہ وہ ایکسپورٹ بھی امپورٹ بیسڈ ہوگی، پارٹس / سامان امپورٹ کرے گا تب ہی مال تیار کرے گا، امپورٹ پر پریشر پڑا تو کرنٹ اکاؤنٹ اور ٹریڈ خسارہ پھر بڑھے گا۔
اوپر سے حکومت سیاسی اعتبار سے کمزور ہے، کمزور حکومت کیلئے بیرونی سرماریہ کاری اٹریکٹ کرنا مشکل ہوتا ہے۔ اب یہ حکومت کی وزڈم پر منحصر ہے کہ وہ ملک کو کس طرح اس معاشی بحران سے نکالتی ہے, بہرحال جو بھی ہو حکومت کو معاشی میدان میں انقلابی اقدامات لینے کی ضرورت ہے۔
 
Majid Sheikh

MPA (400+ posts)
Main us din dekh rha tha India ki Khali 19 billion dollars ki medicine ki export hay
Itni pharmaceutical companies kis liay khol rkhi hai?

انڈیا بہت سے شعبوں میں پاکستان سے آگے ہے، آئی ٹی سروسز کی ایکپسورٹ سے اچھا خاصا ریونیو کماتا ہے، پاکستان بھی شروع میں ایک دو شعبوں پر فوکس کرکے ایکپسورٹس بڑھا سکتا ہے، اب یہ حکومت پر منحصر ہے آیاکہ اس کے پاس کوئی پلان ہے یا محض طفل تسلیوں پر ہی کام چلانا ہے۔
 
such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
یہ ت
تمھاری سب سے بڑی حماقت ہے کہ ہم دیوالیہ ہو جائیں۔ پوری دنیا کا مائی باپ اس وقت بینک ہے اس نے پوری دنیا میں اپنے بچے دیے ہیں ۔ دنیا کے ہر نظام کے پیچھے اس وقت بینک ہے۔ وہ اپنے نظام کو کبھی فیل نہیں ہونے دے گا ۔پاکستان سے زیادہ بری حالت یونان سپین پرتگال اور اٹلی کی تھی جن کو بیل آؤٹ کیا گیا کہ کہیں بات ہاتھ سے نہ نکل جائے۔ عمران جیسے ڈرپوک اس کو پوری دنیا میں میسر ہیں اور جو نہ مانے اس کا حال قذافی جیسا ہوتا ہے۔ اگر ہم دیوالیہ ہو جاتے تو شاید اللّٰہ کی دی ہوئی کرنسی سونا اور چاندی کو اپنا لیتے لیکن ابھی اور پیاز اور چھتر کھانے باقی ہیں۔

جو دیوالیہ کے بعد کے پاکستان میں آنے والی تکلیفوں اور مسائل کو برداشت کرنے کی طاقت رکھتا ہے
اسے پھر موجودہ تکلیفوں پر شور کرنے کی ضرورت نہیں
 
angryoldman

Minister (2k+ posts)

جو دیوالیہ کے بعد کے پاکستان میں آنے والی تکلیفوں اور مسائل کو برداشت کرنے کی طاقت رکھتا ہے
اسے پھر موجودہ تکلیفوں پر شور کرنے کی ضرورت نہیں
غریب کا تو پہلے ہی دیوالیہ نکل چکا ہے۔ گیارہ ارب ڈالر کی آئی ایم ایف کی ادائیگی عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈال کر کی گئی ہے۔ قرضے لینے والے تو لندن میں یا سندھ میں اپنے گھروں میں آرام سے بیٹھیں ہیں۔ کس دیوالیہ سے عوام کو ڈرا رہے ہو؟
کتنے روزگار کے مواقع نکلے ہیں؟ ساری نوکریاں سی پیک سے جڑی ہیں جو نکلی ہیں۔
زرعی ملک میں آٹے کی لائنیں لگنا دیوالیہ نہیں تو اور کیا ہے؟
ویسے بھی یہ ڈراونے خواب ان کو آتے ہیں جن کے لائف سٹائل کو خطرہ ہے۔ مسواک کرنے والے کو کولگیٹ سے کیا لینا ؟
یہ سیاستدان یہ بیوروکریٹ یہ جرنیل یہ سب بینک کے چوکیدار ہیں۔ جو اس کو کبھی رسوا بھی نہیں ہونے دیں گے دیوالیہ تو دور کی بات ہے
۔
 
Nokrian tu industry laganay say aati hain
Phir kyun nawaz nay industry na Lagai aur surkon aur metro kis say rozgaar nahin paida hota is pr tawajah markooz rkhi.sirf apnay commission Kay liay
Abhi ju qarza utra hay woh mazeed qarza lay kr utra hay Kyunkay abhi aap itna kmaa hi nahin rhay Kay qarzay utaar sakain
 
back to the future

Chief Minister (5k+ posts)
اس وقت پاکستان کے خزانے میں تقریبا ڈھائی ارب ڈالر کی ہاٹ منی ہے اور انٹرسٹ ریٹ یہی رہا تو مزید آئے گی، موجودہ گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر ہاٹ منی سپیشلسٹ ہے، اس نے مصر کو ہاٹ منی کے چکر میں بری طرح پھنسا دیا ہے اور اب یہی پاکستان کے ساتھ ہونے جارہا ہے۔ پاکستان کیلئے اشد ضروری ہے کہ وہ کسی نہ کسی طرح دولت پیدا کرنے کے اسباب مہیا کرے، جس کیلئے صنعتوں کا قیام و فروغ اور ایکسپورٹ از حد ضروری ہے، وگرنہ پاکستان میں ہاٹ منی آتی جائے گی اور ہاٹ منی جانے کے ڈر سے انٹرسٹ ریٹ کو کم نہیں کیا جائے گا، نتیجہ کیا ہوگا، ملک کی اندرونی صنعت بالکل بیٹھ جائے گی، کوئی کاروبار نہیں ہوگا یہاں۔ یہ درست ہے کہ ایکسپورٹ راتوں رات نہیں بڑھ سکتی، مگر مجھے لگتا ہے کہ حکومت کے پاس اس سلسلے میں کوئی پلان بھی نہیں ہے، حکومت کو شاید خود سمجھ نہیں آرہی کہ وہ کیا کرے۔ پاکستان کے پاس تیل کی طرح کا کوئی خام مال ایسا ہے نہیں جس کو بیچ کر اتنے ڈالر کماسکے، اگر فرنشڈ گوڈز ایکسپورٹ کی طرف آتا ہے تو وہ وہ ایکسپورٹ بھی امپورٹ بیسڈ ہوگی، پارٹس / سامان امپورٹ کرے گا تب ہی مال تیار کرے گا، امپورٹ پر پریشر پڑا تو کرنٹ اکاؤنٹ اور ٹریڈ خسارہ پھر بڑھے گا۔
اوپر سے حکومت سیاسی اعتبار سے کمزور ہے، کمزور حکومت کیلئے بیرونی سرماریہ کاری اٹریکٹ کرنا مشکل ہوتا ہے۔ اب یہ حکومت کی وزڈم پر منحصر ہے کہ وہ ملک کو کس طرح اس معاشی بحران سے نکالتی ہے, بہرحال جو بھی ہو حکومت کو معاشی میدان میں انقلابی اقدامات لینے کی ضرورت ہے۔
Pehli baat tu yeh hay Kay shabbar zaidi ku nahin jaana chahyay iski hosla afzai krni chahyay kay tax collection brhaya
Hafeez sheikh ku non performing fbr officials ku theek krna aata hay tu batay
Yeh officials Shabbar zaidi Kay Hotay huay kharab nahin huay.yeh potron Kay bigray hain.imran Khan ku Shabbar zaidi ko rinks chahyay nahin tu tax collection main bri Garbr hugi
Bilkul hot money pr inhisaar nahin krna chahyay
Medicine ki export aik rsta hay