باؤنڈری لائن پر وسیم اکرم اور بابراعظم میں کیا ہوا؟سابق کپتان کی وضاحت آگئی

1babtrwasim.jpg

پاکستان سپر لیگ 7 میں مسلسل آٹھ میچز میں شکست کا سامنا کرنے والی ٹیم کراچی کنگز کے صدر اور سابق کپتان وسیم اکرم نے بابر اعظم کے معاملے پر وضاحت پیش کر دی۔

وسیم اکرم نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں نے بابراعظم سے سوال کیا تھا کہ "کیا ہمارے بولرز یارکرز گیندیں بالکل نہیں کرا سکتے؟"

سوئنگ کے سلطان نے مزید کہا کہ میں نے پوچھا تھا کہ ہمارے بولرز آف سائیڈ پر سوئنگ کیوں نہیں کروا رہے۔ بابر بہترین کھلاڑی ہے اور وہ اپنی پوری کوشش کررہا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1494217210658701315
وسیم اکرم نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت بولروں کے علاوہ کوئی اور بات نہیں ہوئی تھی کیونکہ بولرز کو ٹارگٹ کا دفاع کرنا چاہیے تھا۔

یاد رہے کہ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے میچ کے آخری اوور میں باؤنڈری لائن پر وسیم اکرم کی بابراعظم سے گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

جس میں یوں لگ رہا تھا جیسے مسلسل ہار کی وجہ سے وسیم اکرم بابراعظم پر برہم ہو رہے ہیں۔


سوشل میڈیا صارفین کا اس ویڈیو سے متعلق کہنا تھا کہ وسیم اکرم اپنی بولنگ کوچ کی ذمہ داری نہیں نبھا پا رہے اور اس کا غصہ بابر پر نکال رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1494025892103962626
گزشتہ روز ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو7 وکٹوں سے شکست دی جس کا فیصلہ آخری اوور میں ہوا تھا۔