بابراعظم نے ویرات کوہلی سے ایک اوراعزاز چھین لیا

8babrkohli.jpg

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے ایک اور اعزاز چھین کر اپنے نام کرلیا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے پاس بطور کپتان ٹی 20 کرکٹ میں 13 نصف سنچریاں بنانے کا ریکارڈ تھا جسے آج قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے توڑ دیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1455566313787625480
آج ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور نمیبیا کا میچ جاری ہے، میچ کے دوران بابراعظم نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 70 رنز سکور کرنے کے بعد آوٹ ہوئے۔

بابراعظم کے کیریئر کی یہ22ویں نصف سنچری تھی جبکہ بطور کپتان انہوں نے 14ویں نصف سنچری بنا کر بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے ان کا ایک اور اعزاز بھی چھین لیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1455561928361787397
واضح رہے کہ اس سے قبل بابراعظم نے ویرات کوہلی سے ٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین 1ہزار رنز کا ریکارڈ بھی چھین لیا تھا، انہوں نے یہ اعزازصرف 26 میچز میں حاصل کیا تھا۔