جاتی امراء میں کس کی ویڈیو بنی؟عارف حمید بھٹی کا چونکا دینے والا انکشاف

14bhatti.jpg

سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے خفیہ ویڈیوز کے حوالے سے جاتی امراء میں بننے والی ویڈیوز سے متعلق بڑا انکشاف کردیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جی این این کے پروگرام" خبر ہے" میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار نے کہا کہ یہ جو ویڈیوز کا گیم ہے یہ بڑا لمبا ہے، میں جاتی امراء کے اندر بننے والی ویڈیو کے بارے میں کہہ رہا ہوں جس کے بعد ویڈیو ویڈیو کہنے والے خود ویڈیو بن جائیں گے۔


انہوں نے کہا کہ یہ جو آج ویڈیو ز پر پریس کانفرنس کرتے ہیں یہ اپنی پریس کانفرنس بھول جائیں گے، جب نواز شریف پہلی بار وزیراعظم پاکستان بنے تھے تب وزیراعظم آفس کی ایک ویڈیو ہے جو منظرعام پر آئے گی جس میں ایک صحت مند انسان اور ساتھ دھندلا دھندلا دوسرا شخص نظر آرہا ہے۔

عارف حمید بھٹی نے ڈھکے چھپے الفاظ میں ایک ن لیگی رہنما کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کرسی سے نیچے بیٹھ کر گزارش کی ہیں کہ سر نظر ثانی کریں، جب کرپشن میں پھنسے ہوں ، بھاگنے کا راستہ نہ ہو آپ کے گھر میں ہی آپ کی مخالفت ہو تو پھر ترلے منتیں ہی کرنی پڑتی ہیں۔
 
Advertisement
Sponsored Link