دورہ پاکستان پر موجود جرمن وزیر خارجہ میں کورونا وائرس کی تصدیق

8germanfoerignministercoronpositive.jpg

پاکستان دورے پر موجود جرمن وزیر خارجہ کی کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمن وزیر خارجہ انا لینا بیئر بوک اپنے دو روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں تاہم آج ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق انالینا بیئربوک کے دورہ پاکستان کے دوران اچانک ان کے منہ کا ذائقہ ختم ہوگیا تھا جس کے بعد ان میں کورونا وائرس کی دیگر علامات بھی ظاہر ہوئیں۔


کورونا ٹیسٹ کے مثبت آنے کے بعد جرمن وزیر خارجہ نے پاکستان میں اپنی تمام سفارتی مصروفیات ترک کردی ہیں اور خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، دورہ پاکستان مکمل کرکے انہوں نے ترکی اور پھر یونان بھی جانا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان دورے کے موقع پر انہوں نے اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی تھی اور ان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی تھی۔

اس موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جرمنی پاکستان کا ایک بڑا شراکت دار اور ساتواں بڑا انویسٹر ہے، گزشتہ برس دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا حجم 2اعشاریہ ارب رہا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جرمن وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ جرمنی پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Monh ka taste kharab honay ki waja corona nahi hai ———Public ki Imran se muhabat aur PDM ki chithron hoti dekh kar hoa hai —— Ja bibi ghar wapas jao —— yahan tumhari dal gulnay wali nahi hai ???​