دہشت گرد حملے کی دھمکی، امریکا کی کئی ریاستوں میں سکول بند

4usatttjratsch.jpg

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ٹک ٹاک پر امریکا کے اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد فوری تحقیقات کا آغاز ہوا تو مختلف ریاستوں میں اسکول بند کر دیئے گئے اور سیکیورٹی میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔ ٹک ٹاک ویڈیو میں کہا گیا تھا کہ جن کو اپنی جان پیاری ہے وہ جمعہ کو سکول نہ جائیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق کیلفورنیا، منی سوٹا، ٹیکساس، میسوری میں آج اسکول بند رہیں گے، پولیس کی جانب سے امریکہ کی ریاستوں کے اسکولز میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

تاہم نیو جرسی کے گورنر نے کہا کہ چونکہ ان کی ریاست میں خطرہ نہیں ہے اس لے وہ اسکولوں کو کھولنے کی ہدایات جاری کرتے ہیں مگر وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1471613654953046028
دوسری جانب ٹک ٹاک کی جانب سے دھمکی آمیز ویڈیو وائرل ہونے سے معاملے پر ایک وضاحتی ٹوئٹ جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ سیکیورٹی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کیلئے تیار ہیں۔

پلیٹ فارم کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ اس دھمکی آمیز ویڈیو کی صداقت سے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا مگر پھر بھی اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1471572096111239175