روپے کی قدر میں اضافہ، اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو منافع

11psxdolllar11feb.jpg

کاروباری ہفتے کا آخری روز معاشی سرگرمیوں کیلئے ایک اچھا دن رہا، ایک طرف روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی تو دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار سے سرمایہ کاروں کو منافع ہوا ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 16 پیسےسستا ہونے کے بعد174روپے71 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1492078176469753868
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 20 پیسے اضافے کے بعد 177 روپے50 پیسے میں فروخت ہوا۔


دوسری جانب کاروبار ی ہفتے کا آخری روز اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کیلئے اچھا دن رہا جہاں کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 139 اعشاریہ33 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Whats-App-Image-2022-02-11-at-5-54-16-PM.jpg


کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ایک موقع پر ہنڈرڈ انڈیک45ہزار838 پوائنٹس کی سطح تک گرا اور ایک موقع پر46ہزار143 پوائنٹس کی سطح پر اوپر گیا، تاہم کاروبار کے اختتام تک اتار چڑھاؤ کے بعد انڈیکس139 اعشاریہ33 پوائنٹس اضافے کے بعد 46 ہزار79اعشاریہ37 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔