ریکوڈک منصوبے پر نئے معاہدے کی منظوری، وزیراعظم کی عوام کو مبارکباد

3khanrekodoqannunce.jpg


بلوچستان حکومت نے سونے اور تانبے کے اربوں ڈالر مالیت کے ریکوڈک منصوبے پر نئے معاہدے اور سیٹلمنٹ کی منظوری دے دی ہے۔ جس پر وزیراعظم نے بلوچستان کے لوگوں اور ملک کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔

عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اس طویل قانونی جنگ کے بعد بیرک گولڈ نامی کمپنی کے ساتھ کامیابی کے ساتھ ہونے والے اس معاہدے پر میں بلوچ عوام اور اپنی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ اس کیس میں 11 ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا جو اب ختم ہو چکا اور کمپنی بلوچستان میں دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری بھی کرے گی جس سے 8000 نئی نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

https://twitter.com/x/status/1505490685973176326
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ریکوڈک ممکنہ طور پر دنیا میں سونے اور تانبے کی سب سے بڑی کان ہو گی جس سے ہم ملکی قرضوں کو اتارسکیں گے اور اس سے ترقی وخوشحالی کے ایک نئے سفر کا آغاز ہوگا۔


یاد رہے کہ بلوچستان حکومت نے سونے اور تانبے کے اربوں ڈالر مالیت کے ریکوڈک منصوبے پر نئے معاہدے اور سیٹلمنٹ کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق یہ منظوری وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کے زیر صدارت کابینہ کے خصوصی اجلاس میں دی گئی۔

حکومت پاکستان اور بیرک گولڈ کے درمیان معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔

FOSxdAxWUAIt6YJ


کابینہ کے اجلاس میں معاہدے کے تمام پہلوؤں اور نکات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کابینہ کے ارکان نے معاہدے میں موجودہ صوبائی حکومت کے ٹھوس مؤقف کی پذیرائی اور بلوچستان کے حقوق و مفادات کے تحفظ پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس بات پر وزیراعلیٰ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی۔

https://twitter.com/x/status/1505523296493875200
بیان کے مطابق کابینہ کو صوبائی سیکریٹری معدنیات نے مجوزہ معاہدے اور منصوبے پر عملدرآمد سے بلوچستان کو حاصل ہونے والے فوائد پر بریفنگ دی۔ ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ریکوڈک کے معاملے میں اہم پیشرفت صوبے میں سرمایہ کاری اور مائننگ کے شعبے کے لئے سنگ میل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریکوڈک معاہدے سے بلوچستان ترقی کی نئی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ ریکوڈک ایران اور افغانستان کی سرحد کے قریب بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی میں ٹیتھیان کی اراضیاتی پٹی پر واقع ہے۔ یہ پاکستان میں سونے، چاندی اور تانبے کا سب سے بڑا ذخیرہ مانا جاتا ہے اور اس کا شمار دنیا کے چند بڑے قیمتی زیر زمین ذخائر میں ہوتا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ریکوڈک میں ایک کروڑ 30 لاکھ ٹن تانبے کے ذخائر اور دو کروڑ 30 لاکھ اونس سونا موجود ہے۔ ٹھیتان کاپر کمپنی کی ایک رپورٹ کے مطابق ریکوڈک کا "اقتصادی طور پر قابلِ کان کنی حصہ 2.2 ارب ٹن جبکہ ایک دوسری رپورٹ کے مطابق چار ارب ٹن سے زائد ہے۔

اس حصے میں اوسطاً تانبا 0.53 فیصد ہے جبکہ سونے کی مقدار 0.3 گرام فی ٹن ہے۔ اس منصوبے کی کل عمر کا تخمینہ 56 سال لگایا گیا ہے۔ کمپنی نے ان قیمتی دھاتوں کے ذخائر کی کل مالیت کا تخمینہ ایک سو ارب ڈالر لگایا تھا تاہم کیس سے جڑے بعض سابق پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ کمپنی نے ذخائر کا تخمینہ کئی گنا کم ظاہر کیا۔

ریکوڈک کیس میں بلوچستان حکومت کے سابق وکیل امان اللہ کنرانی کا کہنا ہے کہ جیالوجیکل سروے آف پاکستان اور پاکستانی جوہری سائنس دان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ ریکوڈک میں 600 کلومیٹر رقبے پر پھیلے ذخائر کی مالیت ایک ہزار ارب ڈالر سے زائد ہے۔
 
Last edited by a moderator:

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
غیر ملکی کمپنی اس کا مناسب حصہ لے اور پاکستان کو اس کا پورا حق ملے اس کے لئے غیر ملکی کمپنی اور مقامی بابوؤں پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہو گی​
 

Hate_Nooras

Chief Minister (5k+ posts)
Amazing news. Where is the haraami [USER = 90557] Rajarawal111 [/ USER]. Shouldnt you have posted this great news.
 
Last edited:

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
And dhoom 1111 who always came with some one tweet about economy

Doom1111 is actually Desprado, who is a PPP Jiyala but he used to say that he is neutral and well wisher of Pakistan. He still won't accept that he is a Jiyala but this is his reality.
 

Sonya Khan

Minister (2k+ posts)
Thank you IK ……. You have done more for Pakistan then the combined leaders of 70 years ……… We as a nation will forever be indebted to you …….
But what I salute you most for is that you are still striving everyday for Pakistan nationally and internationally……..
IK ….. The legend …….
 

Sonya Khan

Minister (2k+ posts)
Karke , IPPs and now Reko Dek …….
IK is cleaning one mess after another of PMLN and PPP ……
With many dams building Pakistan has been set on the right track ….. Only we need to keep looters out ……
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
May be he himself is confused?

Not confused but this a deliberate act by Noon and PP to discourage the youth about Imran khan. They try to portray as if they are genuine PTI supporters but now have turned against IK because of his bad policies. It's a strategy they have been following for years. Desperado is not the first nor the last such false flag PTI supporter.
 

786.ng

MPA (400+ posts)
جب ہمارے پاس سب کچھ ہے تو ہمارا 50% سونا اور تانبا ان دشمنوں کو کیوں دیں؟
وہ ہمارے 100 ارب ڈالر کے وسائل چھین لیں گے۔

سیندک میں ہمارا سونا پہلے ہی چینی لے جا رہے ہیں۔
براہ کرم ہمیں بتائیں کہ وہ اب تک کتنا سونا نکال چکے ہیں؟
 

786.ng

MPA (400+ posts)
اور ہم ان کو اس ساری دولت کا نصف 11 بلین ڈالر میں دیتے ہیں...... وہ صرف اگلے 10 سالوں میں 300 بلین ڈالر لے کر چلے جائیں گے... کم از کم.... جو کہ مکمل طور پر پاکستانی عوام کی ملکیت ہے .

اور آپ اسے ایک اچھا سودا کہتے ہیں؟
کیا تم سب پاگل ہو گئے ہو؟
 

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
جب ہمارے پاس سب کچھ ہے تو ہمارا 50% سونا اور تانبا ان دشمنوں کو کیوں دیں؟
وہ ہمارے 100 ارب ڈالر کے وسائل چھین لیں گے۔

سیندک میں ہمارا سونا پہلے ہی چینی لے جا رہے ہیں۔
براہ کرم ہمیں بتائیں کہ وہ اب تک کتنا سونا نکال چکے ہیں؟
ایک ٹن میں ایگ گرام کا تیسرا حصہ سونا ہے ہزاروں کلومیٹر پہ پھیلا ہوا۔۔ آپکی کمپنی کھدائی کر کے سونا نکال سکتی ہےاور بیچ سکتی ہے ، آپ ساری انویٹمنٹ بھی خود کریں گے تو فوری حکومت کو بئائیں اور ملکی دولت بچا ئیں