سندھ میں اساتذہ کی بھرتی،ٹیسٹ کے نتائج نے ناقص تعلیمی معیار کی قلعی کھول دی

1.jpg

صوبہ سندھ کے محکمہ تعلیم کی جانب سے اساتذہ کی بھرتی کی جا رہی ہے اس بھرتی کے دوران دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب تحریری امتحان کا رزلٹ آیا۔ تحریری امتحان میں پاس ہونے والوں کی شرح 0.78 فیصد رہی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے 14 ہزار 300 اساتذہ کو بھرتی کرنے کے لیے درخواستیں طلب کی گئیں تو ایک لاکھ 60 ہزار امیدواروں نے درخواستیں دیں۔ تحریری امتحان کا نتیجہ آیا تو پتا چلا کہ صرف 1250 امیدوار ہی پاس ہو سکے ہیں۔


اس طرح کامیاب امیدواروں کی شرح ایک فیصد سے بھی کم دیکھی گئی۔ جب کہ محکمہ تعلیم سندھ نے 50 فیصد پاسنگ مارکس اور 45 فیصد نمبر ہر مضمون میں لینے کی شرط رکھی تھی۔ اس صورتحال پر جب صوبائی وزرا سے رائے لی گئی تو انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ مشکل تھا اس لیے کم نمبر لینے والوں کو بھی پاس کیا جائے۔
 
Last edited: