ایک بار انسان کو یہ بھروسہ کرایا جائے کہ تم جو بھی جرم کرو، تمہیں بچانے والا کوئی نہ کوئی سفارشی موجود ہوگا تو اسے روکنا پھر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی۔۔ جیسے عیسائیوں کو سینٹ پال نے تباہ کیا، یہ یقین دلا کر کہ عیسی ابن مریم علیہ سلام تمہارے لیئے جان سے گئے اس لیئے تم ساروں کے قیامت تک گناہ معاف۔۔ پال کی تعلیمات سے پہلے ان پر سور حرام تھا ختنہ کرانا فرض تھا اور بہت کچھ۔۔ مگر اس نے انہیں ہر چیز سے آزاد کرایا۔۔اس ایک غلط عقیدے کی وجہ سے عیسائی دنیا کی آزاد ترین قوم بن گئے ۔۔ اور مجرم ترین بھی۔۔ انہوں نے سلیبی جنگوں میں کیا ظلم ڈھائے کسی سے چھپے نہیں۔۔ مسلمانوں کو تو چھوڑیں یہودیوں اور اپنے عیسائیوں کو بھی نہ بخشا۔۔ اور رومن کھیتولک مزہب لاطینی امریکہ تک کیسے پہنچا، اسپین تک کیسے آیا اور انہوں نے کتنے ظلم ڈھائے ، اسکی تاریخ پڑی ہے۔
جیسا کہ میں اوپر عرض کرچکا کہ انسان کی یہ کمزوری ہے کہ جب اسے سزا کی فکر نہ ہو تو وہ کچھ بھی کرجائے۔۔ قبر کے پُجاری فسادیوں نے مسلمان نسل میں یہ جہالت بھرا عقیدہ ڈال دیا ہے کہ تم کچھ بھی کرو بس اپنے پیر کو راضی رکھو، فلانے ولی کو یادکرو، رسول اللہ ﷺ کا نام لو مستیاں کرو ان کا نام لے کر ناچو گاو، اور انکے لیئے قتل بھی کرو۔۔ تمہارے سارے گناہ معاف ہونگے۔۔
اور یہ عقل سے پیدل نہ خود تحقیق کرتے ہیں، نہ اس کتاب کو پڑھتے ہیں جو ان کے لیئے آئی۔۔ اسکا نتیجہ کیا نکلنا ہے۔۔ یہی جو ہم دیکھ رہے ہیں۔۔ گندگی کے ڈھیر ۔۔ جہالت کی فیکٹریاں۔۔
آج جو فسادی نسل نکل رہی ہےسب جہل کا نتیجہ ہے۔۔ دین اسلام کی اصل تعلیم سے ناواقفیت ہی اس کی وجہ ہے۔۔بہت زیادہ سست ہو، دنیا میں گم ہو۔۔ اور قرآن کی تفسیر پڑھنے پر نیند آتی ہے۔۔کم از کم اسکا سادہ سا ترجمہ ہی پڑھ لو ۔۔ اور دیکھو کہ ان ظالمو نے تمہیں کہاں لا کھڑا کیا ہے ۔۔
یہ چھوٹی سی کلپ دیکھ کر ہی آپکو اندازہ ہوجائے گا کہ یہ خود تو کھڈے میں گرے ہوئے ہیں ساتھ میں اپنےجاہل مریدوں کو بھی لے جارہے ہیں سیدھے جہنم۔ اس کلپ میں قرآن کس طرح صاف الفاظ میں ان کے عقائد کی نفی کرتا ہے۔ ? ۔ اللہ ہم سب کو سیدھا رستہ دکھائے ۔ آمین۔۔ ۔۔
? ? ?