شادی کی رسومات کیلئے انوکھا قانون،خلاف ورزی پرامام مسجد جنازہ نہیں پڑھائےگا

12swatweddingkanoon.jpg

سوات کے ایک گاؤں میں شادی و بیاہ کی تقریبات میں لڑکی والوں پر مالی بوجھ کم سے کم کرنے سے متعلق ایک قانون بنایا گیا ہے جس کی خلاف ورزی کیلئے انوکھی سزا رکھی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوات کے گاؤں درشخیلہ میں مقامی لوگوں نے شادی بیاہ سے متعلق قوانین بنائے ہیں جس کو باقاعدہ طور پر پوسٹر کی شکل میں پرنٹ کرکے علاقے میں تقسیم بھی کیا گیا ہے، انوکھی بات یہ ہے کہ اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کی وفات کے وقت ان کی نماز جنازہ کوئی امام مسجد نہیں پڑھائے گا۔

منظر عام پر آنے والے پوسٹر میں پشتو زبان میں تمام اصول و ضوابط نکات کی شکل میں تحریر کیے گئے ہیں جن کے مطابق نکاح کے وقت بارات اور مہمانوں کی تواضع کیلئے زیادہ سے زیادہ کھجور اور شربت پیش کیا جائے گا اور کسی قسم کے کپڑوں کا لین دین نہیں کیا جائے گا اور منگنی کی رسم پر بھی سختی سے پابندی ہوگی۔


پوسٹر میں لڑکے کے گھر والوں کیلئے کچھ اصول وضع کیے گئے ہیں جن میں مہر کی رقم کو طاقت کے برابر رکھنا اور مہر میں کسی بھی قسم کی زبردستی نہیں کی جائے گی، عید و دیگر تقریبات کے موقع پر لڑکے کے گھر والوں پر کپڑے فراہم کرنے کی پابندی عائد نہ کی جائے، دلہن کیلئےشادی کے موقع پر سادہ جوڑا تیار کیا جائے ۔

مقامی افراد نے باہمی اتفاق سے دلہن شادی کے موقع پر دس سے زیادہ جوڑے لے کر سسرال نہ جائے جبکہ داج کے کپڑے لے جانا بھی لازم نہیں ہونا چاہیے، بارات میں زیادہ سے زیادہ 5 گاڑیاں ہوں گی، آتشبازی ، ڈھول اور ہیجڑوں کے ناچنے پر پابندی ہوگی۔

273546_1687926_updates.jpg


دلہن کے گھر والوں کیلئے وضع کیے گئے قوانین میں کہا گیا ہے کہ لڑکے کے گھر والوں سے پیسوں اور زیورات کا تقاضہ نہیں کیا جائے گا، جہیز کا سامان کم سے کم ہوگا ، 7 دن بعد دلہن کی میکے واپسی کی رسم ختم کی جائے۔
 
Last edited by a moderator:

MS pakistani

Politcal Worker (100+ posts)

شادی کی رسومات کیلئے انوکھا قانون،خلاف ورزی پرامام مسجد جنازہ نہیں پڑھائےگا​

Shadi ki exrea customs k againdst qanoon theek hy mgr uski khilaf warzi py jp saza suggest ki hy wo completely against Islam hy. kisi b muslim ka janaza aur kafn dfn arrange krna farz e kifaya (collective responsibility) hy aur aisay he wajib hy jesay farz nimaz aur roza wajib hy. mgr kuch log agr jinaza and kfn dfn krly tou sub ki zimadari poori hojati hy aur agr koi b na parhy tou sub gunahgar hojatay hy.