شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر ڈال دیا۔



اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ کابینہ منظوری کے بعد شہباز شریف کانام ای سی ایل پر ڈال دیا گیا،شہباز شریف کو اگر اجازت دی گئی تو انہیں واپس لانا مشکل ہوگا،



شریف خاندان کے 5 افراد پہلے سے مفرور ہیں اور لندن میں بیٹھے ہیں، ان کے خلاف مقدمے میں 5 افراد سرکاری گواہ بن گئے ہیں، اگر انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دی جاتی تو وہ ان پر اثر انداز ہوسکتے تھے۔

اس سے قبل فواد چوہدری نے بھی اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ کابینہ کی منظوری اور قانونی ضابطے مکمل ہونے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر ڈال دیا گیا ہے اور متعلقہ ریکارڈ اس ضمن میں اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔




واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی تاہم 8 مئی کو حکومت نے انہیں جانے سے روک دیا تھا۔ بدھ کے روز وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ایگزٹ کنٹرول لسٹ نے اُن کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی تھی جس کے بعد یہ معاملہ وفاقی کابینہ کو بھیجا گیا تھا۔ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ( ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔

 
Advertisement
Last edited by a moderator:

Resiliant

Senator (1k+ posts)
حکمومت نے زبردست عوامی خدمت کی ہے امید ہے اب تو آٹا چالیس روپے کلو ، انڈے سو روپے درجن ، مرغی دو سو روپے کلو اور چینی پچاس روپے کلو ملے گی؟؟
 

shafiqueimran

Senator (1k+ posts)
So facilitator of thugs and looters Bajwa and PM Khan face to face. Good. Khan should expose those generals Who are giving deals to looters and corrupts.
 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
حکمومت نے زبردست عوامی خدمت کی ہے امید ہے اب تو آٹا چالیس روپے کلو ، انڈے سو روپے درجن ، مرغی دو سو روپے کلو اور چینی پچاس روپے کلو ملے گی؟؟
یقینا چوروں سے پیسے نکلوانے کے بعد
 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
تو کب تک امید رکھیں کہ یہ سب کچھ ہوجائے گا؟؟ ہمارے پاس یہی زندگی قیامت تک انتظار نہیں کرسکتے
آپ کو تو انتظار صرف چوروں کے سیف ایگزٹ کا ہے۔۔۔۔آپ قیامت تک وہ کریں
 
Last edited:

Champion 01

Chief Minister (5k+ posts)
ہاہاہا۔ پٹواریوں کا شیر ایک کتے کی طرح دم دبا کر بھاگنے کی کوشش میں پکڑا گیا۔ دیکھو پٹواریو چور اور کرپٹ لیڈر کو تم لوگ شیر سمجھتے اور کہتے تھے، وہ ایک کتا نکلا۔ ہاہاہا
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
تو کب تک امید رکھیں کہ یہ سب کچھ ہوجائے گا؟؟ ہمارے پاس یہی زندگی قیامت تک انتظار نہیں کرسکتے
اتنی دیر میں آپ کیک کیوں نہیں کھاتے؟
 
Sponsored Link

Featured Discussion Latest Blogs اردوخبریں