ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،الیکشن کمیشن پی ٹی آئی قیادت کے خلاف ان ایکشن

8skindarecpzf.jpg

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چارسدہ جلسے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان،وزیر اعلی کے پی کے سمیت پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 24 چارسدہ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان، مشیر معدنیات محمد عارف اور صوبائی وزیر قانون فضل شکور کونوٹس جاری کیا۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا ہے کہ وزیراعلی کے پی کے نے بار بار تنبیہ کے باوجودسرکاری وسائل اور ہیلی کاپٹر کا بے دریغ استعمال کیا اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی، خلاف ورزی کرنے والے افراد 20 ستمبر کو طلب کرلیا گیا ہےاورفریقین کوذاتی طور پر یا وکیل کے ذریعے جواب جمع کروانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔

الیکشن کمیشن کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ضمنی انتخاب میں تمام امیدواروں کو یکساں ماحول دستیاب نہیں ہورہا، کیا ایسا نا کیا جائے کہ ضمنی انتخابات کے دوران وزیراعلی کے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر پابندی لگادی جائے یا پی ٹی آئی کے امیدوار کو نااہل کرنے کی سفارش کردی جائے۔
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)

پٹواری کھوتا الیکشن کمیشن