عوام بدمعاش ٹولے کی تاریخی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے جا رہے ہیں: عمران خان

imran-khan-inf-shehbaz-shahrif.jpg


عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی۔ برینٹ کروڈ آئل 7 ڈالر 62 سینٹ سستا قیمت 99 ڈالر 48 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔ امریکی خام تیل کی قیمتوں میں بھی سات ڈالر فی بیرل کمی ریکارڈ۔ ڈبلیو ٹی آئی 96 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ پاکستان میں تیل کی قیمت 250 روپے فی لیٹر برقرار ہے۔

عالمی منڈی میں تیل سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں قیمتیں کم نہ ہونے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ عوام بدمعاشوں کی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے جا رہے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں بڑی کمی آئی ہے اور امپورٹڈ حکومت قیمتوں میں اس کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کرے۔

انہوں نے کہا کہ عوام امریکی سازش کے ذریعے اقتدار میں لائے گئے بدمعاشوں کے ٹولے کے ہاتھوں بے مثال اور تاریخی مہنگائی کے بوجھ تلے کچلے جا رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1546952301629374466
یاد رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز لیہ میں خطاب کے دوران کہا تھا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں ہمارے دور سے بھی کم ہو گئیں۔ شہباز شریف واقعی خادم اعلیٰ ہیں تو پیٹرول 150 اورڈیزل 144 روپے لیٹر کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں پاکستان دنیا کا سب سے سستا ملک تھا۔ ڈھائی سال آئی ایم ایف پروگرام میں رہے لیکن عوام کو پیٹرولیم مصنوعات سستی فراہم کیں۔

ادھر پیٹرولیم ڈویژن آج وزیراعظم کو سمری پیش کرے گا۔ شہباز شریف نے گزشتہ روز ہدایت کی تھی عالمی سطح پر قیمت جتنی کم ہوئی، اس کا فائدہ پوری شفافیت سےعوام کو منتقل کیا جائے۔ اپوزیشن نے حکومتی فیصلے کو ضمنی الیکشن سے پہلے سیاسی چال قراردے دیا۔
 

Visionartist

Chief Minister (5k+ posts)
IS WAQT DOLLAR AOR EURO KI QIYMET EIK JESIY HO GAYI HEY YANI EIK DOLLAR MEYN EIK EURO KHARID SAKTEY HEYN. PAKISTANI CURRENCY KEY BAREY MEYN BAKWAS KARNEY WALEY IS KEY BAREY MEYN KIYA KEHTEY HEYN- KASOOSAN INTELECTUAL IMRAN AOR FAWAD CH KIYA KEHTEY HEYN